H2O Moisturizer Ho To Acha Hai - Article No. 3007

H2O Moisturizer Ho To Acha Hai

H20 موئسچرائزر ہو تو اچھا ہے - تحریر نمبر 3007

یہی رکھتا ہے جلد کو توانا،جواں اور دلکش بھی

ہفتہ 12 نومبر 2022

گرمیوں کے موسم میں کوئی خاتون اپنی جلد نم نہیں رکھنا چاہتی۔پسینے سے بدحال ہونا کسے پسند ہے۔ایسے موسم میں خوب پانی پیا جائے تو ہی بہتر ہے۔گرمی کا توڑ کرنے کے لئے پھلوں کے رس،تازہ دہی اور اس کی لسی،اسمودھیز اور شربت خوب پئے جاتے ہیں۔

زائد پسینہ آنے کی صورت میں جہاں پورے جسم کی قدرتی نمی ضائع ہوتی ہے وہیں جسم کے زہریلے مادے بھی نکل جاتے ہیں مگر خیال رہے کہ انسانی جسم کا 60 فیصدی حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو کیمیائی عمل کی رفتار جاری رکھنے اور پورے اعضائے بدن کے قدرتی افعال کے لئے مزید پانی پینے کی طلب میں اضافہ کرتا ہے۔
جسم اور دماغ پیاس کے احساس کو دو چند اسی لئے کرتے ہیں اور صحت مند و چمکدار جلد کے لئے ہمارا پانی پینا بے حد ضروری ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


جہاں تک موئسچرائزر لگانے کا تعلق ہے تو گرمیوں یا برسات کے موسم میں پانی کی آمیزش سے تیار ہونے والے موئسچرائزرز استعمال کرنا مفید ہو سکتے ہیں۔آپ اور ہم پانی تو پیتے ہیں مگر ممکن ہے کہ مطلوبہ مقدار میں نہ پیتے ہوں اور شاید وہ اندرونی اعضاء کی کارکردگی بحال رکھنے کے لئے ناکافی ہو اور بیرونی جلد اسی طرح بے رونق،خشک اور پژمردہ سی رہ جائے لہٰذا جلد کی نمی اور رطوبت بحال کرنے کے لئے موئسچرائزر لگایا کیجئے مگر انتخاب کیجئے Water-Based پروڈکٹ کا۔

آپ کی بہت قیمتی اور نہایت اعلیٰ کاسمیٹکس کیا اس بے رونق جلد پر استعمال کرکے سو فیصدی نتائج حاصل کر سکتی ہیں ہر گز بھی نہیں۔پانی ملے موئسچرائزر جلد کی اس کمی کو دور کرکے اسے صحت مند،روشن اور جاذب نظر بنا دے گا،دراصل یہی موئسچرائزر آپ کے چہرے کو بھرپور حد تک شفاف کینوس بنا دیتا ہے،بے شک اب آپ اپنی بہترین کاسمیٹکس استعمال کیجئے۔
پانی کی آمیزش والے موئسچرائزر مفید کیوں؟
پہلا مسئلہ جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جانا ہے اور دوسرا مسئلہ جلد کو قدرتی روغنیات سے قریب تر رہ کر نم کر دینا ہے۔
جسم میں میٹا بولک پروسس کے دوران پانی خارج ہوتا ہے یعنی جب ہم ٹھوس غذا مثلاً پھل،چپاتی،دال چاول کھاتے اور پانی پیتے ہیں تو اس طرح بھی کھانے کے ساتھ کچھ پانی جسم کے اندر پہنچ جاتا ہے۔پانی کا توازن برقرار رکھنے میں گردوں کا کردار بھی کم اہم نہیں۔جہاں قدرتی طور پر پانی کا اخراج ہوتا ہے اسی طرح پھیپھڑوں کے ذریعہ (سانس) جلد کے ذریعے (پسینہ) اور آنتوں کے ذریعے (فضلہ) خارج ہوتا ہے۔

جب ہم پانی کی کمی پر قابو پا لیتے ہیں تو اپنے خدوخال اور مجموعی صحت پر خوشگوار اثر خود محسوس کر سکتے ہیں۔اگر آپ پانی پر مشتمل موئسچرائزر استعمال کرتی ہیں تو محسوس کریں گی کہ یہ جلد پر نظر نہیں آتا بلکہ جذب ہو کر جلد کو تقویت دیتا ہے۔اس میں شامل اجزاء بہت سرعت رفتاری سے اپنا اثر دکھاتے ہیں۔ہماری جلد روغن پیدا کرتی ہے پانی نہیں اس لئے ہمیں پانی پی کر یا جلد پر پانی والی اشیاء لگا کر اس کی عمر کو حتی الامکان حد تک محفوظ کرنے میں مدد دیتی ہے۔کوئی بھی موئسچرائزر خریدتے وقت اس پر پانی کے فارمولے H20 کی موجودگی کا یقین کر لیا کریں۔پھر دیکھیں گرمیوں میں یا سردیوں میں بھی آپ کی جلد کیسے پُررونق،جواں تر اور دلکش نظر نہیں آتی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "H2O Moisturizer Ho To Acha Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.