Sard Mausam Mein Khushk JIld Ki Hifazat - Article No. 1951

Sard Mausam Mein Khushk JIld Ki Hifazat

سرد موسم میں خشک جلد کی حفاظت - تحریر نمبر 1951

سردیوں کے موسم میں یوں تو ہر قسم کی جلد مگر خشک اساس کی حامل جلد کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ خشک جلد کو صحت مندی اور قدرتی نمی ونکھار فراہم کرنے کے سلسلے میں ایزنشل فیٹی ایسڈ(صحت بخش روغنی ترشے)بہت اہمیت رکھتے ہیں

جمعہ 28 دسمبر 2018

نسرین شاہین
سردیوں کے موسم میں اکثر خواتین اپنی جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ رکھنے کیلئے طرح طرح کے موئسچر ائزر‘
لوشن ‘باڈی آئل اور وٹامنز استعمال کرتی ہیں ‘خاص طور پر خشک جلد کی حامل خواتین اپنی جلد کی تازگی کے لیے کئی مصنوعات آزماتی ہیں ۔موسمِ سرما میں یوں تو ہر قسم کی جلد مگر خشک اساس کی حامل جلد کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ خشک جلد‘سرد موسم میں مزید روکھی بے جان اور خشک ہو کر بے رونق ہو جاتی ہے ۔

جس سے ظاہر ہے چہرے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس قسم کی جلد کو موسم کی غضبنا کی سے کس طرح بچا یا جائے؟
خشک جلد کی وجوہات
یاد رہے کہ جلد کی خشکی‘جلد کی عمر رسیدگی میں اضافہ کرتی ہے اگر اس کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے نہ کی جائے تو ایسی نظر آنے لگتی ہے جیسے کسی بوڑھی عورت کی جلد ہو ایسی خواتین کے لیے یہ بہت تشویش ناک بات ہے جن کی جلد خشک ہے ‘ان کے چہرے پر پہلی شکن 20سال کی عمر میں ہی نمودار ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح کی جلد کی ابتدائی عمر سے ہی خوب اچھی طرح اور باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال کرنی چاہیے اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ خشک جلد کو ظاہری طور پر موئسچرائز کر دینا ہی کافی ہے تو آپ غلطی پر ہیں۔ایسی جلد کو اندر سے بھی تراوٹ ملنی ضرری ہے اور اس کے لیے وٹامنز‘معدنیات اور حسن افزاء قدرتی اجزاء سے بھر پور پروڈکٹس کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے ۔
جلد کی حفاظت ونگہداشت کے حوالے سے تیار کی جانے والی پروڈکٹس نہ صرف یہ کہ خشک جلد کو تراوٹ فراہم کرتی ہیں بلکہ اس کی قدرتی نمی کو جلد سے باہر نکلنے یوں تو ہر قسم کی جلد مگر خشک اساس کی حامل بھی نہیں دیتی ہیں اور جلد کے اندر تک سرائیت کرکے اسے تروتازہ بناتی ہیں۔
یہ درست ہے کہ اگر کسی خاتون کو 20سال کی عمر میں جلد کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو مگر اگلے چار پانچ سال مسئلہ سامنے ضرور آسکتا ہے اور تب ہمیں اس بارے میں ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ہمارے جسم سے پانی کا اخراج ہوتا رہتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارا جسم اس قدر تیل نہیں بنا پاتا ہے جو جلد کو نرم اور ملائم رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے اور نتیجے میں جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے ۔
اس کے علاوہ بھی کئی مسائل ہیں جن کی وجہ سے ہماری جلد خشک ہونے لگتی ہے مثلاً اس کی مناسب اور باقاعدگی سے دیکھ بھال نہ کرنا‘جلد کی ٹائپ کی مناسبت سے پروڈکٹس کا استعمال نہ کرنا‘اگر کرنا تو اس میں بے قاعدگی ہو اور کسی بہترین اسکن کےئرروٹین کا نہ اپنا نا وغیرہ ان مشکلات کی شروعات کے کلیدی محر کات ہیں ۔
یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ اگر خشک جلد کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جائے تو یہ انفیکشن کا آسانی سے شکار بھی ہو جاتی ہے ۔
اس میں کھجلی اور خارش ہونی شروع ہوجاتی ہے ۔باریک دانے نکل آتے ہیں اور الرجک ری ایکشن بھی ہونے لگتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جلد کی اُوپری (کھال)بہت باریک ہوتی ہے۔خشک جلد حساس جلد بھی ہوتی ہے اور اس کی رنگت تبدیل ہوتی رہتی ہے یعنی کبھی زرد کبھی گلابی اور کبھی ان دونوں کی آمیزش یعنی زردی مائل گلابی بھی ہوجاتی ہے ۔چہرے کی جلد کے خشک ہونے کی درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں ۔

دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنا‘سرد موسم میں دیر تک باہر رہنا۔سرد اور خشک ہو‘جلد میں نمی کی کمی‘بعض دواؤں کے استعمال سے ‘سمندری پانی ‘سوئمنگ پول کے پانی میں شامل کلورین ‘نا مناسب یا غیر متوازن غذا‘ضرورت سے زیادہ غسل آفتابی لینا ‘دھوپ‘سرد اور خشک ہوامیں نکلنے سے قبل جلد کو محفوظ رکھنے والی پروڈکٹس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرنا۔
پانی کم پینا وغیرہ وغیرہ یہ وہ عمومی وجوہات جنہیں اکثر نظر انداز کرنے کی غلطی کی جاتی ہے۔
خشکی کا سدباب
خشک جلد کا علاج یا سدباب کیا جا سکتا ہے ۔ہم وجوہات ودیگر محرکات مثلاً وٹامنز ‘غذا وغیرہ کے بارے میں بھی جان چکے ہیں جلد اگر خشک ہونے لگے تو کیا کرنا چاہیے‘اب ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے ذیل میں جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کے حوالے سے پروڈکٹس بتائی جارہی ہیں اور ان کو کس طرح استعمال کرنا ہے اور جسم کے کن کن حصوں پر یہ بھی بتایا جارہا ہے۔

کلینزنگ لوشن یا کریم الکحل سے پاک ٹونر (Toner)معیاری فیس کریم یا موئسچرائزر‘گردن اور آنکھوں کے اردگرد صبح او ر شام کریم کا مساج کریں ۔چہرے اور گردن پر ہفتے میں دوبار جلد کو نکھارنے والا ماسک ضرور لگائیں ۔جلد کو موئسچرائزر کے ذریعے نم رکھیں۔UVAاورUVBجیسی خطر ناک شعاعوں سے جلد کو بچائیں (یہ شعاعیں سورج کی روشنی میں ہوتی ہیں )سرد اور خشک ہواؤں سے بھی جلد کو بچائیں جلد کو زیادہ آرام دیں اور تازہ ہوا کے ذریعے اس کو آکسیجن بھی فراہم کریں ۔
گھر اور دفتر میں آپ پانی سے جلد دھونے کے بعد موئسچرائز ر کا استعمال کرکے جلد کی نمی کو برقرار رکھیں۔
مذکورہ بالا فہرست کوئی مشکل نہیں اور ایسا ہر گز نہیں ہے کہ اس پر عمل نہ کیا جا سکے۔یہ خشک جلد کی حفاظت کے حوالے سے معقول حل ہے ۔جسے ہمیں اپنا نا چاہیے۔آپ کی جلد نمی سے بھر پور تروتازہ صحتمند ہو گی تو نہ صرف یہ خوبصورت نظر آئے گی بلکہ آپ خود کو بہت سکون اور تازہ دم بھی محسوس کریں گی۔

پانی اور اسکن کےئر پروڈکٹس
جلد خشک ہے تو اس کو تروتازہ ونم آلود بنانے کی جانب پہلا قدم یہ ہے کہ صحت بخش غذائیں اور وٹامنز اپنے یومیہ غذائی معمول میں لازمی شامل کیے جائیں اگر آپ وزن کم کرنے والی ڈائٹ لے رہی ہیں تو اس میں صحت بخش وٹامن اور چکنائی کو بھی شامل کریں کہ اس کی آپ کی جلد کو ضرورت ہوتی ہے ۔اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ دیر تک شاور لینے سے آپ کی جلد کو فائدہ پہنچتا ہے تو آپ غلطی پر ہیں ۔
یہ بہت ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور یہ سوچنا کہ جسم کا پانی سے زیادہ سے زیادہ تعلق رہے گا تو اس کو فائدہ ہو گا تو یہ درست نہیں ہے بلکہ یہ خشک جلد کے لیے نقصان دہ ہے ۔
آپ کو عجیب لگے گا مگر بات سچ ہے ۔ماہرین ویسے سردیوں میں بھی زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں یعنی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے ۔غیر مناسب غذا اور خاص کردہ غذا جس میں وہ ضروری اجزاء شامل نہ ہوں جو جلد کے لیے اہمیت رکھتے ہیں ۔
جلد کے خشک ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح کی غذا آپ کے اور آپ کی جلد کے لیے ضروری ہو سکتی ہے اور وہ کون سے اجزاء میں جو جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
خشک جلد کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے آپ کو روزانہ دو لیٹر پانی پینا ہے یااس سے ملتا جلتا کوئی اور صحت بخش مشروب ‘مگر شرط یہ ہے کہ مشروب میں شکر نہ ہو۔میٹھی کافی ‘چائے اور میٹھے جوس جسم سے پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں مناسب یہی ہے کہ پورے دن میں پانی کی تھوڑی تھوڑی مقدار پی جائے ‘مختصر وقفے کے دوران بہت سارا پانی پینا اچھا نہیں ہے ۔
اگر ہم تیزی سے پانی پئیں گے تو ہمارے گردوں کو پانی کو فلٹر کرنے کے لیے تیزی دکھا نا ہو گی جو کہ نقصان دہ ہے۔آہستہ آہستہ پینے سے انسانی جسم پانی کو دیر تک اپنے اندر جمع کرکے رکھتا ہے کچھ سپلیمنٹ ہیں جو آپ کے جسم کو اندر سے نم رکھنے میں بہت مدد گار و معاون ثابت ہوتے ہیں۔
جلد کے خشک ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ غذا سے چکنائی کا بالکل خاتمہ کردیا جاتا ہے ۔آپ وزن کم کرنے کی کوشش میں چکنائی کا استعمال بند کردیتے ہیں مگر آپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ جلد کو نرم اور لچکیلا رکھنے میں چکنائی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں کئی کار آمد وٹامنز ہوتے ہیں جو جسم کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں اس لیے چکنائی کا استعمال ضروری ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sard Mausam Mein Khushk JIld Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.