Jhuriyon Se Be Fikar Ho Jaiye
جھریوں سے بے فکر ہو جائیے

خوش ذائقہ پھل امرود میں موجود میگنیشم،مسلز اور اعصاب کو پر سکون کرتا ہے ،دن بھر کے کاموں کے بعد اسے کھانے سے مسلز کو سکون ملتا ہے ،ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے ۔جسمانی توانائی بڑھتی ہے ۔امرود موٹاپے میں بھی مفید ہے ۔امرود میٹا بولزم کو بھی بہتر کرتا ہے اور اسے کھانے سے جلد پیٹ بھرنے کا احساس بھی ہوتا ہے ۔
وٹامن اے،وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈ نٹس جیسے کیروٹین اور لائیکو پین کی وجہ سے امرود جلد کو جھریوں سے بچاتا ہے ،سردموسم میں ایک امرود روزانہ جھریوں کو کافی عرصے تک دور رکھتا ہے ۔
امرود فرحت بخش خوشبو کے ساتھ عمدہ ذائقہ بھی رکھتا ہے ۔موسم میں پھلوں کی چاٹ اس کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے ۔امرود کی تقریباً ڈیڑھ سو کے لگ بھگ اقسام ہیں ۔وٹامن سی کے اعتبار سے صرف آملہ ہی امرود کا مقابلہ کر سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
اچھی طرح پکے ہوئے امرود میں ہی نہیں بلکہ اس کے پیڑ کی چھال میں بھی وٹامن سی ہوتا ہے ۔
امرود میں وٹامن اے ،وٹامن بی، گلوکو سائیڈ اور خامرے بھی ہیں نیز گوشت بنانے والے جڑ پروٹین کے علاوہ معدنی نمک مثلاً فاسفورس ،کیلشیم اور فولاد کی موجودگی اسے ایک عمدہ غذا ہی نہیں موثر دوا بھی بتائی ہے ۔
اپنی گوناگوں خصوصات اور فوائد کے اعتبار سے امرود کی چھال اور پتوں کی بھی شفائی اہمیت ہے ۔بعض ایشیائی ممالک میں امرود کی مدد سے تیار کردہ رس میں اس کے پتوں کا رس شامل کرکے ذیابیطس کے مرض میں استعمال کیا جاتا ہے ۔میٹھے ،پکے ہوئے اور خوشبو دار امرود کھانے سے دل کو فرحت محسوس ہوتی ہے اور گھبراہٹ بھی دور ہوتی ہے ۔دل ودماغ کے علاوہ امرود معدے کو بھی طاقت پہنچاتا ہے ۔اس کے بیجوں میں پیٹ کے کیڑے صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔امرود کھانے سے آنتوں کی سستی ختم ہو جاتی ہے ۔پیٹ اور آنتیں صاف ہوں تو جگر اور معدے کے افعال بھی چست ہو جاتے ہیں اور غذابہت جلد ہضم ہو جاتی ہے ۔
امرود میں کیروٹینز بھی خوب ہوتے ہیں جو آنکھوں کے امراض میں فائدہ مند ہیں کیونکہ ان میں آنکھ کے ان خلیوں کو توانائی بخشنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو بینائی یادیکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں ۔یاد رہے کہ اتنی مقدار میں کیروٹینز کسی اور پھل میں دستیاب نہیں ہیں ۔اس ذائقہ دار پھل میں ریشہ یعنی فائبر بھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو خون کے بہت سے زہریلے مادوں خاص طور پر کو لیسٹرول کو سمیٹ کر خارج کر دیتا ہے اور اس طرح رگیں کھلی اور صاف رہتی ہیں ۔
امرود کو امراض قلب اور بلڈ پریشر میں مفید پھل سمجھا جاتا ہے ۔اس سے دوران خون کی سستی بھی ختم ہو جاتی ہے اور وٹامن سی موجود ہونے کی وجہ سے جسم کو طاقت اور مضبوطی ملتی ہے ۔اسی قوت مدافعت کے سہارے موسمی نزلہ وزکام سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔امرود خون سے خراب مادوں کو بھی صاف کرتا ہے ۔امرود پھل کے مقابلے میں اس کا رس جلد ہاضم ہوتا ہے جسے جگر کی سستی اور جلدی امراض کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے ۔یہ گردوں کے افعال میں بھی تیزی لاتا ہے ۔
امرودکو پکی ہوئی تازہ حالت میں خوب چبا کر کھانا چاہیے ،کچی حالت میں اس کا اپنا الگ مزہ ہے لیکن اس سے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے ۔
مسوڑھے پھول گئے ہوں تو امرود کے درخت کی چھال کو پانی میں ابال کر کلیاں اور غرارے کرنے سے افاقہ ہوتا ہے ۔
ایک دو مٹھی امرود کے پتے کتر کے پانی میں پانچ منٹ ابالیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد اس پانی سے جلد کو دھوئیں تو کھجلی ،پھوڑے پھسنی، خارش ،کیلوں ،چنبل ،زخم وخراش میں آرام آسکتا ہے ۔
امرود کے پتوں کی چائے ذیابیطس اور بلڈ پریشر کم کرنے میں مفید بتائی جاتی ہے ۔اس کام کے لیے درخت سے پتے اس وقت توڑے جائیں جب اس پر پھل پک رہا ہو۔ان پتوں کو خشک کرکے ان کا چورا بنالیں اور کھولتے ہوئے پانی میں دم دے کر اس کی چائے تیار کرلیں ۔اس چائے کو ٹھنڈی حالت میں استعمال کرنے سے اسہال کی تکلیف بھی ختم ہو سکتی ہے ۔
امرود کی تازہ پتیاں چبانے سے دانت کا درد بھی دور ہوجاتا ہے ۔ان کے علاوہ امرود کئی دیگر امراض میں بھی مفید ہے ۔
کینسر کا خطرہ کم کرے
امردو میں موجود وٹامن سی ،لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈ نٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ہیں ،جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر
فائبر سے بھر پور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے ۔
دل کو صحت مند بنائے
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹا شےئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے ۔یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں ۔
قبض کشا
امرود میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے ۔ایک امرود فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے ۔امرود کے بیج بھی قبض ختم کرنے میں مفید ہیں ۔
بینائی بہتر کرے
امرود میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے ۔یہ پھل نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتیھ بینائی میں آنے والی تنزلی سے تحفظ دیتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی کرتا ہے ۔یہ موتیے کے مرض کی رفتار کو بھی سست کرتا ہے ۔
حاملہ خواتین کے لیے بہتر
اس پھل میں فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو حاملہ خواتین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
دماغی پھل
اس پھل میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بہتر کرتے ہیں اور ذہنی افعال کو تحریک دینے کے ساتھ اعصاب کو بھی سکون پہنچاتے ہیں ۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
جلد کیلئے بہترین صابن کا انتخاب
-
صحت مند اور خوبصورت جلد اس کی حفاظت کیجیے
-
سرد موسم میں خشک جلد کی حفاظت
-
سرد ہوائیں اور جِلد کی نمی
-
جلد کی دیکھ بھال میں غفلت
-
5 غذائیں جلد نکھاریں
-
جلد اور وٹامنز
-
جلد کی حفاظت باقاعدگی اہم ہے
-
جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال پر روزانہ تھوڑا وقت ضرور صرف کریں
-
سردیوں میں خشک جلد کیلئے بیوٹی ٹپس
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.