Oxygen Facial Tar O Taza Aur Zindagi Se Bharpoor Jild Ke Liye - Article No. 3113

Oxygen Facial Tar O Taza Aur Zindagi Se Bharpoor Jild Ke Liye

آکسیجن فیشل تر و تازہ اور زندگی سے بھرپور جلد کے لئے - تحریر نمبر 3113

آکسیجن فیشل‘جلد کے لئے انتہائی مفید ہے یہ جلد کی تہہ میں داخل ہو کر اسے نقصان پہچانے والے بیکٹیریا کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جھائیاں بھی ختم کر دیتا ہے

بدھ 12 اپریل 2023

یاسمین عبدالعزیز
خوبصورت‘بے داغ اور صاف شفاف جلد ہر عمر میں اپنی طرف مائل کر لیا کرتی ہے۔یہ ایک ایسا خواب ہے جو ہر عورت کی آنکھوں میں ہوتا ہے چاہے پندرہ کی ہو یا پچاس کی۔آج کل جلد کو تر و تازہ اور زندگی سے بھرپور کرنے کا نسخہ تازہ آکسیجن کے استعمال کا ہے جس کے استعمال سے جلد کے خلیات سانسیں لینے لگتے ہیں۔
اور ان میں زندگی کی نئی لہر دوڑ جاتی ہے۔سائنس دانوں نے اس طریقے کو بہت بہتر طور پر آزمایا ہے۔اس طرح جلد کے مسامات کھل جاتے ہیں۔پسینہ اپنی روانی پر آ جاتا ہے اور اندر سے مرجھا جانے والی جلد پھر سے نئی زندگی حاصل کرنے لگتی ہے۔بدقسمتی سے شہری ماحول میں آکسیجن کی مقدار دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔تازہ ہواؤں کے چاروں طرف پھیلی ہوئی کثافت اور غلاظت نے زہر آلود کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں جب آپ کے پھیپھڑوں کو تازہ ہوا نہیں ملتی تو آپ کی جلد کو کہاں سے ملے گی۔اب صورت حال تبدیل ہونے لگی ہے۔یہ تبدیلی اس لئے نہیں آئی کہ ماحول بہت صاف ستھرا ہو گیا ہے۔بلکہ ایجاد ضرورت کی ماں ہے کے تحت اب جگہ جگہ ایسے کلینک اور بیوٹی سیلون کھل گئے ہیں جو آپ کے پھیپھڑوں اور جلد کو آکسیجن ٹریٹمنٹ دیا کرتے ہیں۔یہ ٹریٹمنٹ آکسیجن کے ساتھ مختلف روغنیات کی آمیزش سے دی جاتی ہے اور صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ پورے جسم کی جلد اس طریقہ علاج سے تروتازہ رہتی ہے۔

آکسیجن فیشل
فیشل بہت عام طریقہ ہے۔آپ نے ہر بیوٹی پارلر میں دیکھا یا سنا ہو گا کہ وہاں فیشل کیا جاتا ہے۔یہ فیشل مختلف کریمز اور لوشن وغیرہ کے ذریعے ہوتا ہے۔جدید اسکن ٹریٹمنٹ بے شمار مرحلوں سے گزرتی ہے۔ان میں آج کل سب سے زیادہ اہم اور مفید آکسیجن فیشل ہے۔جیسے شہناز صدیقی۔وہ خاتون جن کی عمر اس وقت اکیاون برس ہے۔
وہ اس ترکیب پر عمل کروانے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بتاتی ہیں۔”جب میرے چہرے پر عمر کے اثرات واضح ہونے لگے تو اس وقت آکسیجن فیشل نے بہت کام دکھایا۔اس کی وجہ سے جلد کی جھریاں غائب ہونے لگیں اور ان میں تازگی دوڑ گئی۔“
وہ کہتی ہیں۔”یہ عمل بہت شگفتہ اور ریلیکس کر دینے والا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آکسیجن میں 02 آکسیجن اور بنیادی روغنیات کے علاوہ جیل اور موئسچرائزنگ کریم بھی شامل کر لی جاتی ہے۔
ان سب چیزوں کے استعمال اور مساج سے جلد کے مسام کھلنے لگتے ہیں اور جلد کی اندرونی سطح پر جس قسم کی جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔یہ عمل ان جھریوں اور شکنوں کو دور کر دیتا ہے۔جلد میں خون کی روانی تیز ہو جاتی ہے۔اور اس کے نتیجے میں جلد گلابی مائل اور شفاف ہو جاتی ہے۔اس کے مسامات کھل جاتے ہیں اور وہ باہر کی نمی کو باآسانی جذب کر لیتی ہے۔آکسیجن فیشل کے عمل کے مندرجہ ذیل مراحل ہیں۔

جلد کو ایکسفولینٹ انزائم سے صاف کیا جاتا ہے۔یہ انزائم ویجی ٹیبل انزائم جیسا ہوتا ہے اور اس میں Papain شامل ہوتا ہے۔یہ مردہ خلیات کو ہٹا دیتا ہے۔اس عمل کے بعد جلد کو ڈسٹل واٹر سے دھویا جاتا ہے۔
اس کے بعد بنیادی روغنیات کی ایک تہہ پوری جلد پر مالش کر دی جاتی ہے۔آنکھوں کے نیچے Aloe Gel کا استعمال کیا جاتا ہے۔مختلف قسم کے روغن اور کریم مختلف انداز کی جلد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
جیسے جیرانیم (Geranium) خشک اور جھریوں والی جلد کیلئے۔جوجوبا نٹ (Jojoba Nut) روغن ایسی جلد کے لئے جس میں نمی کی کمی ہو۔چکنی جلد کے لئے لیونڈر اور ایسی جلد جو پھیکی اور بے رنگ ہو چکی ہو اس کے لئے گالا برا روغن استعمال کرتے ہیں۔
جلد پر ان روغنیات کی مالش کے بعد اسے پانچ منٹ تک یوں ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔اس کے بعد گرم پانی کے پیڈ سے ہلکی ہلکی سینکائی کی جاتی ہے تاکہ وہ روغنیات اچھی طرح جلد میں جذب ہو جائیں۔
اس عمل کا دورانیہ 10 منٹ کا ہوا کرتا ہے۔اس عمل کے بعد پپیتے کا ماسک لگایا جاتا ہے تاکہ جلد میں زندگی کی لہر دوڑ جائے۔
کریم میں آکسیجن
اس کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اسکن کریم میں آکسیجن کی شمولیت ہونی چاہئے۔لیکن کوئی طریقہ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ڈاکٹر پال ہرزوگ وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے کریم میں آکسیجن کی شمولیت کا کامیاب فارمولا دریافت کیا۔

O2 کیا ہیں؟
آکسیجن فیشل یا آکسیجن ٹریٹمنٹ جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں۔یہ جلد کی تہہ میں داخل ہو کر نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جھائیاں بھی ختم کر دیتا ہے۔
اب اس فارمولے میں وٹامن سی کی شمولیت نے اس کی افادیت اور بڑھا دی ہے۔اسی لئے سادہ فیشل سے بہتر ہے کہ آکسیجن فیشل کرا لیا جائے۔

آکسیجن جلد کو حیرت انگیز طور پر توانا اور تروتازہ کر دیتا ہے۔اس عمل کے لئے جلد پر فیئرنیس کریم یا جیل لگا کر اس وقت تک مالش کرتی رہیں۔جب تک یہ روغن پوری طرح جلد میں جذب نہ ہو جائے۔اس کے بعد کم از کم دس منٹ تک پوری قوت سے جلد پر آکسیجن کا پریشر ڈالا جائے۔اس کے بعد اپنی جلد کی کیفیت اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی فیس ماسک کا انتخاب کر لیں۔

داغ دھبوں اور جھائیوں کیلئے
دنیا بھر کے کاسمیٹک سرجن اس بات پر متفق ہیں کہ جب آکسیجن فیشل کے ساتھ داغ دھبے اور جھائیاں وغیرہ یا لوشن وغیرہ استعمال کیا جائے تو اس کا اثر بہت تیزی سے ہوا کرتا ہے اور یہ فارمولا حیرت انگیز نتائج برآمد کرتا ہے۔
طریقے
پہلے جلد کو بغیر چکنائی کلینر سے صاف کیا جاتا ہے۔

داغ دھبے اور جھائیاں دور کرنے والی اینٹی سیپٹک کریم ایسی جگہوں پر لگا دی جاتی ہے۔
اس کے بعد 5 منٹ تک آکسیجن کا پریشر ڈالا جاتا ہے۔پھر جلد کو دھویا جاتا ہے۔
متاثرہ حصوں پر Phytoderm Treatment پاؤڈر کا استعمال کیا جاتا ہے۔کم از کم دس منٹ تک۔
پھر اس پاؤڈر کو خشک ہونے کا موقع دیا جاتا ہے۔
اس کے بعد پھر پانچ منٹ تک آکسیجن کا پریشر دیا جاتا ہے۔پھر جلد کو دھو دیتے ہیں اور تولیے سے خشک کر لیتے ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Oxygen Facial Tar O Taza Aur Zindagi Se Bharpoor Jild Ke Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.