- Home
- Women
- Articles
- Khanwada E Rasool
- Ummul Mumineen Hazrat Zainab Binnat Khazeema Razi Allah Taala Anha
Ummul Mumineen Hazrat Zainab Binnat Khazeema Razi Allah Taala Anha - Khanwada E Rasool
ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالی عنہا - خانوادئہ رسول
بدھ 17 دسمبر 2014

ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کا شجرہ نسب یہ ہے:
زینب بنت خزیمہ بن الحارث بن عبداللہ بن عمر بن عبدالمناف بن بلال بن عام بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن خنیس بن عیلاں الہلالیہ۔
آپ رضی اللہ عنہا بڑی رحم دل اور سخی تھیں۔ چنانچہ فقراء و مساکین کو نہایت فیاضی سے کھانا کھلایا کرتی تھیں۔بدیں وجہ ام المساکین کی کنیت کے ساتھ مشہور ہو گئیں۔ طبرانی نے ابن شہاب الزہری سے روایت کیا ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب رضی اللہ عنہا بنت خزیمہ الہلالیہ سے نکاح فرمایا، اس وقت بھی ان کی کنیت ام المساکین تھی۔ یہ نام اور کنیت بوجہ کثرت سے غرباء اور مساکین کو کھانا کھلانے سے مشور تھی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ہی ان کا انتقال ہو گیا اور تھوڑا عرصہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گزارسکیں۔
ابن ابی خشمیہ فرماتے ہیں کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا جاہلیت میں بھی ام المساکین کے لقب سے معروف تھیں۔
زہری کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حبالہ عقدر میں آنے سے قبل سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہا بن حجش کے نکاح میں تھیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن حجش ۳ ہجری میں جنگ احد میں شریک ہوئے اور شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
قتادہ بن دعامہ کا قول ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آنے سے قبل وہ طفیل بن الحارث کے حبالہ عقد میں تھیں لیکن ابن کلبی کا یہ بیان ہے کہ وہ پہلے طفیل بن الحارث کے نکاح میں تھے۔انہوں نے طلاق دے دی تو ان کے بھائی عبیدہ رضی اللہ عنہا نے ان سے نکاح کر لیا اور وہ جنگ بدرمیں شہید ہو گے۔ حافظ ابن سید الناس کی رائے بھی یہی ہے۔
امام طبرانی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بنت الحارث الہلا لیہ ام المساکین سے نکاح فرمایا۔ وہ آپ سے نکاح سے قبل خصین یا طفیل بن الحارث کے نکاح میں تھیں اور حضرت سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد آپ پہلی بیوی ہیں جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ طیبہ میں رحلت فرمائی۔
حضور علیہ الصلوٰة و السلام نے رمضان کے مہینہ میں ہجرت سے 31 ماہ بعد ان کو اپنی ازواج مطہرات کے زمرہ میں لیا۔ آپ آٹھ ماہ حریم نبوت میں رہیں اور ربیع الآخر میں ہجرت سے 39 ماہ بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔
حافظ ابو عمرو نے لکھا ہے کہ یہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ماں کی طرف سے بہن تھیں۔ نکاح کے وقت ساڑھے بارہ اوقیہ (پانچ سو درہم) مہر مقرر ہوا۔
آپ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حبالہ عقد میں بہت تھوڑا عرصہ رہیں۔ بعض نے یہ مدت تین ماہ ، بعض نے دہ ماہ اور بعض نے آٹھ ماہ لکھی ہے لیکن اس پر قریبا اتفاق ہے کہ وفات ربیع الآخر کے مہینے کی آخری تاریخوں میں ہجرت سے 39 ماہ بعد ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود نمازِ جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن فرمایا۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2014-12-17
Your Thoughts and Comments
Special Khanwada E Rasool article for women, read "Ummul Mumineen Hazrat Zainab Binnat Khazeema Razi Allah Taala Anha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خانوادئہ رسول سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.