Jild Bhi To Khobsorat Chahiye - Skin Care

جلد بھی تو خوبصورت چاہئیے - جلد کی حفاظت

بدھ فروری

Jild Bhi To Khobsorat Chahiye

ام زینب
آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے پر بہت توجہ دیتے ہیں اور اس کے لئے مختلف کریموں کا استعمال کرتے ہیں ۔بعض اوقات یہ فائدہ بھی دیتی ہیں لیکن کبھی ان کا نقصان زیادہ ہوتا ہے ۔ہم میں سے اکثر لوگوں کو خوبصورت جلد کی چاہ ہوتی ہے اور بھلا کیوں نہ ہو۔
یوں تو بہت سے طریقے ہیں جلد پر توجہ دینے کے لیکن بنیادی طور پر جلد کو صاف رکھنا بے حد ضرری ہے کیونکہ اس سے عمر کا اظہار ہوتا ہے اور اس کے علاوہ اور بہت سے مسائل ہیں جن سے خواتین دو چار رہتی ہیں ۔

آےئے ہم آپ کو وہ آسان نسخے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کی جلد نا صرف خوبصورت ہو گی بلکہ آپ جلد کو نقصان پہنچانے والی کریموں سے بھی بچ پائیں گے۔
جلد کو داغ دھبوں سے روکنا۔
لائنوں اور لکیروں سے روکنا۔
جھریوں سے بچانا۔

(جاری ہے)

4اور اسے چکنا رکھنا،بے حد ضروری ہے کیونکہ یکساں عمر کے دواشخاص کی جلدیں ایک عمر نہیں بتائیں گی کیونکہ ذہنی آسودگی اور مالی استحکام انسانی جلد پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اکثر چالیس برس کا بزنس مین اور اتنی ہی عمر کا نوکری پیشہ آدمی آپ کو واضح طور پر ایک دوسرے سے مختلف نظر آئیں گے ۔


جلد میں رونما ہونے والے اس قسم کے تغیرات کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ آپ اپنی جلد کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں آپ نے اسے کسی طرح سرد گرم سے محفوظ رکھا ہے ہم جلد کی بھی پرورش کرتے ہیں گوکہ یہ بات آپ کو احمقانہ لگے گی لیکن یہ حقیقت ہے ہر وقت غصے سے رہنے سے آپ کے اعصاب متاثر ہوتے ہیں بلکہ آپ کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ کرختگی آپ کے چہرے کی معصومیت کو متاثر کرتی ہے ۔

اس لئے جلد کی بہتری کے لئے شائستگی اور نرمی سے بات کرنی چاہیے۔گفتگو پر اعتماد طریقے سے کرنی چاہیے۔
جھریاں جو وقت سے پہلے آپ کو عمر رسیدہ ظاہرکرتی ہیں آپ ان پر قابو پا سکتے ہیں ۔اپنی زندگی پر جمود طاری نہ ہونے دیجئے۔حد سے زیادہ جمود کی زیادتی جھریوں کی صورت میں آپ کی جلد کو متاثر کرتی ہے ۔
روزانہ رات سونے سے پہلے اپنا چہرہ ضرور کسی کلینزنگ کریم سے صاف کرکے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں آپ خود نمایاں فر ق اپنے رنگ اور جلد میں محسوس کریں گی۔


دن میں آٹھ بار پانی پئیں پانی کی مقدار جلد کی خشکی اور مسامات کے کھردرے پن کو دور کرتی ہے ۔وہ خواتین جن کی جلد ضرورت سے زیادہ چکنی ہے وہ ایسی چیزیں استعمال کرنے سے گریز کریں جن میں چکنا ہٹ زیادہ ہوتی ہے مثلاً تلی ہوئی اشیاء ،مرغن غذا،سلاد اور ساس وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیے۔
رس اور پھل اپنی غذائیں ضرور شامل کریں یہ جلد کو خوبصورت بناتے ہیں ۔

مثلاً آڑو،آم ،انگور یہ تمام موسمی پھل آج مارکیٹ میں ہیں اور ان سے آپ خواتین ضرورت استفادہ کریں گے ۔
ٹماٹر ،کھیرے کا ماسک چہرے کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے ۔اس کا رس چہرے پر لگانے سے نہ صرف ٹھنڈک ملتی ہے بلکہ آپ کی جلد موسمی اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔
دہی پھینٹ کر پورے چہرے پر لگائیں ،سوکھ جانے کے بعد ہلکے ہلکے ہاتھوں سے چہرے سے میل صاف کریں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹیں منہ پر ماریں آپ کو اپنی جلد شفاف نظر آئے گی۔


خشک جلد رکھنے والی خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بلا ناغہ ایک کھانے کا چمچہ معد نیاتی تیل پینے کی عادت کو اپنی روز مرہ مصروفیات میں شامل کرلیں ۔اس کے ساتھ ہی غذائیت سے بھر پور ایسی غذا جس میں چنائی کی مقدار زیادہ ہو کھائیں ۔وٹامنز اے کے استعمال بھی خشک جلد کو تروتازہ رکھتا ہے ۔دبلے ہونے کے لئے فاقہ کشی کی طرف راغب نہ ہوں کیونکہ اس کا اثر سب سے پہلے آپ کی جلد پر ہوتا ہے کیونہ جسم کو تو یہ متناسب ضرور بناتی ہے لیکن چہرہ اور اس کی جلد اپنی رونق اور شادابی پہلے کھوبیٹھتے ہیں ۔


جلد کی صفائی بے حد ضروری ہے اور اس کا ذکر ہم اس لئے بار بار کرتے ہیں کہ ایک بنیادی اصول ہے جلد کی عمر بڑھانے کا ۔بازار میں کچھ اشیاء ایسی بھی ملتی ہیں جن کا باقاعدہ استعمال جلد کی حفاظت ،صفائی،نمی اور تازگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان اشیاء میں سب سے پہلے جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ یہ ہے۔
کلینر
یہ ایک ایسا لوشن ہے جو میک اپ اتارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ آپ کی جلد میں چھپے ہوئے میل کو مسامات سے نکال لیتا ہے اور چہرہ صاف کر دیتا ہے لیکن یہ صرف ہفتے میں دوبارہ کرنا چاہئے ورنہ نقصان دہ بھی رہ سکتا ہے ۔
موسچرائزر
یہ جلد کو نمی فراہم کرنے والی شے ہے اسے اسٹرانجنٹ کے بعد لگایا جا سکتا ہے ۔اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائی جاتی ہے ۔
خواتین میں آج کل ان کا رواج عام ہے لیکن آہستگی سے مل کر چہرہ صاف کیجئے۔آپ کی جلد بھی سختی محسوس کرتی ہے اس لئے اس کے نازک احساسات کا بھی خیال رکھیں اس قسم کا چہرہ صاف کرنے والی کریم یا ابٹن آپ استعمال ضرور کریں مگر ہفتے میں دوبار۔

تاریخ اشاعت: 2019-02-13

Your Thoughts and Comments

Special Skin Care article for women, read "Jild Bhi To Khobsorat Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.