Jild Ki Hifazat Aik Zaroori Amaal - Article No. 2118

Jild Ki Hifazat Aik Zaroori Amaal

جلد کی حفاظت ایک ضروری عمل - تحریر نمبر 2118

اکثر اوقات جلنے کے داغ نہ مٹنے والے نشانات کا باعث بن جاتے ہیں ۔

جمعہ 12 جولائی 2019

اکثر اوقات جلنے کے داغ نہ مٹنے والے نشانات کا باعث بن جاتے ہیں ۔اس کے لئے بہترین حل یہ ہے کہ کچے کیلے کو کدوکش کرکے 2چائے کے چمچے گلیسرین ملادیں۔ اس مکسچر کو جلی ہوئی جگہ پر لگا کر 1/2گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھوڈالیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وٹامن ای کے دو کیپسول کو 1چائے کے چمچے شہد میں ملا کر رگڑ لیں۔جلنے کے داغ جلد ہی مٹ جائیں گے۔

اپنی جلد میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے اپنی جلد کے مطابق یعنی آپ کی جلد چکنی ہے یا خشک‘پھلوں کے ماسک میں تھوڑی سی ہلدی پاؤڈرملا کر ماسک کا استعمال کریں۔ماسک اتارنے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔جلد بے حد پر کشش نظر آتی ہے۔
آپ کے بال اگر سفید ہورہے ہوں اور گر بھی رہے ہوں تو سب سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ سر میں کسی قسم کا انفیکشن تو نہیں ہوا مثلاً خشکی یا کوئی اور مسئلہ۔

(جاری ہے)


اگر آپ کے بال خشک ہیں تو اس میں تیل لگائے رکھیں اور اگر آپ کے بال خشک نہیں ہیں تو اسے صاف رکھیں ۔کچھ لوگ اس وجہ سے بالوں کو بہت کم دھوتے ہیں کہ بال دھونے سے زیادہ گریں گے لیکن یہ بات غلط ہے کیونکہ گندے بال زیادہ جلدی جھڑتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بعد قدرتی اجزاء سے بناہےئرپیک استعمال کریں۔
کچھ خواتین اگر چہ بظاہر صحت مند نظر آتی ہیں‘وہ متوازن غذا کا بھی استعمال کرتی ہیں اور نیند بھی صحیح کرلیتی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑجاتے ہیں تو اس کا مطلب کسی موروثی مسئلہ کے سبب یہ ہورہا ہے ۔
یا پھر Pigmentaionکی وجہ سے‘اس طرح کے معاملات میں ذرا بھی دیر نہ کریں کیونکہ جو کریم آپ استعمال کررہی ہیں وہ کوئی جادوئی اثر تو دکھانے سے رہی۔غیر معیاری کریمیں ایک طویل عرصے کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہیں۔اپنے لئے ایسی اچھی کوالٹی کی کنسیلنگ کریم کا استعمال کیجئے جوکہ آپ کے چہرے کو چمک دے سکے لیکن سب سے پہلے ماہر امراض جلد سے رجوع کریں اور یہ معلوم کریں کہ ان حلقوں کی کیا وجہ ہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

اگر آپ کی جلد صاف وشفاف اور نرم وملائم ہے تو اسے مزید خوبصورت بنانے کے لئے 4بنیادی باتوں کو یاد رکھیں۔
1ایکسفولےئیٹ کرنا۔
2کلینزنگ کرنا۔
3ٹون کرنا۔
4موئسچرائزکرنا۔
ان 4باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور جلد کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دیں تاکہ آپ کی جلد سدا جواں اور شاداب رہے۔
شہد‘پھل‘پکا ہوا پپیتا یا کیلا‘جو یا بیسن سے بنا نیچرل پیک کا استعمال اچھا رہتا ہے‘سردیوں کے موسم میں آپ خشک اور پاؤڈر نارنجی بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔
جلد از جلد اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے پپیتے کے گودے اور شہد کو ملا کر فیس پیک تیار کرلیں اس میں وٹامن ای کا کیپسول ملا کر چہرے پر لگادیں اور 20منٹ کے بعد دھو لیں۔گردن پر بھی یہ فیس پیک لگائیں کیونکہ گردن کی جلد پر عمر کے اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں ۔اگر جلد خشک ہے تو اس فیس پیک میں چند قطرے بادام کے تیل کے ملادیں۔نیم گرم پانی سے چہرہ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Hifazat Aik Zaroori Amaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.