بند کریں
خواتین مضامینجلداسکریبنگ

مزید جلد

پچھلے مضامین - مزید مضامین
اسکریبنگ
جلد کی صفائی کاسادہ اور موثر طریقہ
جسم میں سے اکثر لوگ یقینی طور ہر کلینزنگ موئسچرائزنگ اور ٹوننگ کے معمول کے کرشماتی نتائج سے واقفیت ضروررکھتے ہوں گے لیکن ان میں سے کچھ افراد اایسے بھی ہوں گے جنہیں حسن کی حفاظت ورعنائی میں اضافہ کرنے والے یہ سنگھاری معمول سے آگاہی رکھنے کے باوجود یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ جلد کی حفاظت ونگہداشت بناء اس اسکریب یعنی ملاحت سے رگڑے (Scrubbing) کئے ادھوری ہے۔ بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں اسکریب کے حوالے سے یہ تصورعام ہے کہ روزانہ اسکریبنگ کرناجلد پہ خراشیں پیداکرنے کا باعث بنتا ہے جوبعدازاں جلدکاناقابل تلافی نقصان پہنچانے کاباعث بنتاہے‘ لیکن حقیقت اس سے قدرے مختلف ہے‘ اگر آپ باقاعدگی سے جلد کو معیاری اور اپنی جلد کے حوالے سے موزوں اسکریب سے صاف کرنے کاخصوصیی اہتمام نہیں کریں گے تو کچھ ہی عرصے میں آپ کی جلد پپڑی زدہ (Flaky) ہوکرجھڑنے کے بجائے جلد کی اوپری سطح پرجمنے لگیں گے او ر یہ صورتحال آپ کی جلد کوانتہائی خشک بھی کردے گی اور مردہ خلیات کی جم جانے والی سخت تہیں جلد کے تکسیدکے عمل کوبھی بُری طرح متاثر کریں گی۔
ماہرین حسن اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ وہ سادہ کلینزنگ اور ٹوننگ جوبناء اسکریب یاجلد سے مردہ خلیات کوصاف کیے بغیرکی جائے وہ جلد پر ایکنی ( Acne) کی پیدائش کاسبب بنتی ہے۔ کیونکہ سادہ سی کلینزنگ وٹوننگ کرنے سے جلد کے مردہ خلیات چہرے کے مسامات میں چپکے رہ کرتکسیدکی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں جوبیکٹیریا کی افزائش یااس کی نموپذیری کاایک مثالی ٹھکانہ بن کراچھی بھلی صاف ستھری جلدکوایکنی زدہ بنانے میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں۔
اسکریب کرنے کامعمول مسامات کوجام ہونے سے روکتاہے لیکن اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ آپ ایسے اسکریب کواستعمال کریں جوآپ کی جلد مستندکی ساخت کے اعتبار سے نہ صرف موزوں ہو بلکہ کسی مس ومعیاری کاسمیٹک کمپنی کی تیارکردہ بہترین پروڈکٹ ہوتاکہ اس کے استعمال سے آپ کو بہترین نتائج حاصل ہوسکیں۔
روزانہ استعمال کے لئے ایسے اسکریب کاچناؤ کریں جس کے اجزاء میں پپیتا‘ خوبانی‘ وٹامن A,Cاور Eخصوصی طور پرشامل کئے گئے ہوں۔ کیونکہ یہ اجزاء نہ صرف آپ کی جلد کودھوپ کی تمازت سے حفاظت فراہم کریں گے بلکہ یہ آلودگی کے باعث جلد پہ قبل ازوقت جھلکنے والی سختی وجھریوں کے پیدا ہونے کے امکانات کوگھٹانے میں معاونت کرتے ہیں۔
ہمیشہ اُس اسکریب کااستعمال کیجئے جوآپ کی جلد کی ساخت سے میل کھاتے ہوں ورنہ غیرموزوں اسکریب آپ کی جلد پہ خراشیں ڈال کراسے بدنما بنادے گا۔
خوبانی اور اس سے تیارکردہ اسکریب جلد کو ملائمت وتازگی بخشنے میں اکسیرکادرجہ رکھتے ہیں۔
حساس جلد کے حامل افراد کے لئے معتدل (Mild) کوالٹی کے اسکریب بہترین رہتے ہیں۔ لہٰذا ایسے تمام افراد جواپنی جلد کی تروتازگی ودلکشی مطلوب رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ باقاعدہ کلینزنگ‘ موئسچرائزنگ اور ٹوننگ کرتے ہوئے بناء سستی کامظاہرہ کئے اسکریبنگ (Scrubbing) کرکے بلیک ہیڈزاور وائٹ ہیڈزکی خصوصی صفائی کریں اوراپنی نکھری نکھری اور تروتازہ جلد کی خوبصورتی سے سب کوحیران کیجئے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے