Eid Aa Rahi Hai Jild Ki Hifazat Kijiye - Article No. 3116

Eid Aa Rahi Hai Jild Ki Hifazat Kijiye

عید آ رہی ہے جلد کی حفاظت کیجئے - تحریر نمبر 3116

گھر پر بیوٹی پروڈکٹس تیار کرنے کے آسان طریقے

پیر 17 اپریل 2023

آمنہ ماہم
خشک جلد کیلئے سوپ:
کوئی عام سا بیوٹی سوپ کدوکش کر لیں۔یہ ایک کھانے کا چمچ،دودھ آدھا کپ،شہد ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ اور گلیسرین ایک کھانے کا چمچ لے کر ان تمام اجزاء کو پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ کدوکش کیا ہوا سوپ حل ہو جائے۔
حل ہونے کے بعد چولہے سے اتار کر سوپ کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کرنے کیلئے رکھ دیں۔پوری رات کیلئے چھوڑ دیں،صبح چیک کریں گے تو آپ کا سوپ تیار ہو گا۔
چکنی جلد کیلئے سوپ:
چکنی جلد تو قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہے۔چکنی جلد والی خواتین اگر اپنی جلد کی حفاظت طریقے سے کریں تو ہمیشہ جوان نظر آئیں گی۔ایسی جلد کی حامل خواتین کے چہرے عموماً جھریوں سے پاک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد،خشک جلد کی نسبت زیادہ جوان اور پُرکشش نظر آتی ہے۔جہاں چکنی جلد کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اگر آپ نے اپنی جلد کا خیال نہ رکھا تو آپ کو بے شمار جلدی مسائل بھی پیش آ سکتے ہیں۔ان مسائل سے بچنے کے لئے میں آپ کو ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ بتا رہی ہوں۔
سوپ تیار کرنے کیلئے عام بیوٹی سوپ کدوکش کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ،عرق گلاب آدھا کپ،گلاب کی پتیاں 1/4 کپ،شہد ایک چائے کا چمچ اور مالٹے کے چھلکے پسے ہوئے ایک چائے کا چمچ لے کر ان اجزاء کو دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ سوپ حل ہو جائے۔
حل ہو جانے پر چولہے سے اُتار کر رکھ دیں اور ایک دن بعد سوپ جم جائے تو اسے استعمال کریں۔بہترین نتائج کیلئے صابن چہرے پر لگا کر دو منٹ تک چہرے کا مساج کریں،بہت جلد آپ کا چہرہ چمک اُٹھے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Eid Aa Rahi Hai Jild Ki Hifazat Kijiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.