Mosaam E Sarma Main Rakhain Jild Ka Khayal - Article No. 2463

Mosaam E Sarma Main Rakhain Jild Ka Khayal

موسم سرما میں رکھیں جلد کا خیال - تحریر نمبر 2463

اب اپنا فیشل آپ کر لیں

ہفتہ 14 نومبر 2020

ام زینب
موسم سرما میں جلد کی خشکی نہایت عام مسئلہ ہے جس کے لئے مختلف ٹوٹکے اور کریمز استعمال کی جاتے ہیں،تاہم گھر میں موجود معمولی اشیاء اس مسئلے سے نہایت آسانی سے نجات دلا سکتی ہیں۔ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ایک عدد انڈے کی زردی،1چمچ ویسلین اور 1چمچ سرسوں کا تیل ملا لیں اور اسے ہاتھوں اور چہرے پر لگائیں۔انہوں نے بتایا کہ اس آمیزے سے انڈے کی بو بالکل نہیں آئے گی کیونکہ سرسوں کے تیل کی بو انڈے کی بو کو ختم کر دے گی۔
اسے سیرم کی طرح لگایا جائے یعنی لگا کر مساج کی طرح سے جذب کر لیا جائے۔ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ یہ جلد کے خلیات میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کے لئے بہترین ہے اور خلیوں کی مرمت کرتا ہے جس سے جلد تروتازہ اور نم رہتی ہے۔یہ آمیزہ آنکھوں کے گرد بھی لگایا جا سکتا ہے جبکہ ہاتھوں پیروں اور پورے جسم پر لگایا جا سکتا ہے،اسے رات میں لگا کر صبح معمول کے مطابق غسل کر لیا جائے تو یہ آمیزہ بہترین نتائج دے گا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ آج کر لیں اپنا فیشل آپ!تاکہ آپ موسم سرما میں فریش نظر آئیں۔ یہ کوئی مشکل معرکہ نہیں۔اب چھوڑئیے ریڈی میڈ فیشلز اور ماسک،صرف پھل خریدیں اور خوبصورتی پا لیں۔
ہنی فیشل
ایک چمچہ شہد،انڈے کی زردی ایک عدد،اولیو آئل ایک چائے کا چمچ۔زردی کو پھینٹ کر تیل میں ملا لیں اور شہد میں گرم پانی ملا کر اچھی طرح انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے اور گردن پر لگائیں آنکھوں کے اطراف احتیاط سے لگائیں،پپوٹوں کو بچا لیں صرف بیس منٹ بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔
کچھ بتانے کی ضرورت نہیں کہ چہرے کے ساتھ کھلا کھلا سا لگے گا۔فرق آپ خود ملاحظہ کر سکیں گی۔
ٹماٹر کا ماسک
سرخ پکا ہوا ٹماٹر ایک عدد،لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ،جئی کا پسا ہوا دلیہ ایک چائے کا چمچ۔چہرے پر پڑنے والی چھائیوں کا علاج بھی ضروری ہے تاہم ٹماٹر اور دلیے کا یہ ماسک رخساروں،ماتھے اور ٹھوڑی کے داغ دھبے دور کرنے کے لئے اکسیر ثابت ہو سکتا ہے۔
پسے ہوئے دلیے میں یہ اشیاء باہم ملا کر ابٹن کی طرح رگڑئیے اور پھر دس منٹ کے لئے چہرے ہی پر سوکھنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اور اگر کوئی نرم ململ کا کپڑا کنکنے پانی میں ڈبو کر ماسک اتارا جائے تو زیادہ بہتر ہے اس طرح جلد متاثر نہیں ہوتا۔
سیب کا ماسک(نارمل جلد کے لئے)
نرم سیب ایک عدد،شہد دو چمچ۔پہلے سیب کو چھلکے سمیت Blend کر لیں،شہد ملا کر فریج میں رکھ دیں صرف دس منٹ بعد چہرہ دھو کر ماسک لگا لیں 30 منٹ لگا رہنے دیں اور نرمی سے چہرہ دھو لیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Mosaam E Sarma Main Rakhain Jild Ka Khayal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.