Jild Ki Aqsam - Article No. 1311

Jild Ki Aqsam

جلد کی اقسام - تحریر نمبر 1311

جلد کی حفاظت کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے۔ جِلد کے خدوخال، موسم اور جگہ کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ ہمارے ہاں گرمی اور سردی دونوں اپنی شدت سے آتے ہیں۔ اس لیے جلد پر بھی یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں

بدھ 23 ستمبر 2015

جلد کی اقسام
جلد کی حفاظت کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے۔ جِلد کے خدوخال، موسم اور جگہ کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ ہمارے ہاں گرمی اور سردی دونوں اپنی شدت سے آتے ہیں۔ اس لیے جلد پر بھی یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں بہر حال یہاں ہم آپ کو عام طور پر پائی جانے والی جلد کی اقسام کے متعلق بتائیں گے۔

خشک جلد
یہ جلد عام طور پر بچپن سے ہی خشک، روکھی اور بے جان ہوتی ہے۔ سردیوں میں خاص طور پر ایسی جلد بہت خشک، بے جان اور روکھی ہو جاتی ہے۔ بلکہ چہرے پہ خشکی کی ایک باریک تہہ نظر بھی آتی ہے۔ جلد پھٹ جاتی ہے اور دراڑوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ کئی دفعہ سفید سفید خشک دھبے بھی نظر آتے ہیں یا پھر اس قدر خشک ہو جاتی ہے کہ گویا زخمی ہے اور اوپر کھرونچ جم گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی پہلی وجہ تو پانی کی کمی ہے۔ پیدائشی طور پر جن لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ انھیں ماں کے پیٹ سے بھی یہ بیماری مل سکتی ہے۔ پھر موسم کے اثرات سے بھی یہ جلد بہت متاثر ہوتی ہے مثلاً سردیوں میں خشک ہوا سے یہ جلد بہت خراب ہو جاتی ہے۔ اس لیے اکثر یورپی ممالک میں لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے۔ اگر یہ جلد بہت خراب ہو جائے تو باقاعدہ ایک بیماری کی شکل اختیار کر لیتی ہے جسے Eczema (ایگزیما) کہتے ہیں۔

خشک جلد اور اس کی حفاظت
سب سے پہلے تو ایسی جلد والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی دن میں ضرور پئیں۔
ایسی جلد کے حامل لوگ کیونکہ موسم کے اثرات سے جلد متاثر ہوتے ہیں اس لیے انھیں ایسی کریموں اور دوائیوں کی ضرورت ہے جو انھیں دھوپ اور سردی کی شدت کے اثرات سے بچائیں ۔ اس کے لیے انھیں dry skin sun block ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

صابن بہت زیادہ استعمال نہ کریں۔ کیونکہ اکثر صابن بھی جلد کی تازگی اور نمی کو ختم کردیتے ہیں۔کھانے میں سلاد، سبز پتوں والی سبزیاں سْوپ کا استعمال زیادہ کریں۔ ضرورت سے زیادہ مقدار میں کھائیں۔پانی میں لیموں کے قطرے ڈال کر استعمال کریں یہ Vitamin C کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ نہانے کے بعد یا منہ دھونے کے بعد بہت رگڑ کر منہ صاف نہ کریں بلکہ کچھ دیر نمی کو چہرے پہ رہنے دیں۔

ہلکی نمی کی موجودگی میں کریم استعمال کریں اور خشک جلد پر نہیں۔رات کو سوتے وقت کوئی چکنی کریم یا لوشن منہ پہ ضرور لگائیں۔دھوپ میں زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کریں۔
خشک جلد اور گھریلو نسخے:
اگر آپ کی جلد بیحد خشک ہو تو یہ نسخہ بے حد مفید ہے۔ انشا اللہ ایک ہفتے کے استعمال سے جلد تروتازہ ہو جائے گی۔
لیموں تین سے چار عدد۔
گلسیرین چار بڑے چمچ۔بادام روغن ایک تہائی کپ۔زیتون کا تیل چار سے چھ چمچ۔
سب کو مکس کرکے ایک بوتل میں ڈال لیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔
دہی میں ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ڈال کر لگائیں۔ جلد تروتارہ ہو جائے گی ایک ہفتہ استعمال کریں۔
خشک جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں۔
گلاب کی پتیاں (پسی ہوئی)ملتانی مٹی۔
شہد۔ملائی یا دہی۔
سب کو مِلا کر ماسک بنالیں اور چہرے پہ دس منٹ لگائیں روزانہ بہتر نتائج کے لیے اس میں بادام روغن یا کسٹر آئل ڈال لیں۔
خشک جلد کے لیے بہترین دوائیاں:
اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کو ماسک اور کریموں کے ساتھ ساتھ چند دوائیاں بھی کھانی ہوں گی۔
مثلاً Vitamin E کی گولیاں۔
Vitamin D کی گولیاں یا پھر گاجر زیادہ مقدار میں کھائیں۔

Iron کی گولیاں۔
یہ ادویات آپ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے یا پھر کیمسٹ سے لے کر کھاسکتیں ہیں ان کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا۔
خشک جلد اور کریم کا انتخاب
کریم چکنی استعمال کریں۔مساج کے لیے Double Action کریم استعمال کریں۔
Vitamin E کے کیپسول سے بھی مساج کرسکتے ہیں۔گلسیرین بادام روغن، کیسرآئل لوشن کے طور پر استعمال کریں۔ ماسک اس جلد کے لیے بہترین ہیں جن میں شہد اور بادام کا ماسک۔ ملتانی مٹی کا ماسک، کھیرے کا ماسک۔ انڈے کی زردی اور شہد کا ماسک۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Aqsam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.