Serum Kya Hota Hai

سیرم کیا ہوتا ہے ؟

Serum Kya Hota Hai

جویریہ ملک
Anti Aging Serum
یعنی یہ بڑھتی عمر کے اثرات ،جھریوں اور لکیروں کو دو ر کرنے کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔اینٹی ایجنگ سیرم کا بنیادی مقصد جلد میں نئے خلیوں کی پیدا وار کو بڑھانا اور مردہ خلیوں کی مرمت کرنا ہے ۔یہ جلد میں Collagen اور لچک کے اضافے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔یہ سیرم خصوصاً رات میں استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود Retinol ہے جو کہ اینٹی ایجنگ سیرم کا بنیادی جزو ہے۔

Retinolسورج کی بنفشی شعاعوں کی وجہ سے جلد پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دن کے اوقات میں ایسی مصنوعات کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کی جاتی ہے جن میں Retinol پایا جاتا ہے ۔اس سیرم میں موجود Peptides،وٹامن C اور Alpha Hydroxy Acids نمایاں کر دار ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)


Skin Brightening Serum
یعنی جلد کی رنگت نکھار نے اور دھوپ کے اثرات دور کرنے میں مدد دیتا ہے بے جان جلد کو تروتازہ اور پررونق بنانے میں یہ سیرم اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

یہ سیرم آپ کی رنگت کو نکھارنے ،سورج کی روشنی کے سبب جلد کو ہونے والے نقصانات اور جلد کو شدید ترین سیاہی مائل ہونے سے محفوظ رکھتا ہے ۔نتیجتاً آپ کی جلد پر قدرتی رعنائی اور نکھارنمایاں طور پر نظر آتا ہے ۔اس سیرم میں عموماً گرین ٹی (سبز چائے)، وٹامن C اور وٹامن Eجیسے اینٹی آکسیڈینٹس کی خاص مقدار پائی جاتی ہے ۔
Acne Fighting Serum
یہ کیل مہاسوں والی جلد کو جنگی بنیادوں پر درست حالت میں لاتا ہے ۔

ایسی خواتین جو آئے دن کیل مہاسوں کے سبب پر یشان رہتی ہیں ان کے لئے یہ سیرم مثالی ہے ۔عام طور پر ہم کیل مہاسوں کے نمایاں ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں اس کے حل کے لئے جدوجہد کرتے ہیں تا ہم اس سیرم کی بدولت کیل مہا سے مکمل طور پر نمایاں ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتے ہیں ۔ساتھ ہی یہ کیل مہاسوں کے باعث ہونے والے داغ دھبوں اور مردہ خلیات کا خاتمہ کرنے میں بھی کار گر ثابت ہوتا ہے ۔

یہ جلد پر موجود ضرورت سے زائد چکنائی کا خاتمہ کرنے ،کھلے مساموں کے خاتمے اور جلد پر ہونے والی سوزش سے نجات حاصل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔
Hydrating Face Serum
جلد میں نمی کی کمی کے حل کے لئے بعض اوقات لوشن اورموئسچرائزر کا استعمال ہی کافی نہیں ہوتا ۔اس صورتحال میں یہ سیرم بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے ۔یہ جلد میں سرایت کرکے نمی کی کمی کو پورا کرکے اسے تروتازہ اور دلکش بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

خشک اور بے جان جلد سے نجات پانے کے لئے ہمیشہ ایسے سیرم کا انتخاب کریں جس کے اجزاء میں ایلوویرا ،Argan Oil،گلیسرین ،عرق گلاب اور وٹامن Eموجود ہو۔ سیرم کے استعمال کے بعد موئسچرائزر لگانے سے سیرم کے تمام مفید اجزاء جلد میں بہتر انداز سے جذب ہو کر محفوظ ہوجاتے ہیں ۔
Exfoliating Face Serum
مردہ خلیات جلد کو خشک اور بے رونق بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

ایسے میں جلد کی اوپری پرت کا زائل کرنا نمایاں اہمیت رکھتا ہے ۔یہ سیرم بڑھتی عمر اور سورج کی نبفشی شعاعوں کے سبب ہونے والی جھریاں ،جھائیاں ،نمایاں لکیریں اور داغ دھبوں کا خاتمہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔
بڑھتی عمر کے ساتھ جلد میں CollagenاورElastinکی پیدا وار کم ہوتی جاتی ہے نتیجتاً جلد مردہ اور بے رونق نظر آتی ہے ایسے میں یہ سیرم جلد کی کار کردگی بہتر بنانے میں موٴثر ثابت ہوتا ہے اس مخصوص سیرم میں Glycolic Acid، Retinol ، Citric Acid اور پودوں اور پھلوں کے عرقیات سے حاصل کئے جانے والے انزائمزاسے موٴثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔


استعمال کا طریقہ
سیرم کا استعمال دن میں دومرتبہ کرنا چاہئے تا کہ جلد کو تمام مفید اجزاء بہتر انداز میں پہنچیں ۔صبح اور رات دونوں اوقات میں کلینزنگ کے بعد مٹرکے دانے کے برابر مقدار میں سیرم انگلی کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے پورے چہرے پر لگائیں ۔اگر آپ حساس جلد کی مالک ہیں توبہترہے کہ منہ دھونے کے دس سے پندرہ منٹ انتظار کرنے کے بعد سیرم استعمال کریں ،کیونکہ نم جلدپرWater-Base مصنوعات کے استعمال سے جلد پر سوزش کا خدشہ ہوتا ہے ۔ صبح گھر سے نکلتے وقت سیرم کا استعمال بھی کریں اور چندمنٹوں بعد سن اسکرین معمو ل کے مطابق لگا نا مفیدہے ۔رات کو سیرم لگا کر موئسچرائزر لگانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-23

Your Thoughts and Comments

Special Skin Care article for women, read "Serum Kya Hota Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.