بند کریں
خواتین مضامینجلدخوبصورت اور جوان نظر آئیں

مزید جلد

پچھلے مضامین - مزید مضامین
خوبصورت اور جوان نظر آئیں
خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے صحت منت جسم اور صحت مند دماغ کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ آپ جوان اور پر جوش زندگی گزار سکیں مسکرانے سے بھی آپ جوان اور درخشاں دکھتی ہیں
خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے صحت منت جسم اور صحت مند دماغ کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ آپ جوان اور پر جوش زندگی گزار سکیں مسکرانے سے بھی آپ جوان اور درخشاں دکھتی ہیں۔ اچھی مسکراہٹ آپکی بڑھتی عمر سے توجہ ہٹانے کا باعث بھی بنتی ہے روز کچھ دیر تک آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر مسکرائیں تو آپکو خود ہی اندازہ ہو جائیگا گا کہ مسکرانا آپکے لئے کتنااہم ہے۔ اپنے دانتوں کی صفائی اور صحت کا خیال رکھیں۔ اور اپنے ڈینٹسٹ کے پاس پابندی سے جائیں تاکہ دانت صحتمند رہیں اور زیادہ عرصے تک آپکا ساتھ دیں ۔اگر سموکنگ ،چائے کافی یا پھر کسی اور وجہ سے آپکے دانت پیلے ہیں تو آپ انکی Whitening کروا کر پھر سے اپنی پرکشش مسکراہٹ واپس لا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر زیادہ ہے تو یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ آپ چھوٹے بال رکھیں۔ اسکا انحصار آپکے چہرے پر ہوتا ہے ۔ یہ درست ہے کہ چہرے کے اطراف پر پڑے بال آپکی بڑھتی عمر کی علامات سے توجہ ہٹا سکتے ہیں۔پر لمبے بال بھی اگر انہیں درست اسٹائل دیا گیا ہو تو آپکی شخصیت میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔ آپکے چہرے کی مطابقت سے صحیح ہیئر اسٹائل کا انتخاب کرنے میں آپ اپنے ہئیر ڈریسر سے مشورہ کریں کیونکہ اسکا انحصار آپکے بالوں اور آپکے چہرے پر ہوتا ہے۔ بالوں کو ڈرائی کرنا اپنی عمر چھپانے کا بہترین طریقہ ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کے اصلی کلر سے قریب تر ہی کوئی ٹون استعمال کریں تاکہ قدرتی لگے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بالوں میں Highlightsاور Lowlights استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ آپکو زیادہ عرصے تک دوبارہ ڈائی نہیں کروانا پڑیں گے۔ اپنے جسم کی مناسبت سے صحیح کپڑوں کا انتخاب بھی آپکے جسم کے بدنما حصوں کو چھپانے کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے وزن کم کرنے سے بھی آپ زیادہ عرصے تک جوان رہ سکیں گے۔ اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنے جسم کو ٹون بھی کریں تاکہ وہ لٹک نہ جائے۔

(4) ووٹ وصول ہوئے