
Haath Aur Paaon - Skin Care
ہاتھ اور پاؤں - جلد کی حفاظت
بدھ 25 جنوری 2017

ہفتے میں دوبار ہاتھوں اور پاؤں پرلیموں کا رس ملیں ۔ دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھوں اور پاؤں کو دھوئیں ہینڈ اور فٹ لوشن لگائیں ۔ اس سے ہاتھوں اور پاؤں کی جلد صاف ملائم ہوجاتی ہے ۔
(جاری ہے)
جب بھی آپ کو فرصت ملے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں ۔
یہ ورزش ہاتھوں اور پاؤں کی لچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین اور مفید ہے ۔دھبے دور کریں :
ہاتھوں اور ناخنوں کے دھبے دور کرنے کیلئے آلو یالیموں کے ٹکڑے ہاتھوں اور ناخنوں پر ملیں ۔ ناخنوں پر موم رگڑنے سے خون رواں ہوجاتا ہے ۔ جس سے ناخنوں میں سرخی اور چمک پیدا ہوجاتی ہے ۔ خواتین وقت کی کمی کے باعث ناخنوں اور ہاتھوں کے علاوہ پاؤں کو بھی نظر انداز کرتی ہیں ، جس سے ہاتھوں کی خوبصورتی بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے ۔ اس لئے خواتین کیلئے ضروری ہے کہ ہاتھ اور پاؤں دھونے کے بعد ناخنوں کے کنارے صاف کرلیں اور اچھی طرح دیکھ لیں کہ ناخنوں کی نوکیں بالکل صاف ہیں ۔
جب بھی آپ کو وقت ملے تو اپنے ہاتھوں پر سفید آئیوڈین ملیں ۔ ناخنوں کی بہتر نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ ان کی ہفتہ وار صفائی کریں۔ اگرآپ نیل پالش نہیں لگانا چاہتیں ، اس کے باوجود بڑھے ہوئے ناخنوں کو تراشنا اور ان کو بیضوی شکل دینا بہت ضروری ہے تاکہ دھول اورمٹی ان کے اندر نہ جائے اور ناخن جراثیم سے پاک رہیں ۔
روغن بادام اور زیتون کا تیل ہاتھوں اور پر پڑنے واکی کالی لکیروں کو دور کرتا ہے اور انہیں نرم وملائم رکھتا ہے ۔ روغن بادام اور زیتون کے تیل کو نیم گرم کر کے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
ہاتھوں اور پاؤں کی ڈیڈسکن کو ٹھیک کرنے کیلئے گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں کے رس کو مکس کر کے رات کو لگائیں ۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.