Shehad Jild Kw Shadab Banaye - Article No. 1543

Shehad Jild Kw Shadab Banaye

شہد جلد کو شاداب بنائے - تحریر نمبر 1543

شہد جہاں مختلف امراض میں معاون ہے وہیں شہد جلد کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن خواتین شہد کوخوبصورتی میں اضافے کیلئے کس طرح استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

منگل 13 دسمبر 2016

اقراء گل :
شہد جہاں مختلف امراض میں معاون ہے وہیں شہد جلد کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن خواتین شہد کوخوبصورتی میں اضافے کیلئے کس طرح استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
جلد کو فوری جگمگاہٹ اور شادابی دنیا چاہتے ہیں تو آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچہ شہد ملا کر اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں یہ ماسک حیرت انگیز نتائج کاحامل ہے ۔

چہر پر شہد کا لیپ کرنے سے جھریوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے ۔
آدھاچمچہ شہد تھوڑے سے گرم پانی میں ملاکر چہرے پر مل لیں تھوڑی دیر بعد چہرہ دھولیں ۔
چہرے کی جلد کو تروتازہ بنانے کیلئے بہترین ہے ۔
کہنیوں اور گھٹنوں پرلگانے کیلئے تھوڑا سا شہد نیم گرم پانی میں حل کرکے ملیں د س منٹ بعد دھو کرخشک کر لیں ۔

(جاری ہے)


ایک کیلا اور ایک چھوٹا چمچہ شہد اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگائیں ۔


ایک چمچہ خالص شہد میں ڈیڑھ چمچہ لیموں کا عرق ملا کر چہرے پر بیس منٹ کیلئے لگائیں پھر پانی سے دھو لیں اس سے جلد چمکنے لگے گی یہ ماسک ہر طرح کی جلد کیلئے بہترین ہے ۔
شہد میں بالائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں کچھ دیر بعدہلکا سا مساج کرکے اتارلیں اس سے نہ صرف رنگت جائے گی بلکہ داغوں اور دانوں میں بھی فرق پڑجائے گا ۔
دوآلولیں انہیں چھیل کر درمیان سے کاٹ لیں اور باریک کپڑے کے درمیان میں رکھیں اس میں لیموں کے چند قطرے لیموں اور چند قطرے شہد بھی ملائیں اب کپڑے کو بند کر لیں اور گول پوٹلی سی بنالیں اس کو چہرے پر رگڑیں یہ عمل مکمل ہوجائے تو رس کو پندرہ منٹ چہرے پر لگارہنے دیں ۔
یہ عمل روایتی بلیچنگ کہلاتا ہے جو نہ صرف رنگت میں نکھار کاباعث بنتا ہے بلکہ اس سے جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔
شہد ، لیموں کا رس اور ملک پاؤڈر اک ایک چمچہ اور روغن بادام آدھا چمچہ لے کر مکس کرلیں اس مکسچر کو چہرے پر پندرہ منٹ تک لگائیں اس کے بعد منہ دھولیں ۔ یہ آمیزہ نہ صرف داغ دھبوں کے خاتمے کیلئے بہترین ہے بلکہ اس سے رنگت بھی نکھر جاتی ہے ۔

ایک انڈے کی سفیدی اورایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرلیں پھر اسے آہستگی سے چہرے سے گردن تک مساج کی طرح لگائیں یہ مکسچر جادوئی اثر رکھتا ہے ۔
بیس دودھ میں مکس کرکے اس میں تھوڑی ہلدی اور شہد ملالیں۔ خشک جلد کیلئے یہ آمیزہ زیادہ موزوں ہے اس سے رنگت نکھر جاتی ہے ۔
ہفتے میں ا یک بارایک چمچہ شہد، آدھا چمچہ زیتون کا تیل ایک چوتھائی چمچہ دار چینی کا سفوف اور آدھا چمچہ گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر پندرہ منٹ تک لگائیں ۔ پھر پانی سے دھو کر تازہ دودھ میں روئی بھگو کر چہرے پر اچھی طرح لگا کر صاف روئی سے چہرہ صاف کریں۔ اور دس منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے چہرے کی رنگت میں نکھا رپیدا ہوجائے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Shehad Jild Kw Shadab Banaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.