Skin And Vitamin - Article No. 1603

Skin And Vitamin

جلد اور وٹامنز - تحریر نمبر 1603

آپ کی جلد بھی دیگر افعال اعضا کی طرح ایک زندہ عضو ہے اور یہ بھی آپ کو جینے کا احساس دلاتی ہے

جمعہ 8 ستمبر 2017

جلد اور وٹامنز۔
آپ کی جلد بھی دیگر افعال اعضا کی طرح ایک زندہ عضو ہے اور یہ بھی آپ کو جینے کا احساس دلاتی ہے۔قدرت نے انسان کی نرم و نازک جلد کو بہت سی حساس لیکن سخت جان بنایا ہے۔اس کے ایک ایک ریشے میں حساس نبضے ہیں۔جو آپ کے چہرے اور جسم کو بتاتی ہے کہ فضہ گرم ہے یا سرد،چیز نرم ہے یا سخت۔یہ دن رات آپ کے جسم کی حفاظت کرتی ہیں اور آپ کے جسم کو جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

جراثیم سے بھرے ہوئے ہزاروں ذرات کو یہ آپ کے جسم میں داخل داخل نہیں ہونے دیتی۔اگرہوئی حادثہ پیش آجائے تو سب سے پہلے جلد ہی زخمی ہوتی ہے۔اس طرح حتی الامکان وہ جسم کے اندرونی حصے کو زخمی ہونے سے بچاتی ہیں اس صورت سے آپ یقینا اس بات سے متفق ہوں گی کہ خوبصورت نظر آنے کے لیے صرف چہرے کے میک آپ کی ضرورت نہیں بلکہ جلد کی مناسب دیکھ بھال اور پرورش بھی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

جلد کی خوبصورتی کے لیے کریموں اور لوشنوں سے زیادہ ضروری مناسب غذا ہے۔جب تک جسم کو مناسب غذا نہیں ملیں گی اس کے مختلف حصے اپنا کام صیح طور پر انجام نہیں دے سکیں گے۔آئیے ہم آپ کو بتائیں کے کس طرح مناسب غذا استعمال کرکے ایک خوبصورت جلد کی مالک بن سکتی ہیں۔پروٹینز یعنی لحمیات ہمارے جسم کو نئی قوت بخشتے ہیں اگرجسم کو پوری مقدار میں پروٹینز ملتی رہیں تو اس سے جسم صحت مند اور جلد توانا رہتی ہے۔
پروٹین کے بعد معدنی نمکیات کی باری آتی ہیں۔معدنی نمکیات بھی پروٹین کی طرح جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔یہ خون میں نئی طاقت پیدا کرتے ہیں ان کی مدد سے خون اکسیجن لینے کے قابل ہوتا ہے۔جلد کے خلیوں کو اکسیجن کی ضرورت رہتی ہے اور اکسیجن ان میں خون کے ذریعے ہی جاتی ہے۔معدنی نمکیات کے بعدوٹامن کی باری آتی ہے۔وٹامن اے آپ کی جلد کی خشکی اور تھکاوٹ دور کرتا ہے۔
اس کی کمی سے جلد خشک ہوجاتی ہیں اور خشکی سے جلد میں پیڑیاں جمنے لگتی ہیں۔
وٹامن بی آپ کی جلد رنگت کو خوبصورت بناتے ہیں،بدصورتی سے دور رکھتے ہیں۔تمام وٹامن بی آپ کی جلد کو ضروری تیل فراہم کرتے ہیں۔یہ جلد کو ہمیشہ جوان رکھتے ہیں۔ان گنت خواتین اس بات کی گواہ ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کا رس اگر روزانہ دو تین چمچے بھی پی لیا جائے تو جلد کو ایک نئی تازگی اور فرحت محسوس ہوتی ہیں۔
وٹامن سی جلد میں متعدی جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔وٹامن ڈی کے بغیر آپ کا جسمانی نظام کیلشیم قبول نہیں کرتا۔کیلشیم جسم کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اور انہیں صحت مند بناتا ہے۔جسم کو خون کی کمی سے نجات دلانے کے لیے آئرن کی خوراک لازمی ہیں۔ورنہ آپ خون کی کمی کا شکار ہوسکتی ہیں۔جسم میں کسی ایک بھی وٹامن کی کمی سے آپ کی جلد متاثر ہوسکتی ہیں۔
دن بھر کی محنت اور مشقت یا علالت سے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوجاتی ہے۔اس لیے جلد کی تازگی اور مناسب نشوونما کے لیے اضافی وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے۔لیکن یاد رکھیے،یہ تمام چیزیں جلد کو نہ تو کریموں سے مل سکتی ہیں اور نہ فاؤنڈیشنوں اور نہ لوشنوں سے ۔یہ جلد کو مناسب غذا ہی سے مل سکتی ہیں۔یعنی ان چیزوں سے جو کہ ہم کھاتے ہیں یا بطور غذا فیس ماسک کی صورت میں چہرے پر لگاتے ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Skin And Vitamin " and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.