Jild Ko Naram O Dil Kash Banay Qudrati Ashya Se

جلد کو نرم و دل کش بنائیے قدرتی اشیاء سے

Jild Ko Naram O Dil Kash Banay  Qudrati Ashya Se

حسن کے نکھارکے لیے گھر یلو نسخوں اور تراکیب کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔قدرتی اجزاء کئی پھل اور سبزیوں کی مدد سے جلد کے بہت سے مسائل پر بآسانی قابو پایا جا سکتا ہے ۔
ہوم میڈفیشل ماسک خشک جلد کے لیے
ایک ٹیبل اسپون شہد میں پندرہ قطرے اور نج جوس(رس)اور ایک کھانے کا چمچ اراروٹ یاکارن فلور ملا کر چہرے پر لگائیں ۔دس منٹ بعد پانی سے صاف کرلیجیے،ایک نیا نیا سا چہرہ خود آپ کو حیران کر دے گا۔


چکنی جلد کے لیے
ایک ٹیبل اسپون چمچ شہد میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر چہرے اور گردن پر ماسک کی طرح خشک ہونے تک لگائیے۔دوٹیبل اسپون چمچ پپیتے کے گودے میں دس قطرے لیمن جوس تقریباً بیس منٹ تک لگائیں پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیجیے۔
نارنگی،لیموں،تربوزیا پپیتے کارس چہرے پر کچھ دیر لگائیں ۔

(جاری ہے)

یہ کلینزنگ ،کھلے مسامات بند کرنے اور خون کی گردش کو بڑھانے کے لیے مفید مانی جاتی ہے۔


ہنی فیشل ماسک
شہد کی شفا بخش اور حسن افزاء تاثیر سے ہر کوئی واقف ہے ۔زخموں کو بھرنے سے لے کر جلد کی قدرتی رعنائی کو بھال کرنے کے لیے اسے کئی اسکن کےئر پروڈکٹس میں شامل کیا جاتا ہے ۔ململ کے کپڑے کا صاف ٹکڑا لیجئے۔اب اسے گرم پانی میں بھگو کر ہلکے سے نچوڑ لیں تھوڑا پانی کپڑے میں باقی رہنا چاہیے۔
اب اسے چہرے پر پھیرئیے۔دوباریہ عمل دوہرائیے۔

اب شہد کو چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے تیس منٹ کے لیے آنکھیں بند کرکے پر سکون ماحول میں لیٹ جائیے۔چہرے پر لگائے ہوئے شہد کو صاف کرنے کے لیے نیم گرم پانی استعمال کریں، پھر ٹھنڈے پانی سے چہر ے کو اچھی طرح دھولیں ۔مسامات کھلنے سے ان میں موجود میل اور گردو غبار صاف ہوجاتا ہے ۔
نارنگی اور دہی کا ماسک
ایک ٹیبل اسپون دہی ،نارنگی کا رس تقریباً پون کیپ۔

دونوں اجزاء کو ملا کر انگلیوں سے چہرے پر نرمی سے مساج کرکے کچھ دیر کے لیے لگارہنے دیں ۔پانچ سے دس منٹ بعد پانی سے صاف کر لیجیے۔دہی میں موجود سٹرک ایسڈ جلد کی گہرائی تک صفائی اور نشو ونما کے لیے مفید ہے ۔نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے جو جلد کے لیے مفید ہے ۔
کھیرے کا فیشل
کھیرا ایک عدد،لیموں کا عرق آدھا چائے چمچ،Witch Hazelایک ٹی اسپون ۔

ایک انڈے کی سفیدی جسے الیکٹرک بیٹر میں پھینٹ کر جھاگ تیار کر لیا گیا ہو۔کھیرے کو بلینڈ کرلیں تمام اجزاء کو ملا کر پندرہ سے پچیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں ۔جلد صاف بھی ہوگی اور عضلات بھی توانا ہوں گے جھریاں یا ڈھلکی ہوئی جلد نائٹ ہو کر اپنی قدرتی جگہ پر آئے گی۔
آڑوکاماسک
آڑو نرم پکا ہوا ایک عدد،انڈے کی سفیدی ایک عدد،ان دونوں اشیاء کو Blendکرلیں اور کلینزنگ کے بعد پورے چہرے پر لیپ کردیں ۔

تیس منٹ کے بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔چہرے کو وٹامنز اور منرلز بھی مل جائیں گے تو جلد میں قدرتی چمک کیسے پیدا نہ ہو گی۔ڈھلکنے والی جلد واپس اپنی صحیح حالت میں لوٹ آئے گی اور صفائی کے ساتھ ساتھ قدرتی نکھار بھی مل جائے گا۔
ٹماٹرکاماسک
سرخ پکا ہوا ٹماٹر ایک عدد،لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ،جئی کا پسا ہوا دلیہ ایک چائے کا چمچ۔

ٹماٹر اور دلیے کا یہ ماسک رخساروں ،ماتھے اور ٹھوڑی کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے مفید بتایا جاتا ہے ۔
پسے ہوئے دلیے میں یہ اشیاء باہم ملا کر ابٹن کی طرح رگڑئیے اور دس منٹ کے لیے چہرے ہی پر سوکھنے دیں ۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں اور اگر کوئی نرم ململ کا کپڑا کنکنے پانی میں ڈبو کر ماسک اتار ا جائے وزیادہ بہتر ہے ۔
سیب کا ماسک(نارمل جلد کے لیے)
نرم سیب ایک عدد،شہد دو چمچ۔

پہلے سیب کو چھلکے سمیت Blendکرلیں ،شہد ملا کر فریج میں رکھ دیں صرف دس منٹ بعد چہرہ دھو کر ماسک لگا لیں ۔تیس منٹ لگا رہنے دیں اورنرمی سے چہرہ دھولیں۔
Skin Sauna
ماسک لگانے سے پہلے اگر جلدکے مسامات کی صفائی کرلی جائے تو نتیجہ بہت اچھا ملتا ہے ۔جلد چمک اٹھتی ہے۔ایک ٹب میں تقریباً ابلتا ہوا پانی لیجیے۔اب اس میں آئل کے چار قطرے شامل کریں۔

یہ آئل جلد کی مناسب سے لیے جائیں گے۔
نارمل جلد کے لیے Mandarin(چپنا چینی سنگترہ )اور لیونڈر۔
چکنی جلد کے لیے لیموں اور Eucalyptus(آسٹریلوی پودا)۔
خشک جلد کے لیے گلاب اور Camomile(گل بابونہ)۔
ایک بڑا تولیہ لیجیے جو سر کو چاروں طرف سے ڈھک سکے۔
دومنٹ تک بھاپ لیجیے۔مسامات کھل جانے کے بعد جلد اب ماسک لگانے کے لیے تیار ہے ۔
Saunaبھاپ حساس جلد ،حاملہ خواتین اور بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا افراد کو نہیں لینا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2019-03-04

Your Thoughts and Comments

Special Skin Care article for women, read "Jild Ko Naram O Dil Kash Banay Qudrati Ashya Se" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.