
Tar O Taza Jild Chahiay To 8 Baton Par Tawajoh Dain - Skin Care
تروتازہ جلد چاہئے․․․․ تو آٹھ باتوں پرتوجہ دیں - جلد کی حفاظت
جمعرات 22 اکتوبر 2015

جلد کے حوالے سے خواتین میں پائی جانے والی چند غلط فہمیوں کاذکرہم یہاں کررہے ہیں جوآپ کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔جلد کے دھبوں کی بڑی وجہ کریم ہے؟ بالکل نہیں!کوئی بھی کریم لگانے سے چہرے پر کبھی سفید یاکالے دھبے نمودار نہیں ہوتے بلکہ ماہر جلد میری کلوجرکہنا ہے کہ جلد کے نیچے یہ دھبے کسی کریم کے استعمال سے نہیں پڑتے بلکہ جلد کی اوپری سطح پرمردہ خلیوں کے اضافے سے جلد کی کیرٹائن (جلداوربالوں کی نشوونما کاپروٹین)کوجذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جس سے یہ دھبے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ان سے بچنے کیلئے سکرب سے چہرے پر مساج کیجئے جب مردہ خلیے اُتر جائیں گے تو جلد کی بہتر پرورش ہوگی اور وہ شفاف بھی ہوجائے گی۔
مزل آئل بلیک ہیڈزنہیں بڑھاتا کیونکہ مزل آئل کیلئے ضروری ہے اور یہ جلد میں جذب نہیں ہوتا اس لئے یہ بلیک یاوائٹ ہیڈز کی پیداوار کاسبب بھی نہیں بنتا۔
(جاری ہے)
سیدھاسونے چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں۔یہ درست ہے کیونکہ ماہرجلد کیرن برکے کاکہنا کہ ہم جس کروٹ سوتے ہیں اس جانب جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔
ہماری جلد پر مساموں کے سائز کاانحصار موروثی ہوتا ہے۔البتہ سلیسک ایسڈجیسے اجزائے ترکیبی انہیں کچھ وقت کیلئے سیکٹر ضرور دیتے ہیں۔اور یل پیرس کی جولی میک مینس کے مطابق جب ہم جلد کی اوپری سطح پرمردہ خلیوں کومساج یاسکرب سے اتاردیتے ہیں تب مسام پہلے کی نسبت چھوٹے دکھائی دینے لگتے ہیں۔
رات اور دن میں چہرہ ضرور دھونا چاہئے۔دنیا بھر کے تمام ماہرین جلد اس بات پر متفق ہیں کہ چہرے کوباربار دھونے سے جلد ضرورت سے زیادہ خشک ہوجاتی ہے اور چہرے پرموجود ضروری آئلز بھی بہہ جاتے ہیں۔درحقیقت دھونے کی بجائے جلدکی بہتر صفائی زیادہ ضرورت ہے۔رات کوبھی سونے سے پہلے کسی بہترین کلینز رسے چہرے کی کلینزنگ کریں،کیونکہ رات کوجلد خودبخود اپنی نشوونما کرتی ہے۔
موبائل فون کیل مہاسوں کاباعث ہے؟جی ہاں۔ماہرین کے مطابق ایک موبائل فون پر ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ جراثیم موجودہوسکتے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ موبائل فون کوجراثیم کش سے صاف کیا جائے۔
سن گلاسزنہ لگانا جھریوں کاباعث بنتا ہے؟جی ہاں!جب ہم چہرے کوخاص انداز میں سیکٹر کررکھتے ہیں تو وہاں کچھ عرصے میں جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔اسی طرح جب ہم دھوپ میں سن گلاسز نہیں لگاتے اور آنکھوں کو سیکٹر کررکھتے ہیں تو جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔
بھاپ چہرے کو صاف نہیں بلکہ جلد کونم کردیتی ہے جس سے جلد میں تیل کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ البتہ اگر تھوڑے وقت کیلئے بھاپ لی جائے تو اس سے صفائی ضرور ہوجاتی ہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.