Sardi Aaye Apne Sang Jild Ke Masail Laye - Article No. 3332

Sardi Aaye Apne Sang Jild Ke Masail Laye

سردی آئے اپنے سنگ جلد کے مسائل لائے - تحریر نمبر 3332

خشک جلد والے افراد چہرے کے لئے پانی والے کلینرز کے بجائے تیل والے کلینرز کا انتخاب کریں

ہفتہ 23 نومبر 2024

ڈاکٹر شگفتہ خان
سردی ایسا موسم ہے جس کے ہم بڑی شدت سے منتظر ہوتے ہیں لیکن یہ موسم اپنے ہمراہ جلد کے لئے کئی مسائل لے کر آتا ہے۔سردی کے آغاز میں ہی اکثر لوگوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے موسمی اثرات بڑھ جاتے ہیں۔جلد پر موسم کے اثرات الرجی و انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔خشک جلد والوں کے لئے یہ موسم نسبتاً زیادہ مسائل کا باعث ہوتا ہے۔
خشک جلد والے افراد چہرے کے لئے پانی والے کلینرز کے بجائے تیل والے کلینرز کا انتخاب کریں۔ایسے لوشن یا کریمیں استعمال کریں جن کے اجزاء میں بادام کا تیل، زیتون کا تیل، ناریل کا تیل، سورج مکھی کا تیل شامل ہو۔رات کو سوتے وقت اپنے جسم میں ہاتھوں میں، پاؤں میں اور اپنے چہرے پر لگائیں۔
سردیوں کے موسم میں لوگ سوپ بھی شوق سے پیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موسم میں گاجر، مولیاں، میتھی اور پالک اس میں موسم کی خاصی سبزیاں ہیں۔ساگ، مکئی کی روٹی اور مکھن بہت شوق سے کھاتے ہیں۔سیب، امرود، انگور، مالٹے اس موسم کے خاص پھل ہیں۔سردیوں کے موسم میں مچھلی کا گوشت بہت مشہور ہے۔کافی، چائے اور ہاٹ چاکلیٹ جیسے گرم مشروبات سردیوں میں زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔سردیوں کے موسم میں جسم میں خشکی، ہاتھوں کی حفاظت، خشک جلد کی حفاظت اور ہونٹوں کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں، اس کے لئے میں آپ لوگوں کو چند نسخے بتا رہی ہوں۔
یہ نسخے استعمال کریں۔
اگر سردی کی وجہ سے جلد خشک ہو جائے تو ایک انڈے کی زردی میں ایک چائے کا چمچ ناریل، زیتون کا تیل مکس کر لیں، اتنا پھینٹیں کہ جھاگ کی طرح ہو جائے، اسے چہرے پر لگائیں، پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں۔زیتون کا تیل ہونٹوں پر لگائیں، ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں اور پٹرولیم جیلی بھی ہونٹوں پر لگائیں رات کو سوتے وقت۔
انڈے کی زردی ایک عدد، لیموں کا رس چند قطرے، زیتون کا تیل ایک چمچ، ان تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی کے ساتھ چہرہ دھو لیں۔ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ، دودھ دو کھانے کے چمچ، یہ لیپ دس یا پندرہ منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں، پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sardi Aaye Apne Sang Jild Ke Masail Laye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.