Garmiyon Mein Jild Ko Shadab Rakhain - Article No. 2648

Garmiyon Mein Jild Ko Shadab Rakhain

گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں - تحریر نمبر 2648

موسم گرما میں سورج کی حدت جلد کو ناصرف جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگ بھی سیاہ ہو جاتا ہے

بدھ 28 جولائی 2021

گرمیوں کے موسم میں چہرے پر شادابی ختم ہو جاتی ہے۔موسم گرما میں سورج کی حدت جلد کو ناصرف جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگ بھی سیاہ ہو جاتا ہے خواتین کی اکثریت کے پاؤں پر آدھی چپل یا سینڈل کے نشان بن جاتے ہیں جو بُرے محسوس ہوتے ہیں اس کی وجہ سورج کی شعاعیں براہ راست پڑنا ہے جلد کی نہایت باریک رگیں سورج کی گرمی اور تپش کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں جس سے جلد بے جان اور بے رونق ہو جاتی ہے اس لئے موسم گرما میں جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔

سب سے پہلے تو گرمی سے بچنے کیلئے کم از کم تین چار مرتبہ چہرہ دھوئیں۔گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں۔
کلاسز اور سن بالاک کا استعمال کریں۔
عام طور پر میک اپ اشیاء چونکہ ایک سال تک استعمال میں رہ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے خریدتے وقت پروڈکٹس کی تاریخ اور مدت ضرور نوٹ کریں۔
موٹا کپڑا سر پر اس طرح سے رکھیے کہ چہرہ سورج کی شعاعوں سے براہ راست اثر سے محفوظ رہے اگر حجاب یا اسکارف نہیں تو ہلکے رنگ یا سفید استعمال کریں۔


جھلسی جلد کیلئے احتیاطی تدابیر
انگور کے رس میں روئی بھگو کر چہرے پر لگائیں۔یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیے جب تک آپ کے چہرے پر ٹھنڈک کا احساس ہونے لگے۔
کسی نرم اور صاف ستھرے کپڑے میں برف رکھ کر چہرے پر لگائیں۔
ٹھنڈا پانی چہرے پر بار بار ڈالیں یہاں تک کہ ٹھنڈک اور سکون کا احساس غالب آجائے۔اس کے علاوہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے آپ کی جلد چکنی ہے خشک ہے یا نارمل۔

چکنی جلد
چکنی جلد کی حامل خواتین کا ماتھا‘ناک تھوڑی‘وغیرہ عموماً چکنی ہی رہتی ہے ۔گرمیوں میں تو خاص کر زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چکنی جلد کی خواتین کو چہروں پر دانے‘کیل مہاسے کی شکایت رہتی ہے۔اس کیلئے ملتانی مٹی کا ماسک بہترین ہے اس کے علاوہ نیم کے پتوں کو اُبال کر ٹھنڈا کرکے منہ دھونے سے کیل مہاسوں میں کمی آسکتی ہے۔
کیلے کا ماسک بھی ان کی سکن کیلئے بہترین ہے۔
خشک جلد
خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل اور سردیوں میں سخت ہو جاتی ہے۔داغ دھبے اور چھائیاں پڑنے لگتی ہیں۔ان خواتین کیلئے شہد‘زیتون کا تیل‘عرق گلاب ملا کر لگائیں تو جلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔خشک جلد کیلئے کلینز فیس واش استعمال کریں۔
نارمل جلد
یہ زیادہ نہ چکنی اس قسم کی جلد کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔
بہرحال توجہ کی ضرورت اسے بھی رہتی ہے تاکہ اس کی خوبصورتی برقرار رکھی جا سکے۔چہرے پر عرق گلاب استعمال کریں۔اس کے علاوہ گھریلو ٹوٹکے میں سوکھا دودھ اور چند قطرے عرق گلاب مکس کرکے چہرے اور گردن پر لگائیں۔اس سے جلد چمکدار اور فریش نظر آئے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Garmiyon Mein Jild Ko Shadab Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.