
Jhurian Mazi Ka Qissa Ban Gayin - Skin Care
جھریاں ماضی کاقصہ بن گئیں - جلد کی حفاظت
بدھ 1 جون 2016

بڑھتی عمر میں انسانی جسم میں کئی قسم کی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں کئی اعضاء کمزور ہوجاتے ہیں۔ بینائی کم ہو جاتی ہے چہرے اور آنکھوں کے نیچے جھریاں بڑجاتی ہیں۔ اگرچہ ڈھلتی عمر میں چہرے پر جھریاں نمودار ہونا ایک فطری امر ہے مگر بعض اوقات کسی بیماری ہارمونز میں کمی یاپھر کسی جلدی بیماری میں مبتلاہونے کے باعث بھی چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔ جھریاں کے خاتمے کیلئے کئی گھریلو ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں اس کے لئے مختلف قسم کے علاج بھی دریافت ہوئے، کاسمیٹک سرجری کابھی سہارالیاجاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سائنسی جریدے ”نیچر“ میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی تھی کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے وال جھریوں، پٹھوں کی کمزوری اور آنکھوں میں موتیااترنے کے عمل کو مکمل طورپر ختم کیاجاسکتا ہے۔
سائنسدانوان نے یہ نتیجہ عمر کے ساتھ ریٹائرہو جانے والے خلیوں کو تلف کرکے حاصل کیا۔ جو جسم میں رہ جانے کی صورت میں مزیدخلیوں کو اپنی طرح ریٹائر کرنے کی کوشش کرتے ہیں امریکی محققین کے دعویٰ کے مطابق جسم اس طرح کے دس فیصد خلیوں کو خود کار نظام کے تحت کرتا ہے جبکہ انہوں نے ریٹائر ہونے والے تمام خلیوں کو تلف کرکے یہ نتائج حاصل کئے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی مراحل میں یہ تجربہ چوہوں پر آزمایا۔ اب حال ہی میں جھریاں سے نجات کے لئے امریکی طبی تحقیق میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ایم آئی ٹی، میساچوٹس، جنرل ہاسپٹل، لیونگ بروف اور اولیوولینبر کی مشترکہ تحقیق میں ایسی سکنڈ سکن تیار کی گئی ہے جو چہرے کاجوانی کاتاثر بحال کردیتی ہے۔ درحقیقت یہ ایک میٹریل ہے جو چہرے پر کسی بھی کریم کی طرح لگایا جاسکتا ہے اور پھر اسے ایک جیل ( jel) کی مدد سے متحرک کردیاجاتا ہے جو جلدکو فوری کھینچ دیتا ہے جس سے جھریاں غائب ہوجاتی ہیں اورچہرہ جوان نظرآنے لگتا ہے۔ اگرچہ اس میٹریل کو رات کے وقت اتارناپڑتا ہے مگر اس کی تہہ دن کے وقت جلد کی نمی کو بہتر کرتی ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر اس کے استعمال سے بتدریج جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے اس میٹریل کی تیاری کے لئے کام کررہے تھے جس کے کامیاب تجربات اب کئے گئے ہیں۔ اس کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ تجربات کے دوران رضا کاروں پر اس سکینڈسکن کے استعمال سے لوگوں کی آنکھوں کے نیچے بھاری پن اور جھریاں ختم ہوگئیں۔ اس میٹریل کو ایکس پی ایل کانام دیاگیا ہے اور یہ جلد پر 24 گھنٹوں تک کے لئے لگایاجاسکتا ہے۔ محققین کو توقع ہے کہ یہ میٹریل بہت جلد مارکیٹ میں عام فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔
(جاری ہے)
تاریخ اشاعت:
2016-06-01
Your Thoughts and Comments
Special Skin Care article for women, read "Jhurian Mazi Ka Qissa Ban Gayin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.