Dhoop Se Bachnay Wali Creamain - Article No. 1491

Dhoop Se Bachnay Wali Creamain

دھوپ سے بچنے والی کریمیں - تحریر نمبر 1491

اگر آپ لاہور، اسلام آباد پاکستان کے کسی شمالی علاقے میں رہتے ہوں اور ہفتہ س دن کے لیے کراچی آئیں تو واپسی پر شاید آپ کو احساس نہ ہو، لیکن آپ کی جلد اتنی سانولی ہوجائے گی کہ آپ خود ک شیشے میں دیکھیں گے تو بہت حیرانی ہوگی۔

منگل 5 جولائی 2016

منزہ انوار:
اگر آپ لاہور، اسلام آباد پاکستان کے کسی شمالی علاقے میں رہتے ہوں اور ہفتہ س دن کے لیے کراچی آئیں تو واپسی پر شاید آپ کو احساس نہ ہو، لیکن آپ کی جلد اتنی سانولی ہوجائے گی کہ آپ خود ک شیشے میں دیکھیں گے تو بہت حیرانی ہوگی۔
کراچی یاکسی بھی دوسرے ساحلی شہری میں آپ کی جلد دھوپ سے جل جائے گی،کیوں کہ ساحل کے قریب بالاے بنفشی شعاعوں (ULTRAVIOLET RAYS) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
اگرچہ کراچی کے شہری اس آب وہوا کے عادی ہیں، اس کے باوجود دن بھر ساحل سمندر پر پکنک منانے کے بعد جب شام کو گھر واپس آتے ہیں تو ان کی جلد کارنگ بھی سانولا ہوجاتا ہے۔ زیادہ حساس جلد کے حامل افراد کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیوں کہ دھوپ کے باعث ان کی جلد جل جاتی ہے اور وہ شدد سوزش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


سورج کاسب سے زیادہ نقصان دہ حصہ اس کی بالانے بنفشی شعاعیں ہیں۔

یہ شعاعیں جلدی سرطان پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ دھوپ میں زیادہ گھومتے پھرتے رہنے والے افراد کو زندگی میں کسی وقت بھی سرطان میں مبتلا ہوجانے کا خطرہ تقریباََ چودہ فی صد زیادہ ہوتا ہے۔
دھوپ سے اپنی حفاظت کیسے کریں:
دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے آپ بہت سی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں، جو ذیل میں درج کی جارہی ہیں: موٹے کپڑے کے ملبوسات پہنیں۔
گیارہ بجے دن سے دوپہر تین بجے کے درمیان دھوپ میں کم سے کم نکلیں ، کیوں کہ ان اوقات کے درمیان بالاے بنفشی شعاعوں کی قوت زیادہ ہوتی ہے۔
سورج کی تمازت سے بچانے والی ایسی کریم (SUNSCREEN) استعمال کریں، جس کا ” ایس پی ایف“ (SUN PROTECTION FACTOR) کم سے کم 15ہو۔ ایس پی ایف 15‘ کا مطلب یہ ہے کہ آپ دھوپ میں پندرہ گنازیادہ وقت کے لیے ٹھیر سکتے ہیں۔

ایسی کریم منتخب کریں، جو بالاے بنفشی شعاعوں کی دوقسموں ” یووی اے“ ( UVA) اور یو وی بی “ (UVB) سے آپ کی حفاظت کرسکے۔
آنکھوں کی حفاظت کے لیے دھوپ کاچشمہ استعمال کریں۔
بچوں کو دھوپ سے بچانے کاخاص خیال رکھیں۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کے بچے اگر دھوپ میں زیادہ رہیں تو عمر کے بڑھتے ہوئے حصے میں وہ جلد کے سرطان میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
دھوپ کے اثرات سے بچانے والی کریم استعمال کریں۔ یہ نہ صرف آپ کی جلد کی سرطان کے خطرے سے بچاتی ہے، بلکہ دھوپ کے باعث جلد کو بڑھاپے کاشکار ہوجانے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ ایسی کریم کاانتخاب مندرجہ ذیل باتوں پر کیاجاتا ہے۔
جلد کی نوعیت:
گوری رنگت اور نیلی، سبزاور خاکستری آنکھوں والے افراد کو 15یااس سے بھی زیادہ ” ایس پی ایف“ والی کریم استعمال کرنی چاہیے۔

سرگرمیوں کی نوعیت:
اگر آپ پانی کے قریب کام کرتے ہوں یاپسینا زیادہ نکلتا ہو تو ایسی کریم استعمال کریں، جو آسانی سے نہ چھٹ سکے۔ ناک اور ہونٹوں جیسے زیادہ نازک اور حساس اعضا کے لیے بہت دیکھ بھال کے موزوں ترین کریم خریدے۔ صرف ہونٹوں کے لیے جیل (GEL) والی کریم سب سے بہتر ہوتی ہے۔
جلد کی کیفیت:
خشک جلد کے حامل لوگوں کو کریم اور لوش سے فائدہ پہنچتا ہے، جب کہ چکنی جلد والوں کو جیل پر مشتمل مصنوعات زیادہ فائدہ دیتی ہیں۔

بعض افاد دھوپ کی تمازت سے بچانے والی کریموں سے الرجل ہوتے ہیں، اس لیے انھیں چاہیے کہ جسم کے بڑے حصے پراستعمال کرنے سے چوبیس گھنٹے قبل کسی بھی کریم کو جلد کے ایک چھوٹے سے حصے پر لگاکر ٹیسٹ کرلیں۔
ہمیشہ صحیح مصنوعات منتخب کریں، تاکہ آپ سورج کی خطرناک اور نقصان دہ شعاعوں سے اپنی جلد کی حفاظت کرسکیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Dhoop Se Bachnay Wali Creamain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.