Sardion Main Jild Ko Nazar Andaz Na Karain - Article No. 1355

Sardion Main Jild Ko Nazar Andaz Na Karain

سردیوں میں جلد کو نظر انداز نہ کریں - تحریر نمبر 1355

موسم گرما کے مقابلے میں موسم سرما میں جلد سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔

منگل 24 نومبر 2015

موسم گرما کے مقابلے میں موسم سرما میں جلد سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔ ماہرامراض جلد، ڈاکٹرندیم الدین صدیقی نے بتایا کہ گرمیوں میں پسینے اور اس کی چکنائی کی وجہ سے جلد خشک نہیں ہوتی جبکہ سردیوں میں ہوا میں نمی کاتناسب کم ہوتا ہے۔ ان کے بقول ہوانسانی جسم کی نمی کوکھینچ لیتی ہے اور لوگوں میں جلد کے خشک ہوجانے اور جلد کے پھٹنے کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، جس کیلئے احتیاط ضروری ہوجاتا ہے اور اس کاعلاج ایک اچھے موئسچرائزاستعمال ہے۔
ڈاکٹرصدیقی نے کہا ہے کہ جسم کے دوسرے حصوں کی طرح سرکی جلد بھی سردیوں میں خشک ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ساتھ ہی جاڑوں میں خشکی کی شکایات عام ہوجاتی ہیں اور اس مسئلے کے حل کے لئے خشکی ختم کرنے والے اچھے انٹی ڈینڈرف شیمپو کااستعمال کیاجانا چاہئے۔

(جاری ہے)


کچھ لوگوں کی خشکی کی وجہ فنگس بھی ہوسکتاہے۔ جس کودور کرنے کیلئے ایک اچھے ماہرامراض جلدسے رجوع کرنا چاہیے۔

ڈاکٹرندیم الدین صدیقی نے اس بات کاباربار دہرایا کہ جلد کے امراض کے لئے دیگر امراض کی طرح ایک ماہر معالج سے رجوع کرنا ضروری ہے اور جلد کے مسائل کے حل کیلئے گلی محلے اور میڈیا پر سنے سنائے ٹوٹکوں پر عمل سے پرہیز کرنا چاہیے۔ موسم سرما میں پانی کازیادہ استعمال کرنا چاہئے اور چائے اور کافی کااستعمال کم کردینا چاہئے کیونکہ ان چیزوں کااستعمال جسم سے پانی کے اخراج کو بڑھا دیتا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ متوازن غذااستعمال بھی ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں جلد کی شکایات میں اضافے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ سردموسم میں لوگ نہاتے کم ہیں اور ایک ہی لحاف بہت سے لوگ استعمال کرتے ہیں اور یوں گندگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں اور ایک سے دوسرے کولگنے والی خارش جیسی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sardion Main Jild Ko Nazar Andaz Na Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.