Hydra Facial Jadeed Skin Care Treatment - Article No. 3368

Hydra Facial Jadeed Skin Care Treatment

ہائیڈرا فیشل جدید سکن کیئر ٹریٹمنٹ - تحریر نمبر 3368

اگر آپ یہ فیشل نہ کروانا چاہیں تو کچھ گھریلو طریقے آزمائیں

جمعہ 7 مارچ 2025

مہوش خان
ہائیڈرا فیشل (HydraFacial) ایک جدید فیشل ٹریٹمنٹ ہے جو جلد کی گہری صفائی، ہائیڈریشن اور ریجووینیشن (Rejuvenation) کیلئے کیا جاتا ہے۔ریجووینیشن سے مراد ہے کسی چیز کو تازگی، توانائی اور نئی زندگی دینا۔جب یہ اصطلاح سکن کیئر یا بیوٹی ٹریٹمنٹس میں استعمال ہوتی ہے تو اس سے مراد جلد کو جوان، صحت مند اور چمکدار بنانے کا عمل ہوتا ہے۔
یہ ایک پیٹنٹ سکن ٹریٹمنٹ ہے، جو سپا اور ڈرماٹولوجی میں دستیاب ہے۔اسے بعض اوقات ”ہائیڈرا ڈرمبراسیون“ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں مائیکرو ڈرمبراسیون کی طرح ایکسفولیشن شامل ہوتا ہے جو ہائیڈریٹنگ سیرم کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ہائیڈرا فیشل جلد کی مجموعی ساخت اور شکل کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہائیڈرا فیشل تین مراحل جلد کو صاف کرنے، موئسچرائزنگ کرنے اور ہائیڈریٹ کرنے پر مشتمل ہوتا ہے۔

یہ پیشہ ورانہ طریقہ کار جلد کی مختلف حالتوں کے علاج میں مدد کر سکتا ہے، بشمول مہاسوں، خشکی اور جھریوں کے۔یہ طریقہ علاج ڈرامائی نتائج فراہم کرتا ہے۔اس کے تینوں مراحل پر بات کرتے ہیں۔
گہری صفائی:
ابتدائی طور پر جلد کی سطح سے مردہ خلیات ہٹائے جاتے ہیں تاکہ تازہ جلد نمایاں ہو سکے۔
موئسچرائزنگ:
جلد کے اندرونی حصے کو صاف کرنے کے لئے خاص ویکیوم ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے اور ساتھ ہی جلد کو نمی فراہم کی جاتی ہے۔

سیرم کا اطلاق:
جلد کی قسم کے مطابق موزوں سیرمز لگائے جاتے ہیں تاکہ جلد کو ضروری غذائیت اور نمی مل سکے۔یہ مشینی چھڑی جلد کی قسم کے مطابق سیرم فراہم کرتی ہے جو سکن کی صفائی اور ایکسفولیٹ کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔یہ طریقہ کار ایک عام فیشل کی طرح ہے لیکن یہ زیادہ موٴثر نتائج فراہم کرتا ہے اور جلد کی مختلف حالتوں میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جن میں مہاسے، بلیک ہیڈز، جلد کی خشکی، باریک لکیریں، مساموں کا سائز کم کرنا اور ہائپر پگمنٹیشن شامل ہیں۔
مہاسوں کے لئے ہائیڈرا فیشل کے فوائد پر براہ راست کوئی طبی تحقیق موجود نہیں، لیکن مائیکرو ڈرمابریژن تکنیک طویل عرصے سے مہاسوں اور ان کے داغوں کے علاج کیلئے موٴثر سمجھی جاتی ہے۔یہ جلد کے چھیدوں کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جلد کی تازگی بحال کرتی ہے۔جلد کے مردہ خلیات بلیک ہیڈز کا سبب بن سکتے ہیں، اور ہائیڈرا فیشل میں استعمال ہونے والی ایکسفولیٹنگ تکنیک بلیک ہیڈز کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے فوائد کو مکمل طور پر ثابت کیا جا سکے۔
حساس جلد کے لئے کاسمیٹک علاج کا انتخاب کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ایسے مریضوں کے لئے اس کی موٴثریت پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن ایک تحقیق کے مطابق، اس سے حساس جلد کے مریضوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ایک چھوٹے مطالعے میں 20 خواتین کے دو گروپس کا موازنہ کیا گیا، جن میں سے ایک گروپ نے صرف سیرم استعمال کیا جبکہ دوسرے نے ہائیڈرا فیشل کرایا۔
تحقیق کے مطابق، جن لوگوں نے ہائیڈرا فیشل کرایا، ان میں جلد کی عمر بڑھنے کی علامات میں زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔اس کے اثرات میں مساموں کا سائز کم ہونا، ہائپر پگمنٹیشن میں کمی اور باریک لائنوں میں نمایاں کمی شامل ہیں۔حمل کے دوران کسی بھی کاسمیٹک طریقہ کار سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ایک جائزے کے مطابق اگرچہ بہت سے کاسمیٹک علاج محفوظ ہو سکتے ہیں، لیکن اس بارے میں مزید طبی تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر آپ ہائیڈرا فیشل نہ کروانا چاہیں تو کچھ گھریلو طریقے آزما سکتے ہیں۔ایک آسان اور قدرتی حل لیموں اور دہی کا ماسک ہے، جسے چہرے پر لگانے سے جلد تر و تازہ اور شفاف ہو سکتی ہے۔اس ماسک کو بنانے کیلئے ایک پیالے میں لیموں کا رس، دہی اور اس کا پاوٴڈر شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگائیں۔سات سے آٹھ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور موئسچرائزر لگائیں۔
بہترین نتائج کیلئے ہر ہفتے تین بار یہ عمل دہرائیں۔
جائفل بھی جلد کیلئے بے حد مفید ہے۔جائفل میں اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہیں جو جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ایک چٹکی جائفل پاوٴڈر کو دودھ اور شہد کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں، چہرے کو صاف کرنے کے بعد یہ ماسک لگائیں اور 10 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔مہاسوں سے نجات کے لئے ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔

جائفل کا ٹونر بنانے کیلئے ناریل کے دودھ میں جائفل پاوٴڈر ملا کر جلد پر لگائیں، 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ طریقہ جلد کو نرمی سے صاف کرتا ہے اور قدرتی چمک بخشتا ہے۔ہائیڈرا فیشل جلد کی مجموعی صحت کیلئے ایک موٴثر طریقہ ہے جو جلد کو صاف، ہائیڈریٹ اور نکھارتا ہے۔یہ طریقہ مہاسوں، خشکی، جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کے علاج میں مدد کر سکتا ہے۔اگر آپ کسی مخصوص جلدی مسئلے کا شکار ہیں تو بہتر ہے کہ کسی ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے مشورہ کریں تاکہ آپ کیلئے موزوں ترین طریقہ کار کا تعین کیا جا سکے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Hydra Facial Jadeed Skin Care Treatment" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.