
Jild Ki Jadeed Laser Treatment - Skin Care
جلد کی جدید لیزرٹریٹمنٹس - جلد کی حفاظت
منگل 8 نومبر 2016

اچھے کلینک سے تھراپی کروانا خاصا مہنگا ہے لیکن اپنے حسن کی نگہداشت کے لیے خواتین اتنی رقم خرچ کرنا برداشت کرلیتی ہیں۔
(جاری ہے)
لیزرتھراپی ہمیشہ کے لیے آپ کے جلدی مسائل کا تسلی حل فراہمی کردیتی ہے یہی وجہ ہے کہ لیزرٹریٹمنٹس کی پسندیدگی کا تناسب خاصا بڑھ گیا ہے ۔
چہراور جسم پر کسی بھی وجہ سے پیدا ہونے والے نشانات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے لیزر تھراپی سب سے بہترین طریقہ ہے ۔ لیزرتھراپی سے کیل مہاسوں سے لے کر جلنے تک کے نشانات صاف ہوجاتے ہیں تاہم لیزرتھراپی کے عرصے کاتعین زخم کے نشانات کی نوعیت اور ان کی گہرائی کے حوالے سے ہوتا ہے ۔ خواتین کی اکثریت شکستہ جلد کو دوبارہ کسنے کے لیے بھی لیزر تھراپی کاسہارا لیتی ہے ۔ اس مقصد کے لیے ٹیکنیشین ریڈیوفریکوئنسی پر مبنی آلہ استعمال کرتے ہیں سیشن کے دورانیہ کاانحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ جلد کو کس قدر کسنا ہے کیل مہاسے خواتین کے حسن اور اعتماد کے دشمن ہیں۔ ان سے تنگ آئی ہوئی لڑکیاں اور خواتین طویل عرصے تک چلنے والے علاج سے گھبراکر لیزرتھراپی کو اختیار کرتی ہیں۔ اس تھراپی کے دوران کیل مہاسوں اور ان سے پڑنے والے نشانات کو مٹایاجاتا ہے ۔ چہرے پر سیاہ دھبے کسی کو اچھے نہیں لگتے اور لیزر تھراپی پگمنٹ سیلز کاصفایاکرکے جلد کو تازگی اور شگفتگی فراہم کرتی ہے۔ اس طریقہ علاج میں پگمنٹ سیلز کو نشانہ بنا کر پہلے انہیں توڑا اور پھر پھینک دیاجاتا ہے یوں جلد صاف ستھری ہوجاتی ہے ۔ لیزرتھراپی کے ذریعے چہرے اور جسم سے بالوں کو ہمیشہ کے لیے صاف کیاجاتا ہے ۔ یہ طریقہ خواتین میں خاص مقبولل ہے کیونکہ ویکسنگ اور تھریڈنگ کے مقابلے میں یہ صفائی صرف ایک بار ہوتی ہے اور ہمیشہ کے لیے تاپسندیدبالوں سے جان چھوٹ جاتی ہے ۔ آج کل لیزرٹریٹمنٹ کے ذریعے بھنوؤں ‘ داڑھی اور پیشانی کی شیپ کو درست کرنے کافیشن بھی عام ہوچکا ہے ۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.