Murda Khuliyat Ki Partain - Article No. 3303

Murda Khuliyat Ki Partain

مردہ خلیات کی پرتیں - تحریر نمبر 3303

اگر ہم جلد کی صفائی میں مناسب احتیاط نہ برتیں تو جلد کے اوپر مردہ خلیات کی تہہ جمنا شروع ہو جاتی ہے اور نہ صرف ہمارا چہرہ بلکہ پورے جسم کی جلد مرجھائی ہوئی اور بے رونق دکھائی دیتی ہے

منگل 27 اگست 2024

ہمارے چہرے کے ساتھ ساتھ جسم کی جلد کو بھی باقاعدگی سے صفائی، ستھرائی کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ہم جلد کی صفائی میں مناسب احتیاط نہ برتیں تو جلد کے اوپر مردہ خلیات کی تہہ جمنا شروع ہو جاتی ہے اور نہ صرف ہمارا چہرہ بلکہ پورے جسم کی جلد مرجھائی ہوئی اور بے رونق دکھائی دیتی ہے۔چہرے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کو بھی Exfoliation (مردہ خلیات کی پرتیں اتارنا) کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بیوٹی پارلرز میں دستیاب SPA Treatments بہت مہنگے ہوتے ہیں اور اکثر خواتین کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں۔
آپ گھر میں رہ کر بھی اپنی جلد کی Exfoliation باآسانی کر سکتی ہیں۔نہانے سے قبل کسی بھی معیاری تیل یا Moisturising Lotion سے پورے جسم کا اچھی طرح مساج کیجئے۔10-15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیجئے۔اب ایسا تولیہ لیجئے جو بہت زیادہ نرم نہ ہو بلکہ تھوڑا کھردرا ہو‘ اس کی مدد سے اپنے جسم کے سخت حصوں مثلاً کہنیوں، گھٹنوں، ٹخنوں اور پیٹھ کو اچھی طرح رگڑیے۔آپ کی جلد کے مردہ خلیات نرمی اور آسانی سے الگ ہو جائیں گے۔یہ عمل آپ کی جلد کو نئی تازگی اور رونق عطا کرے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Murda Khuliyat Ki Partain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.