Haseen Nazar Aane Ke Liye Kiya Jatan Kareen - Article No. 2760

Haseen Nazar Aane Ke Liye Kiya Jatan Kareen

حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں - تحریر نمبر 2760

ماہرین جلدی امراض کے مشورے مان لیں

منگل 14 دسمبر 2021

موسم کوئی بھی ہو بیرونی جلد کے لئے کچھ خطرات تو رہتے ہی ہیں مثال کے طور پر ایسی خواتین روزانہ کام کاج کرنے گھروں سے باہر جاتی ہیں یا جو طالبات ہیں ان کے لئے تعلیمی اداروں کے معمولات نبھانا ضروری ہوتے ہیں۔اب آن لائن کام کاج نہیں ہو رہے تو پھر خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟جلد کی دیکھ بھال کیسے کی جائے۔آئیے ماہرین جلدی امراض کے آزمودہ اور پیشہ ورانہ مشوروں پر عمل کیا جائے۔

کیا آپ کو اپنی جلد کی قسم کا اندازہ ہے؟
یہ اگر روغنی ہے تو بھی آپ کو زیادہ پانی پینا ہے مگر ٹھہر کر وقفے وقفے سے پینا ہے۔اگر جلد خشک ہے تو اسے دودھ یا بالائی سے کلینزنگ کرنا بہتر ہے۔پورا گلاس دودھ پینے کے بعد آدھا گھونٹ بچا کر روئی کے پھاہے سے گردن،چہرے اور بازوؤں پر مل کر دیکھئے کتنا میل نکالا ہے۔

(جاری ہے)


نہاتے وقت برش سے بدن کا پچھلا حصہ اور سامنے کے اطراف کو رگڑیئے۔


ایلو ویرا (گھیکوار) روزانہ ملئے خاص کر چہرے،گردن اور ہاتھوں پیروں پر تاکہ جلد کی سیاہی اگر ہے تو جاتی رہے۔اگر آپ کیمیائی کلینزر استعمال کرتی ہیں تو اسے مستند کمپنی اور آپ کی جلد کی قسم کے مطابق ہونا ضروری ہے ورنہ یہ مضر ہے۔موسم کیسا ہی ہو رات کو موئسچرائزر کا ہلکا سا ٹچ ضرور دیں۔ہفتے میں ایک بار اُبٹن کا استعمال بھی ضروری ہے۔
اگر لیموں یا بازاری اُبٹن الرجی کرتا ہے تو گھر پر بیسن،ہلدی،دودھ اور چاول کے آٹے سے اُبٹن بنا لیں۔یہ اشیاء مضر نہیں ہوتیں۔یہ چہرے کو نکھار بھی دیتی ہے۔
دھوپ میں باہر جاتے وقت اسکارف،حجاب،ٹوپی یا چھتری کا استعمال اپنی ضرورت اور صوابدید کی بنا پر ضرور کرنا چاہئے تاکہ UV شعاعیں جلد کو متاثر نہ کریں۔
سن اسکرین کا استعمال نہ کریں ورنہ پچیس برس کی عمر میں 40 برس جیسی جلد رونما ہو سکتی ہے۔
اب کچھ ٹوٹکے،جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
اجزاء:
عرق گلاب ایک چائے کا چمچ،دہی ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک یا آدھا نچوڑ لیں،شہد ایک چائے کا چمچ،ملتانی مٹی آدھا چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام اشیاء کو ایک پیالے میں ملا کر ملتانی مٹی شامل کر لیں۔اب اس پیسٹ کو چہرے پر پھیلائیں۔
خاص طور پر آنکھوں کے حلقوں، چہرے کے داغوں وغیرہ پر زیادہ مقدار میں لگا لیں۔آنکھوں کو بچائیں۔20 سے 25 منٹ تک Relax کریں۔بات چیت نہ کریں اور پھر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔اگر چہرے پر جھائیاں ہوں تو اللہ کی مدد سے جاتی رہیں گی۔
چکنی جلد کے دانوں پر بھی اچھا اثر پڑے گا رفتہ رفتہ کم ہوں گے اور نشان نہیں چھوڑیں گے۔رات کو سوتے وقت سادہ بیسن چٹکی بھر لے کر چہرے پر لگائیں اور اُبٹن کی طرح مل لیں اور سو جائیں۔
دن بھر کا میل کچیل نکل جائے گا۔
اگر جلد پر کیل مہاسے نکل رہے ہوں تو رات کو کیلے کے چھلکے کا اندرونی حصہ نرم ہاتھوں سے رگڑ کر کچھ دیر سوکھنے دیں پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔اس طرح جھائیاں بھی جاتی رہتی ہیں۔
مسور کی دال حسب ضرورت،زیتون کا تیل دو چائے کے چمچ،لیموں کا رس 2 چمچ،سنگترے کے چھلکے کا پاؤڈر اور مولی کے بیج کا پاؤڈر جو با آسانی ملے،ہلدی،عرق گلاب اور ملتانی مٹی کو ملا کر شیشی یا پیالے میں رکھ لیں۔
اسے اُبٹن کی طرح چہرے اور گردن پر ملیں۔جلد نکھر جائے گی،آپ تازہ دم ہوں گی۔داغ دھبے دور ہوں گے اور چہرے پر پڑنے والی لکیریں بھی کم سے کم ہوں گی۔
جوتوں سے پاؤں پر دھبے پڑ جائیں تو کیا کریں؟
4 چمچ گلیسرین میں ایک پورا لیموں نچوڑ کر شیشی میں محفوظ کر لیں اور گھر واپس اگر یا رات کو سونے سے پہلے اس مکسچر سے پیروں کا مساج کر لیا کریں۔20 منٹ تک اس محلول کو استعمال کریں اور پھر پاؤں دھو لیں یا ٹشو سے صاف کرکے سو جائیں اور صبح اچھے بیوٹی صابن سے دھو لیں۔یہ نشان رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Haseen Nazar Aane Ke Liye Kiya Jatan Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.