Jhuriyon Se Pak Sehatmand Jild - Article No. 2555

Jhuriyon Se Pak Sehatmand Jild

جھریوں سے پاک صحت مند جلد - تحریر نمبر 2555

عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی قدرتی لچک اور تناؤ بتدریج کم ہونے کی وجہ سے جلد لٹک جاتی ہے اور اس پہ جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں

منگل 23 مارچ 2021

عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی قدرتی لچک اور تناؤ بتدریج کم ہونے کی وجہ سے جلد لٹک جاتی ہے اور اس پہ جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ جھریاں پڑنا ایسا قدرتی عمل ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔البتہ بہترین نگہداشت‘متوازن غذاؤں اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرکے جلد پہ جھریاں پڑنے کی رفتار اور اسے قبل ازوقت جلد پہ نمودار ہونے کے عمل کو سست تو کیا ہی جا سکتا ہے۔
عموماً جلد کے لٹکنے اور اس پہ جھریاں پڑنے کی ابتداء عمر کے 25 سال گزرنے کے بعد ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
یہ درست ہے کہ ابتداء میں یہ جھریاں نہایت مہین اور تعداد میں ہوتی ہے کہ انہیں نظروں کی گرفت میں لایا نہیں جا سکتا اگر عمر کے اس حصے میں بھی جلد کی نگہداشت سے لاپرواہی برتی جاتی رہی تو یہ جھریاں تیزی سے گہری ہو کر آپ کے چہرے و گردن کو وقت سے بہت پہلے انتہائی شکن زدہ بنا دیں گی۔

(جاری ہے)

اسی لئے وہ خواتین جو اپنی جلد کی نگہداشت کرتی ہیں وہ 25 سال کے بعد اس کی نگہداشت میں پہلے کی نسبت زیادہ توجہ دینا شروع کر دیں اور جو خواتین اپنی جلد کی نگہداشت کے سلسلے میں بالکل ہی لاپرواہ رہتی ہیں انہیں تو خصوصی طور پر اس کی طرف توجہ دینے کی شدید ضرورت ہے۔
اپنی اسکن ٹون کی مناسبت سے اعلیٰ معیار کی اسکن کیری پروڈکٹس خصوصاً سن بلاک لوشن‘کریم اور موئسچرائزنگ اور ٹولز خریدئیے کیونکہ چکنی جلد کی نسبت خشک جلد پہ جلدی جھریاں پڑتی ہیں اس لئے اگر آپ کی جلد خشک ہے تو حتیٰ الامکان نم رکھنے کی کوشش کیجئے۔
خوراک میں تازے پھل‘ہرے پتوں والی سبزیوں‘دودھ اور ڈھیر سارے پانی کا اضافہ کیجئے۔رات کو دیر سے جاگنے سے پرہیز کیجیے بھرپور اور پُرسکون رہنے کی کوشش کیجیے اور جہاں تک ممکن ہو دھوپ کی حدت سے بچئے کیونکہ دھوپ آپ کی نم آلود جلد کو سوکھے پتے کی طرح خشک کرنے کا باعث بنے گی(25 سال کے بعد)تو دیر کس بات کی ہے!جھریوں سے پاک صحت مند و سدا بہار جلد کے حصول کے لئے جلدی سے تیار ہو جائیے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jhuriyon Se Pak Sehatmand Jild" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.