Garmi Main Jild Ki Hifazat - Article No. 1280

Garmi Main Jild Ki Hifazat

گرمی میں جلد کی حفاظت - تحریر نمبر 1280

کس طرح سخت گرمی، لُو اور حبس میں بھی قدرتی اجزاء کی مدد سے چہرے کی رنگت اور تازگی کو قائم رکھا جاسکتا ہے۔۔۔۔ جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اقسام کے ماسک بنانے کی تراکیب آپ کی جلد کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں

بدھ 5 اگست 2015

گاجر کا ماسک:
چکنی جلدپر نکھارلانے کے لئے گاجر کا جوس نکال کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اوریہ عمل ہرروز تین مرتبہ دہرائیں۔
انڈے کا ماسک:
خشک جلد کو نرم کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔

بیسن، دہی اور لیموں کا ماسک:
بیسن، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک بہترین نتائج کا حامل ہے۔ تھوڑا سا بیسن، دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنالیں اوراسے چہرے پر لگالیں جب پیسٹ خشک ہوجائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دن استعمال کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


شہد اور لیموں کا ماسک:
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس مکس کرلیں اس ماسک کوچند منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں اور پھر خشک ہونے پر دھو لیں۔


ہلدی اور دودھ کا ماسک:
ہلدی کے پاوٴڈرمیں تھوڑاسا دودھ ملا کراس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے:
دیسی باداموں کی مٹھی بھرگریاں باریک پیس لیں پھران میں حسبِ ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کرکے لئی سی تیار کر لیں۔
چہرہ اچھی طرح دھو کر اسے چہرے پر ملیں، چند ہی روز میں رنگت صاف ہو جائے گی اورچہرے پر گرمی اور لْو کاا ثر بھی نہیں ہوگا۔اسی طرح ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیوبز کی شکل میں فریز کر لیں۔اب ایک کیوب کوململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پرآہستگی سے ملیں۔اس سے نہ صرف آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا بلکہ لْو اور تپش سے پیدا شدہ سیاہی بھی دور ہوجائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Garmi Main Jild Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.