Jild Ki TaroTazgi K Liye 7 Gur Azmaye - Skin Care

جلد کی تروتازگی کے لئے 7 گُر آزمایئے - جلد کی حفاظت

منگل جون

Jild Ki TaroTazgi K Liye 7 Gur Azmaye
بہت کم خواتین جو اوائل عمر میں اپنی صحت اور جلد کی بخوبی نگہداشت کرتی ہیں،جوانی میں ان کی جلد تروتازہ،نکھری ہوئی اور صحت مند ہوتی ہے۔تاہم کسی بھی قسم کے احساس کمتری کو پالے بغیر آپ عمر کے ہر دور میں اپنی جلد کو خراب یا متاثر ہونے سے بچا سکتی ہیں۔
جلد پر عمر کے اثرات کا نمودار ہونا عین قدرتی عمل ہے اور اس سے ہر خاتون کو گزرنا ہی ہوتا ہے۔

آیئے چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمر کے ہر دور حسین بنا لیں۔سب سے اہم بات متوازن غذا سے زائد مقدار میں پانی کا استعمال جاری رکھنا ہے۔ڈائٹ میں محض مصالحے دار چٹخاروں بھری غذاؤں کا ہی استعمال نہ کیا جائے تو اچھا ہے۔اس سے یہ مطلب بھی نہ اخذ کیا جائے کہ کبھی آپ کو شوارما کھانا ہی نہیں یا بریانی چکھنی بھی نہیں اور اسی طرح کے مختلف ذائقوں کو بھول ہی جانا ہے،نہیں خود پر ظلم بھی نہ کریں منہ کا ذائقہ ضرور بدلیں مگر ہفتے بھر کی غذاؤں میں یکسانیت نہ ہو اور طبی نقطہ نظر سے یہ صحت بخش بھی ہوں تاکہ آپ کا چہرہ کھلا کھلا اور شخصیت بھی بااعتماد رہے۔

(جاری ہے)

آپ کو ہر موسم میں وٹامن C بقدر ضرورت استعمال کرنا چاہئے۔
متوازن غذا کی تعریف یہی ہے کہ غذائی اجزاء میں کاربوہائیڈریٹس،پروٹین،فیٹ،وٹامنز،معدنی ذرات،معدنی عناصر اور پانی شامل ہیں۔یہی اجزاء توانائی پیدا کر سکتے ہیں۔جلد کی تروتازگی کے لئے مرحلہ وار کوششوں میں دوسری اہم بات روزانہ کی بنیادوں پر جلد کی گہرائی تک صفائی کرنا لازمی ہے۔

یہ صفائی یعنی کلینزنگ آپ پیٹرولیم جیلی سے بھی کر سکتی ہیں اور کلینزنگ ملک سے بھی کر سکتی ہیں۔دودھ میں ہلدی اور لیموں شامل کرکے بھی باآسانی کر سکتی ہیں۔جلد کے مردہ خلیوں کو زائل کرنے کے عمل کو Exfoliate کرنا کہتے ہیں۔آپ دیسی طریقے سے ابٹن بنا کر بھی یہ کام کر سکتی ہیں۔ موئسچرائزنگ کے عمل جلد میں نمی لا کر وقت سے پہلے پڑنے والی لکیروں اور جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

تاہم کوشش کیجئے کہ جلد کو صفائی سے لے کر نکھار لانے تک کے لئے جو مصنوعات استعمال کریں وہ اچھی شہرت کی حامل ہوں اور مضر اثرات سے پاک ہوں۔
سن اسکرین لوشنز اور کریموں کا استعمال ہر موسم میں ضروری ہے۔پاکستان کے درجہ حرارت اور ماحول کے لئے SPF 50 ہی بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔یہ سن بلاک SPF 50 کے نام سے بھی دستیاب ہے وہ بھی بے حد معیاری اور موزوں رہتا ہے۔

بیشتر ماہر امراض جلد اور ماہرین حسن Neutrogena کی مصنوعات استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔تاہم سن بلاک لگاتے ہوئے موئسچرائزر کو بھول جانا قطعاً درست نہیں۔ان دونوں کے وظائف اور خاصیتیں جدا ہیں۔سن اسکرین لگانے کے چند سیکنڈوں بعد موئسچرائزر لگا کے گھر سے باہر روانہ ہونا اچھا ہے۔صرف اسی طرح گرمیوں کے طویل دنوں میں آپ سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔


سیرم کی ایک تہہ آپ کی جلد کو شفاف بنا دے گی۔جلد کے غیر ضروری روغنیات کا خاتمہ کرے گی اور جلد کو Hydrat بھی کرے گی۔اس مقصد کے لئے بازار میں شیٹ ماسک بھی آچکے ہیں۔یہ کھیرے،عرق گلاب،لیموں یا اور دوسرے اجزاء کے ساتھ تیار کئے جاتے ہیں۔
پژمردہ جلد کے خاتمے کے لئے ہمیں جن وٹامنز کو خصوصی طور پر اپنی غذاؤں میں شامل کرنا چاہئے وہ یہ ہیں۔


وٹامن A
یہ وٹامن ہماری آنکھوں کی صحت سے لے کر جسمانی نشوونما،دانوں اور ہڈیوں کی مضبوطی،جلد کی لچک،جاذبیت،قوت مدافعت اور نظام ہاضمہ کی بہتری کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔لہٰذا مچھلی،دہی،دودھ،مارجرین،پنیر،پالک اور دیگر سبزیوں،گاجر اور شکر قندی غذا کا حصہ بنانا ضروری ہوتا ہے۔
وٹامن B
یہ Thiamine, Complex اور Riboflavin کے علاوہ اسی خاندان کے متعدد اقسام کے یہ وٹامنز صحت مند طرز زندگی کی بنیاد ہیں۔

ہماری روزمرہ کی خوراک میں شامل چپاتی،گوشت،آلو،گائے کی کلیجی،مٹر،چاول،مکئی ،باجرے اور گندم کی روٹی،دال،مونگ پھلی،اخروٹ ،پیلی اور سبز رنگ کی سبزیاں،انڈے،بادام،کھجور،ٹماٹر،کیلا،انگور،خوبانی،آلو بخارا اور سیب موجود ہوں تو ان کے اثرات مجموعی صحت پر بھی پڑتے ہیں۔
وٹامن E
یہ وٹامن جسمانی قوت مدافعت کے نظام Immunity کو مضبوط کرتا ہے۔

خون بنانے کے عمل اور خون کے بہاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔خون کی شریانوں کو مضبوط بناتا ہے،بالوں کی افزائش کے لئے Evion کے کیوبلز کو تیل میں ملا کر جڑوں میں لگانے سے یہ لمبے، گھنے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔انڈے،گندم،سویابین،سبز پتوں والی سبزیوں،اخروٹ اور ویجیٹیبل آئل میں بھی پایا جاتا ہے۔غرضیکہ طرز زندگی اور خوراک میں بہتری لانے سے حسن و صحت کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2021-06-08

Your Thoughts and Comments

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Tarotazgi K Liye 7 Gur Azmaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.