Husn Ki Khatir

حسن کی خاطر

جمعہ جون

Husn Ki Khatir
اگر جسم کی پوری دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے تو جلد کی پوری حفاظت بھی ممکن نہیں ہے خواہ آپ اس پر پوڈر چھڑک چھڑک کریا کریمیں تھوپ تھوپ کر ہی کیوں نہ تھک جائیں! خوبصورت جلد صحت مند جسم پر ہی ہوتی ہے۔
کیا آپ کے بازؤں کے بالائی حصے یا رانوں کی جلد کھردری ہے؟عام طور پر اس کا سبب دوران خون کی کمی ہوتی ہے۔ایک بڑا کھردرا دستانہ لے کر جو دوران خون کی کمی دور کرنے کے لئے بنایا جاتا ہے اچھی طرح مالش کیجئے!اگر دستانہ دستیاب نہ ہوتو سخت برش سے رگڑنا چاہیے۔

مالش سے پہلے اور اس حصے کو جہاں مالش کرنی ہے پانی سے تر کر لینا چاہیے تا کہ نمک آسانی سے جذب ہو سکے پھر ایک مٹھی میں نمک لیکر ہاتھ کے چاروں طرف پھیر کر مالش کرکے جسم میں جذب کر لیجئے۔اور فوراً ہی نہانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ خشک ہو کر جسم میں نمک سوزش پیدا کر دیتا ہے ۔اس عمل سے نہ صرف مردہ کھال صاف ہو جاتی ہے ۔بلکہ دوران خون میں بھی امداد ملتی ہے اور اس کے اثرات جسم کے اندر پہنچ جاتے ہیں۔

شروع شروع میں مالش آہستہ آہستہ کیجئے۔رفتہ رفتہ جسم عادی ہو جائے گا۔پھر آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا۔کہ جلد کو تکلیف پہنچائے بغیر زیادہ سے زیادہ کتنی سختی سے نمک کی مالش کی جائے۔
ایک مٹھی جئی کا دلیہ بھی جسے پندرہ منٹ تک چوتھائی پیالی دودھ میں ترکر کے رکھا گیا ہو ،اس مشکل کا ایک دوسرا عمدہ علاج ہے، ہفتہ میں ایک بار اس کو بھی آزما کر دیکھیے،اس مرکب کی مالش سے دوران خون میں اتنا اضافہ تو نہیں ہوتا جتنا نمک سے ہوتا ہے۔

لیکن یہ جلد کے کھردرے پن کو دور کرنے کے علاوہ جلد کو نکھارتی بھی ہے۔اسی وجہ سے بازوؤں کے اوپری حصہ کی سرخی کیلئے جئی کا دلیہ بعض اوقات زیادہ بہتر رہتا ہے۔
جسم پر دلیا لگانے کے بعد مالش سے پہلے کچھ دیر کیلئے یونہی لگا رہنے دیجئے۔کیونکہ اس کا نکھارنے کا کام اس وقت شروع ہوتا ہے جب دودھ خشک ہو جاتا ہے بچے کھچے دلیہ کو ہاتھوں پر مل لیجئے تاکہ وہ نرم اور سفید ہو جائیں،یہ دونوں عمدہ ،بے ضرر اور آسان ہیں۔

تجربہ سے معلوم ہوگا۔کہ آپ کے لئے کون سا علاج زیادہ موزوں ہے۔چونکہ دونوں علاج خشکی پیدا کرنے والے ہیں اس لئے دونوں کے بعد گاڑھی کریم یا ہاتھ کے لوشن کی مالش کر لینی چاہیے ۔باقی ماندہ کریم کو خراب جلد صاف کرنے کیلئے ہاتھوں پر اچھی طرح مل لیجئے۔ دراصل غسل کے بعد گرمی اور سردی دونوں موسموں میں لوشن کا مل لینا اچھی عادت ہے۔اس سے خشکی کے اثرات دور ہو جاتے ہیں ہاتھوں پر ملنے کا اچھا لوشن بہت جلد جذب ہو جا تا ہے اس میں اتنی چکنائی بھی نہیں ہوتی کہ بعد میں موزے اور آستینیں خراب ہوں۔


نائیلون کی باریک جرابوں سے سخت گرمی اور سخت سردی میں جسم کے روغنی غدودوں کو بہت نقصان پہنچتا ہے یہ غدود جسمانی روغن انتہا جلدی تیار نہیں کر سکتے ۔جتنا جلدی یہ خشک ہو جاتا ہے ۔قدرت کا ہاتھ بٹانے کے لئے ایک بار بچوں کے استعمال کے تیل سے آپ بھی مالش کر لیا کیجئے۔یہ عمدہ قسم کا تیل لیکر سارے جسم پر مل لیجئے اور جلدی جلدی مالش کیجئے تاکہ جسم میں خوب جذب ہو جائے ۔

یہ کام گرم پانی سے نہا کر فوراً کیجئے تاکہ کھلے ہوئے مسامات تیل کو آسانی سے جذب کرلیں۔اس کے بعد اوپر سے نیچے کی طرف سختی سے مالش کریں اس کام کیلئے کھردرا تولیہ بہت مناسب رہے گا۔ آپ دیکھیں گی کہ آپ کے جسم سے صحت مندی چھلکنے لگتی ہے اور وہ چکنی اور شفاف ہو گئی ہے ۔جلد کو اچھی حالت میں رکھنے کیلئے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں کیونکہ یہ دوران خون کو بھی مدد پہنچاتی ہے اور نتیجہ میں جلد مخمل کی طرح نرم ہو جاتی ہے ہاتھوں کے لوشن کو غسل کے بعد کہنیوں اور ایڑیوں پر بھی مل لیا کریں۔

اگر بھدی سخت اور زرد کہنیاں یا سخت ایڑیاں نظر آجائیں تو سارا حسن دھرا رہ جاتا ہے۔
تنگ جوتا پہننے سے پرہیز کیجئے اس سے پیروں پر خراب نشان پڑ جاتے ہیں جگہ جگہ سے جلد سخت ہوجاتی ہے اور چال کا اندازہ بھی بگڑ جاتا ہے ۔اگر دوسری وجہ سے پیروں میں کوئی سختی وغیرہ پیدا ہو جائے تو اس حصے کو ایک گدی سے ڈھانپے رکھیے اور رات کو اچھی کریم سے مالش کیجئے تاوقتیکہ یہ بالکل غائب ہو جائے۔


کہنیاں سب سے زیادہ عدم توجہی کا شکار معلوم ہوتی ہیں۔کیونکہ یا تو زیادہ باہر نکلے رہنے کی وجہ سے یا جلد کی باریکی کی وجہ سے یا جلد کی باریکی کی وجہ سے سیاہی مائل ہو جاتی ہیں۔کہنیوں کے سہارے بیٹھنے سے ان میں سختی پیدا ہو جاتی ہے ۔نرم چکنی اور سفید کہنیاں،کھردری اور سرخ کہنیوں سے کہیں زیادہ جاذب نظر ہوتی ہیں ۔ایسی عورت جو اپنے بازوؤں پر توجہ دیتی ہو اسے چاہیے کہ موجودہ فیشن کی خوبصورت چھوٹی آستینوں والے سوتی اور ململ کے کپڑوں کے استعمال سے پہلے ان پر خصوصی توجہ دے۔

جلد صاف کرنے والے برش سے رگڑنے یا میلا پن اور سیاہی دور ہو جاتی ہے۔شانوں کے قریب بعض اوقات جلد میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔رات کی مالش سے یہ سختی دور ہو جائے گی۔شام کو پڑھتے یا آرام کرتے وقت اگر کہنیوں کے نیچے آدھے آدھے لیموں تراش کر رکھ لیے جائیں تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اب آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ جسم کا سنگار کس طرح کیا جاتا ہے ہفتہ میں صرف ایک بار صرف چیز منٹ اپنی حالت کے مطابق غسل سے پہلے یا بعد میں صرف کیجئے پھر آپ دیکھیں گی کہ آپ کی․․․․․کی جلد کتنی صاف اور شفاف ہو جاتی ہے اور سر سے پیر تک کیسا نکھار آجا تا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-06-12

Your Thoughts and Comments

Special Skin Care article for women, read "Husn Ki Khatir" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.