Florence Griffith Joyner - Famous Sports Women Of The World
فلورنس گرفتھ جوئنر - مشہور کھلاڑی خواتین
جمعرات 1 اکتوبر 2015

فلورنس گرفتھ جوئنر جسے امریکہ میں پیار سے فلو جو کے نام سے پکارا جاتا تھا، عالمی تاریخ کی شاید پہلی ایتھلیٹ ہے جو ایک دفعہ کھیل کا میدان چھوڑ دینے کے بعد دوبارہ واپس آئی اور اس انداز میں واپس آئی کہ اس کی خیرہ کن کارکردگی نے سب کی آنکھیں چند ھیا دیں۔ امریکہ کی خاتون ٹریک اینڈ فلیڈایتھلیٹس میں ممتاز اور سیاہ فام خاتون کھلاڑیوں میں ممتاز تر۔
فلورنس 1959 میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئی۔ لاس اینجلس میں کیلی فوزنیا کی یونیورسٹی (UCLA)میں تعلیم حاصل کی۔ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کے مصداق ،اس نے بچپن سے ہی اپنی صلاحیتوں کا اظہار شروع کر دیا تھا۔ اگرچہ ان صلاحیتوں کو پوری طرح ابھرنے کا موقع خاصی بعد میں نصیب ہوا۔چودہ سال کی عمر میں اس نے جیس اوونز نیشنل یوتھ گیم میں کامیابی حاصل کی۔
1979 میں اس نے کیلی فورنیا کی سٹیٹ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا جہاں وہ مشہور کوچ باب کرس کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ جب باب کرس نے سٹیٹ یونیورسٹی کو چھوڑ کرUCLA میں شمولیت اختیار کی تو اس کی تقلید کرتے ہوئے فلورنس نے بھی سٹیٹ یونیورسٹی سے نکل کر UCLA میں داخلہ لے لیا۔
1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ایک سلور میڈل جیتنے کے بعد فلورنس نے سپورٹس کی دنیا کو تقریباََ ترک کر دیا اور زیادہ تر مقابلوں میں حصہ لینا بند کر دیا۔ 1987 میں اس نے مشہور ایتھلیٹ ایل جوئنر کے ساتھ شادی کر لی۔ اسی سال روم میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں وہ دوبارہ واپس آئی اور مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے سخت ترین مشقوں اور تربیتی مراحل سے گزر کر 1988 کے سیول اولمپکس میں حصہ لیا اور تین گولڈ میڈلز کے ساتھ ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ ایتھلیٹکس کی تاریخ میں شاید ایسی کوئی اور مثال نظر نہ آئے جہاں ایک خاتون کھیل کے میدان کو چھوڑتی پلٹ کر آئے اور ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
شہرت وکامرانی کا یہ عروج حاصل کرنے کے بعد فلورنس نے مقابلوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا اور اپنا وقت ماڈلنگ ،کاروبار اور تصنیف وتالیف کے لئے وقف کر دیا۔ اس دوران اپنے شوہر کو چنگ بھی کرتی رہی۔ کھیل کا میدان چھوڑ دینے کے باوجود اس کی شہرت ومقبولیت میں کوئی کم واقع نہ ہوئی تھی اور اپنے مخصوص اندا زو اطوار کی بناء پر وہ عوام الناس میں ہرد لعزیز تھی۔ میڈیا میں اس کا نام “ہاٹ کیک“ کی حیثیت رکھتا تھا اور بڑے بڑے ادارے اپنی مصنوعات کے اشتہارات میں ماڈلنگ کے لئے اسے گرانقدر معاوضے پیش کرتے تھے۔
1998 میں اس کی اچانک موت نے جہاں دنیا بھر کے سپورٹس شائقین کو دکھی کیا وہیں سپورٹس کی تاریخ کا ایک باب بھی ہمیشہ کیلئے بندکر دیا۔ فلورنس نے کھیل کی دنیا میں جو داستانیں رقم کیں، وہ ایک عرصے تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ رہیں گئی۔
فلورنس 1959 میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئی۔ لاس اینجلس میں کیلی فوزنیا کی یونیورسٹی (UCLA)میں تعلیم حاصل کی۔ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کے مصداق ،اس نے بچپن سے ہی اپنی صلاحیتوں کا اظہار شروع کر دیا تھا۔ اگرچہ ان صلاحیتوں کو پوری طرح ابھرنے کا موقع خاصی بعد میں نصیب ہوا۔چودہ سال کی عمر میں اس نے جیس اوونز نیشنل یوتھ گیم میں کامیابی حاصل کی۔
(جاری ہے)
1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ایک سلور میڈل جیتنے کے بعد فلورنس نے سپورٹس کی دنیا کو تقریباََ ترک کر دیا اور زیادہ تر مقابلوں میں حصہ لینا بند کر دیا۔ 1987 میں اس نے مشہور ایتھلیٹ ایل جوئنر کے ساتھ شادی کر لی۔ اسی سال روم میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں وہ دوبارہ واپس آئی اور مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے سخت ترین مشقوں اور تربیتی مراحل سے گزر کر 1988 کے سیول اولمپکس میں حصہ لیا اور تین گولڈ میڈلز کے ساتھ ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ ایتھلیٹکس کی تاریخ میں شاید ایسی کوئی اور مثال نظر نہ آئے جہاں ایک خاتون کھیل کے میدان کو چھوڑتی پلٹ کر آئے اور ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
شہرت وکامرانی کا یہ عروج حاصل کرنے کے بعد فلورنس نے مقابلوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا اور اپنا وقت ماڈلنگ ،کاروبار اور تصنیف وتالیف کے لئے وقف کر دیا۔ اس دوران اپنے شوہر کو چنگ بھی کرتی رہی۔ کھیل کا میدان چھوڑ دینے کے باوجود اس کی شہرت ومقبولیت میں کوئی کم واقع نہ ہوئی تھی اور اپنے مخصوص اندا زو اطوار کی بناء پر وہ عوام الناس میں ہرد لعزیز تھی۔ میڈیا میں اس کا نام “ہاٹ کیک“ کی حیثیت رکھتا تھا اور بڑے بڑے ادارے اپنی مصنوعات کے اشتہارات میں ماڈلنگ کے لئے اسے گرانقدر معاوضے پیش کرتے تھے۔
1998 میں اس کی اچانک موت نے جہاں دنیا بھر کے سپورٹس شائقین کو دکھی کیا وہیں سپورٹس کی تاریخ کا ایک باب بھی ہمیشہ کیلئے بندکر دیا۔ فلورنس نے کھیل کی دنیا میں جو داستانیں رقم کیں، وہ ایک عرصے تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ رہیں گئی۔
تاریخ اشاعت:
2015-10-01
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
Special Famous Sports Women Of The World article for women, read "Florence Griffith Joyner" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید مشہور کھلاڑی خواتین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.