
Mausam Garma Mein Sajne Sanwarne Ke Liye - Skin Care
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے - جلد کی حفاظت
ہفتہ 17 جولائی 2021

سن بلاک SPF50
یہ بازار میں مختلف کمپنیوں کے لئے دستیاب ہیں۔آپ کی جلد پر کونسا موزوں رہتا ہے Neutrogena ہے جو خشک،حساس اور صحت مند یعنی ہر قسم کی جلدوں کے لئے مختلف پراڈکٹس بناتی ہیں۔
(جاری ہے)
آپ اس کمپنی کو آزمائیں۔سن بلاک دن کے وقت سورج ڈھلنے تک گھر سے باہر رہنے والوں کے لئے (خواہ آپ مرد ہوں یا خاتون) سن بلاک کی ضرورت ہوتی ہے یہ سامان تعیش میں شامل نہیں۔
اسکن کلینرز
آپ کے لئے صرف صابن سے ہاتھ دھونا کافی نہیں۔پہلے تو چہرے اور گردن کی جلد کا گہرائی کی حد تک صفائی کا ہونا ضروری ہے۔آپ کا موجودہ کلینزر اگر جلد کو سرخ کرتا ہے یا چبھن پیدا کر رہا ہے تو اپنی جلد کی قسم کے مطابق کلینزر کا انتخاب کرنا پڑے گا۔جلد اگر روغنی ہے تو اس کے لئے Cetaphil نے Oily Skin Cleanser متعارف کرایا ہے۔آپ اسے آزمایئے بہتر نتائج پائیں گے۔اگر آپ کی جلد خشک ہے تو باڈی آئلز کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔اس مقصد کے لئے Olive Oil کا استعمال کر سکتی ہیں۔مختلف کاسمیٹکس کمپنیاں بھی ملٹی پریز آئل بنا رہی ہیں ان میں Nuxe کا آئل زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے۔
آئی کریم
آنکھوں کے گرد حلقوں یا نوجوانی میں جلد کی حفاظت نہ کرنے سے لکیروں کا نمودار ہو جانا عام شکایت ہو سکتی ہے لیکن اس سے بچاؤ کے لئے گھریلو ٹوٹکے کے طور پر بالائی،بادام کا تیل یا اولیو آئل میں لیموں کے قطرے ملا کر استعمال کرنا بہتر رہتا ہے۔کاسمیٹکس بنانے والے اداروں نے آئی کریمز متعارف کرائی ہیں۔آپ چاہیں تو رات کو میک اپ اتارنے کے بعد کوئی ایسی آئی کریم جس کے اجزاء میں ایزنشیل آئلز اور وٹامن Extracts موجود ہوں استعمال کریں مگر خیال رہے کہ کریم کی معمولی سی مقدار لے کر نازک انگلیوں کی مدد سے اطراف میں لگانی ہے یہ کریم آنکھوں کے اندر نہیں جانی چاہئے بلکہ کوئی بھی دیکھ بھال کے مقصد کے لئے استعمال ہونے والی چیز احتیاط سے بیرونی جلد پر لگانی مفید ہو گی MANA کی بیوٹی اسپرٹ وائٹ ٹی آئی کریم جن خواتین نے استعمال کی ہے تعریف کی ہے۔
موئسچرائزر
اگر آپ کا خیال ہے کہ گرمیوں کے موسم میں جلد کو نم رکھنا ضروری نہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔گرمیوں کے موسم میں پسینہ الجھن کا احساس دیتا ہے۔آپ فیس واش ضرور استعمال کریں۔پاکستانی کمپنیاں بھی بہت اچھی فیس واش بنا رہی ہیں۔اسی طرح Hyaluronic Acid اور وٹامن E جیسے اجزاء پر مشتمل موئسچرائزر بھی مارکیٹ میں موجود ہیں یہ آئل فری فارمولے کے تحت ہلکے موئسچرائزر ہیں۔30 برس کی عمر کے بعد جلد کو بطور خاص موئسچرائزر کی ضرورت پڑتی ہے۔POND'S نے دن بھر کے لئے محفوظ ترین موئسچرائزر متعارف کرایا ہے۔
آرگینک کلے ماسک
اگر آپ نے اب تک ملتانی مٹی کا ماسک استعمال نہیں کیا تو اس کے شاندار نتائج سے واقف نہیں ہو سکیں۔Covid کے اس دور میں ہم ماسک پہنتے ہیں یہ بھی ہماری جلد کو دھوپ،گرد و غبار وغیرہ سے بچاؤ کرنے کی تدبیر ہے تاہم گھروں میں مختلف اقسام کی مٹی جس میں گلابی رنگ کی مخصوص Clay بھی شامل ہے اور یہ دستیاب نہ ہو تو ملتانی مٹی کا چہرے پر (صفائی کے بعد) لیپ ضرور کریں۔اس طرح مساموں میں گرد و غبار اور بلیک ہیڈز،جمع نہیں ہوتے اور جلد شفاف ہوتی ہے۔ان تمام مصنوعات کے ساتھ ساتھ دن میں آٹھ گلاس پانی اور متوازن غذا کے ساتھ ساتھ نیند پوری کرنے سے بھی جلد پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
رم جھم ساون آیا ہے
-
گھر کے ساتھ اپنی جلد کا بھی خیال رکھیں
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.