
Glacreen - Skin Care
گلیسرین - جلد کی حفاظت
منگل 18 اگست 2015

جلد کی حفاظت :
گلیسرین میں چند قطرے پانی شامل کر لیا جائے تو یہ آپ کی جلد کے لیے بہترین موئسچرایزر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور طریقہ کہ گلیسرین میں برابر کی مقدار میں شہد ملا کر چہرے اور جسم پر لگائیں ، کچھ دیر بعد سادہ پانی سے اسے دھولیں ۔ آپ کی جلد کی خشکی دور ہوجائے گی ۔
بالوں کی حفاظت :
سردیوں کے موسم میں بالوں کا روکھا پن اور ان کا پھول جانا خواتین کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے ۔ خاص طور سے باہر جاتے وقت وہ پریشان ہی رہتی ہیں کہ بالوں کو کس سٹائل میں سیٹ کریں ۔
(جاری ہے)
کیونکہ لاکھ تدبیروں کے باوجود ان کے بال بکھرے بکھرے سے اور پھولے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔
اس کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے لہذا اس مسئلے کے حل کے لیے گلیسرین میں برابر کی مقدار میں پانی شامل کر لیں اور اس محلول کو اپنے بالوں میں تھپتھپالیں ۔ یہ آپ کے لیے بہترین کنڈیشنر کاکام دے گا اور آسانی سے سنور جائیں گے ۔ یہ ترکیب گھنگھریالے بالوں کو سلجھانے اور سنوارنے کے لیے بھی کافی کار گرثابت ہوتی ہے ۔آنکھوں کی حفاظت :
گلیسرین کا ایک حیرت انگیز استعمال اور اس کا فائدہ یہ ہے اسے آپ انڈر آئی کریم کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ہیں تو ان سے نجات پانے کی موثر بیریہ ہے کہ رات سونے سے پہلے ان پر گلیسرین لگائیں ۔ ان سے نہ صرف گہرے حلقے ختم ہوجائیں گے بلکہ آنکھوں کے نیچے جلد بھی اس قدرتازہ اور ہموار نظر آئے گی کہ یہ کام مارکیٹ میں دستیاب بہت مہنگی ری جنریٹنگ کریمز بھی اتنی خوبی سے انجام نہیں دے سکتیں ۔
زخموں کی دیکھ بھال :
گلیسرین کی ایک حیرت انگیز خاصیت کے بارے میں بہت کم خواتین جانتی ہوں گی کہ یہ کسی چوٹ یازخم کے مندمل ہونے کا عمل تیز ترکر دیتی ہے اور گلیسرین کی یہ خوبی محض چھوٹے موٹے زخم یا خراشوں پر ہی کار گرنہیں اسے بڑے زخموں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اس میں جلد کے خلیوں اور ہافتوں کو مرمت کرنے کی بیش بہاصلاحیت پائی جاتی ہے ۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.