MakeUP Kaise Karna Chahiye - Article No. 1340
میک اپ کیسے کرنا چاہیے؟ - تحریر نمبر 1340
میک اپ ہمیشہ واٹر پروف کرنا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ٹشو پیپر سے چہرے کو صاف کرنے کے بعد برف کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ملیے۔ اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں
ہفتہ 31 اکتوبر 2015
واٹر پروف میک اپ کرنے کے بعد میک اپ نہیں اترتا۔ یعنی 24 گھنٹے تک میک اپ خراب نہیں ہوتا۔ واٹر پروف میک اپ کے لیے چہرے کو پہلے کلینزنگ سے صاف کرنا چاہیئے۔ پھر فاونڈیشن لگائیں۔ چہرے پر فاونڈیشن لگاتے وقت فیس پاوڈر لگائیں اور پھر درج Rovge لگائیں۔ پھر شائنر لگائیں، یا بلش اون Blash Onلگائیں اور پھر آنکھوں کا میک اپ کرنا شروع کریں۔
(جاری ہے)
سب سے پہلے آئی لش پر مسکارا لگائیں۔
پھر آئی شیڈو پپوٹوں پر لگائیں۔ آئی شیڈو ہمیشہ ڈریسز کے مطابق لگائیں۔اب آئی لائنر لگائیں۔ آئی لائنر ، آئی لش کی اوپر کی جلد پر لگائیں اب آئی لش جو نیچے ہے اس کے پیچھے کی جلد پر آئی برو پنسل لگائیں پھر ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائیں۔ لپ اسٹک کپڑوں کے رنگ کے مطابق لگائیں۔ ڈرائی میک اپ ہمیشہ پاوڈر میں کیا جاتا ہے۔ یعنی شیڈو تمام پاوڈر میں ہو۔ بلش اون کریم میں نہ ہو۔ وہ بھی پاوڈر میں ہو یعنی تمام چیزیں پاوڈر میں ہوں اور دن کے وقت کیا جانے والا میک اپ ڈارک نہ ہو۔ ہمیشہ کریم میں ہونا چاہیے۔ اور رات کے وقت میک اپ ڈارک ہونا چاہیے۔
میک اچھا تبھی ہو سکتا ہے اگر آپ میک اپ کا سامان اچھی کوالٹی کا خریدیں۔ آج کل بازار میں میک اپ کی عام سی چیزیں بھی فروخت ہوتی ہیں جن کے استعمال کے بعد چہرے کی رنگت سیاہ پڑ جاتی ہے جلد بھی خراب ہو جاتی ہے اور چہرے پر چھائیاں بھی پڑ جاتی ہیں۔ درجہ ذیل کمپنیاں میک اپ کا عمد ہ سامان تیار کرتی ہیں۔ مارڈایلزبتھ، آرڈن آرڈینا، بیلنا ابینسن اور میکس فیکٹر وغیرہ کا تیار کردہ سامان عمدہ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ اور پھر ان کے سامان میں ورائٹی بھی بہت ہوتی ہے۔ میک اپ کیلیے درجہ ذیل اشیا استعمال کی جاتی ہیں اور اچھے میک اپ کے لیے ان تمام اشیا کا پاس موجود ہونا بہت ضروری ہے۔
مسکارا۔ Mascara
فاونڈیشن۔ Foundation Cream
اسکن ٹونک۔ Skin Tonic
کلینزنگ ملک۔ Cleansing Milk
آئی لائنز۔ Eye Lines
کم پیک پاوڈر روج۔ Cimpake Powder Roge
بلش اون۔ Blash On
آئی شیڈو۔ Eye Shadow
ہیڈ کریم یا لوشن۔ Head Cream / Lotion
موسچرائزر۔ Moschariser
کولڈ کریم۔ Cold Cream
لپ گلوز۔ Lip Glavz
فیس پاوڈر۔ Face Powder
لپ اسٹک کے مختلف شیڈز۔ Lip Sticks
Browse More Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen
حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi