Tar O Taza Aur Shadab Jild Ke Liye Kiya Kareen - Article No. 2705

Tar O Taza Aur Shadab Jild Ke Liye Kiya Kareen

تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں - تحریر نمبر 2705

کیا غذا سے مدد لی جائے

ہفتہ 9 اکتوبر 2021

یہ سوال اکثر خواتین کرتی ہیں کہ ان کی جلد بظاہر تو اچھی ہے مگر بے رونق سی ہے۔جب تک وہ میک اپ نہ کر لیں اچھی نہیں لگتیں۔ خوراک کا استعمال کرتے وقت کس چیز کا خاص طور پر دھیان رکھا جائے جس کے اثرات صحت اور اچھی جلد پر ظاہر ہو سکیں۔دنیا بھر کے ماہرین حسن کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی خوراک میں اچھی چکنائی ضرور شامل کرنی چاہئے جبکہ نوجوان لڑکیاں چکنائی والے کھانے کھانا ترک کر دیتی ہیں۔
ان کے خیال میں یہ پرہیز ان کے متناسب جسم کے لئے ضروری ہے۔دوسری طرف ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ Good Fats آپ کو مکمل طور پر صحت مند رکھ سکتے ہیں۔آپ کا نظام ہاضمہ اتنا ہی اچھا رہے گا اور اس کے نتیجے میں آپ کے لئے وٹامن A اور E جیسے اینٹی آکسیڈنٹس ہضم کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔اچھی چکنائی میں ایواکاڈو،پنیر،ڈارک چاکلیٹ،انڈے،مچھلی،میوہ جات اور زیتون کا تیل شامل ہیں اور یہی اشیاء آپ کو متوازن وزن بھی مہیا کریں گے۔

(جاری ہے)


آپ جو کھاتے ہیں چہرے پر آن دمکتا ہے
اچھی چکنائی خوراک سے نکال دی جائے تو جسم کے خلیات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔جسم تو جسم جلد بھی بے رونق،خشک اور پژمردہ سی ہونے لگتی ہے۔آپ اپنے بالوں کی اچھی افزائش کے لئے آملے کا تیل استعمال کرتی ہوں گی۔اسی طرح آملہ کھایا بھی کریں۔مربے کی شکل میں یا سبزی کی شکل میں جیسے بھی پسند ہو،دستیاب ہو۔
اس طرح سبز مشروبات جس میں پودینہ،کھیرا،تھوڑی سی اجوائن،ادرک کا ٹکڑا، پانی اور لیموں کا رس نچوڑ کر Blend کر لیں اور اس مشروب کو تازہ حالت میں پی لیں۔فریج میں رکھ کر استعمال نہ کریں۔اپنا ہاضمہ درست کر لیں۔زیادہ مقدار میں پانی پینے،بغیر شکر ملائے اسمودھیز پینے،پھل کھانے اور سبزیوں کا استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے۔ورزشوں میں ایروبک قسم ایسی ہے جس سے آکسیجن کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔
پھیپھڑے مضبوط اور سانس کے عمل میں روانی آتی ہے۔
ٹوٹکے ضرور آزمائیں
تھوڑی سی مقدار میں بیسن،اتنی ہی مقدار میں دہی یا دودھ(تازہ) چٹکی بھر ہلدی اور آدھا لیموں نچوڑ کر پیسٹ بنا لیں۔چہرے،گردن، بازوؤں اور پیروں کے کھلے حصوں پر وقتاً فوقتاً لگانے سے چہرے کی جلد کے ساتھ ساتھ باقی اعضاء کی جلد بھی سنورتی ہے۔چہرہ دھونے کے لئے سادہ پانی استعمال کرتے ہیں۔

چاول کے آٹے میں دودھ یا دہی کی تھوڑی سی مقدار ملا کر چہرے کے اطراف لگا کر Relax کریں اور اسے چہرے پر سوکھنے دیں بعد میں سادے پانی سے چہرہ دھو لیں دودھ یا دہی کی Smell دور کرنے کے لئے بے بی سوپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔بعد میں عرق گلاب کی ہلکی سی پھوار لے لیں۔
دو کھانے کے چمچ کے برابر تازہ دودھ میں کچھ بھی نہ ملائیں روٹی کی مدد سے اس دودھ کو پورے چہرے پر گول دائروں کی شکل میں پھیلائیں ۔روئی پر چہرے کی جلد کا سارا میل کچیل آجائے گا۔یہ قدرتی مواد یقینا چہرے کی شادابی تروتازگی لوٹا دیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Tar O Taza Aur Shadab Jild Ke Liye Kiya Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.