Mosaam Garma Main Chehre Ka Spray - Article No. 2439

Mosaam Garma Main Chehre Ka Spray

موسم گرما میں چہرے کا اسپرے - تحریر نمبر 2439

موسم گرما میں ہماری جلد کو کچھ علاج اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے

جمعہ 9 اکتوبر 2020

گرمی میں چہرے کا اسپرے
موسم گرما میں ہماری جلد کو کچھ علاج اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے بہت سے لوگ بہت زیادہ پانی پینے اور پسینے کو اپنے جسم کی صحت کے لئے کافی سمجھتے ہیں اور اس سے آگے کبھی نہیں سوچتے لیکن پانی جسم میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ‘ہمیں اس کو بیرونی طور پر استعمال کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ جلد کو تروتازگی محسوس ہو اور ہم گرمیوں میں بھی اچھا محسوس کریں ۔
جلد کو خشک اور مدہم ہونے سے بچانے کے لئے کچھ قدرتی اشیاء سے تیار شدہ چہرے کی چھوٹی چھوٹی چھڑکیاں یا اسپرے ہیں جو نہ صرف جلد کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں بلکہ ان مہنگے موئسچرائزر اور کریموں کی جگہ لیں گے جو جلد کے سوراخوں کو روکتے ہیں اور مہاسوں کا سبب بنتے ہیں ۔یہاں چند آسان اور قدرتی اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں جو گھر پر ہی تیار کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)


روز واٹر اسپرے
گلاب کا پانی ایک قدیم صحت اور خوبصورتی کا سیال سمجھا جاتا ہے جو گلاب کے پودوں کی کھوج کے بعد سے بنی نوع انسان کے استعمال میں ہے ۔آج بہت سی کمپنیاں روز واٹر پیش کر رہی ہیں لیکن آپ اسے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں ۔عمل بہت آسان ہے کچھ گلاب کی پنکھڑیوں کو سادہ پانی میں رکھیں اور جب تک پنکھڑیوں کا رنگ ختم نہیں ہوتا تب تک انہیں اُبلنے دیں پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اور اسپرے کی بوتل میں ڈالنے کے بعد ٹھنڈی جگہ پر رکھیں ۔
جب چاہیں اسے چھڑکیں یہ ایک یا دو ہفتے تک استعمال میں رہ سکتا ہے ۔
کھیرے کے پانی کا اسپرے
کھیرے میں پانی کی کافی مقدار موجود ہے جس کی وجہ سے یہ جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے‘لیکن یہ نہ صرف ترکاریوں یا سینڈوچ میں بلکہ ایک اسپرے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔2سے3کھیرے لیں اور ان کا پانی نکال کر الگ کریں یا اسے گلاب کی پنکھڑیوں کی طرح اُبالیں ۔
یہ عمل ویسے بھی ایک بہتر آپشن ہے پانی کو ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈالیں اور جب بھی آپ باہر سے آئیں تو اسپرے کریں ۔اس سے جلد کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے اور دھوپ کی کرنوں سے ملنے والی حدت کو کم کرتا ہے ۔
گرین ٹی کا اسپرے
گرین ٹی یا گرین چائے پینے کے لئے نہ صرف بہترین ہے بلکہ اس میں خوبصورتی اور صحت کے دیگر استعمال بھی ہیں ۔
گرین ٹی کے چہرے پر اسپرے سے نہ صرف جلد پر ٹھنڈک کا اثر پڑتا ہے بلکہ یہ جلد کو چمکنے اور صاف ظاہر کرنے میں بھی مدد کرتا ہے پس پانی لیں اور اس میں گرین چائے کے پتے یا پاؤڈر ڈالیں ۔جب تک پانی کا رنگ تبدیل نہ ہوا سے اُبلنے دیں ۔تقریباً پانچ منٹ کے بعد‘آنچ بند کر دیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ایک اسپرے کی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں باہر جاتے وقت یا سڑک کے سفر پر بھی اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں ۔

لیموں کا اسپرے
لیموں ایک بہت اچھا اینٹی ٹین ایجنٹ ہے اور جب جلد کی صحیح قسم پر صحیح طریقے سے اطلاق ہوتا ہے تو وہ جلد پر حیرت انگیز کام کرتا ہے ایک گلاس پانی میں چند لیموں کے قطرے ڈالیں اس کو ملائیں اور اسپرے بوتل میں ڈالیں ۔اس کا استعمال روزانہ ایک بار کریں یہ عمل جلد کو تازہ رکھے گا اور چکنائی اور گندگی مٹانے کے لئے اسے روئی سے صاف کریں ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Mosaam Garma Main Chehre Ka Spray" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.