Monsoon Ki Barishon Mein - Article No. 2943

Monsoon Ki Barishon Mein

مون سون کی بارشوں میں - تحریر نمبر 2943

حسن و صحت کیسے برقرار رہے

جمعہ 5 اگست 2022

اس وقت دنیا کے بیشتر ملکوں میں سخت گرمی پڑ رہی ہے۔یہی صورتحال پاکستان میں خصوصاً میدانی علاقوں میں دیکھی جا رہی ہے۔Heatwave ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔جولائی کے مہینے سے بارشوں کا سیزن شروع ہو گا۔اسے مون سون کا موسم کہتے ہیں۔
اس موسم میں ایک طرف تو باران رحمت سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔دوسری طرف سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔
اسی وجہ سے بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔مثال کے طور پر جلد پر خارش،موسمی بخار،ڈینگی،ملیریا اور یرقان جیسی بیماریاں دیکھنے میں آتی ہیں۔چنانچہ اس موسم میں احتیاطی تدابیر کا اختیار کیا جانا بہت ضروری ہے۔ذیل میں چند احتیاطی تدابیر اور ٹوٹکے شائع کئے جا رہے ہیں۔ویسے تو ہر موسم میں اور کسی بھی وقت صحت و تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے اُبلا ہوا پانی پینا چاہئے مگر خاص طور پر مون سون کے موسم میں تازہ اُبلا مگر ٹھنڈا کیا ہوا پانی پینا موزوں ہے۔

(جاری ہے)


اگر ملیریا ہو جائے تو ڈاکٹر سے مشورہ اور علاج کرائیں۔ٹوٹکے کے طور پر تلسی کے آٹھ دس پتوں کو پانی میں اُبال کر قہوہ بنایا جائے اور کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرکے دن میں ایک بار ضرور پی لیں۔
اس موسم میں جلد متاثر ہوتی ہے۔خارش،کیل مہاسے اور ایگزیما جیسی تکالیف شروع ہو سکتی ہیں۔اس کے لئے چرائتہ،دمامہ،ہم وزن لے کر پاؤڈر بنا لیں۔
ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ پاؤڈر ملا کر چھان کر پی لیں۔تازہ،غذا اور کم مقدار میں کھائی جائیں۔گھر سے باہر ضرورتاً ہی نکلیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سورج کی تپش سے سامنا نہ ہو۔ہمارے یہاں چھتری لے کر نکلنا طرز زندگی میں شامل نہیں ہو سکا وگرنہ خواتین ان دو مسائل سے ممکنہ حد تک محفوظ رہ سکتی تھیں۔
چہرہ ہمارا آئینہ ہے
کسی بھی شخصیت سے ہمارا پہلا تعارف چہرہ اور اس پر تاثرات ہی ہوتے ہیں ہم کتنے صحت مند یا بیمار ہیں؟ہم کس سے کس طرح بات کرتے یا ملتے ملاتے ہیں؟ہم مختلف باتوں کا،ملاقاتوں یا رویوں کا ردعمل کیسے ظاہر کرتے ہیں۔
یہ سب چہرے کی بدولت عیاں ہو جاتا ہے۔اسی لئے چہرہ ایک آئینہ کہلاتا ہے۔اس آئینے کو گرد آلود،بے رونق،بے ہنگم،پژمردہ اور بیمار ظاہر نہ ہونے دیں،عید،تہواروں اور عام دنوں میں بھی چہرے کی دلکشی و جاذبیت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
آپ اپنا فیس واش بدل کے دیکھیں
کبھی کبھی ایسا کرنے سے بھی جلد نکھرتی اور طبیعت کی پژمردگی جاتی رہتی ہے۔
لیمن جوس کے چند قطروں میں تھوڑا سا شہد،ایلو ویرا جل اور چٹکی بھر ملیٹھی پاؤڈر ایک سے دو گرام (زیادہ سے زیادہ) اور وٹامن E کے 400 گرام والے کیپسول توڑ کر مکس کر لیں اور چند سیکنڈ تک اس سادہ گھریلو فیس واش سے مساج کرکے چہرہ دھوئیں۔آپ محسوس کر لیں گی کہ چند سیکنڈوں ہی میں چہرے پر روپ آنے لگا ہے۔
فوڈ کریم خود بنائیں
انار کا موسم آنے دیں پھر آدھا کپ کے برابر انار دانے ایواکاڈو کا آدھا کپ پیس کر تھوڑا سا چاول کا آٹا اور ایک چمچ چائے کے برابر ہلدی اور ایک چمچ بلائی ملا کر پھینٹ لیں۔
اس کریم سے دس منٹ تک مساج کریں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ صاف کر لیں۔انار کے متبادل کے طور پر آڑو یا خوبانی کا گودا بھی میش کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اچھوتا سا اک فیس اسکرب
امرود ایک عدد،پودینہ آٹھ سے دس پتیاں،دہی آدھا کپ،انار کے پھول کا پاؤڈر دو چمچ،زعفران ایک چٹکی لے کر ان تمام چیزوں کو Blend کر لیں۔اس آمیزے سے چہرے پر دس سے پندرہ منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مساج کر لیں۔یہ ابٹن حساس جلد کی حامل خواتین کے لئے بھی موزوں ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Monsoon Ki Barishon Mein" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.