Aaj Ghar Ki Cheezon Se Husn Barhain - Article No. 3051

Aaj Ghar Ki Cheezon Se Husn Barhain

آج گھر کی چیزوں سے حسن بڑھائیں - تحریر نمبر 3051

زعفران،دودھ،دہی،ٹماٹر اور ہلدی فیس پیک بنائیں

ہفتہ 14 جنوری 2023

ہلدی کے فوائد
یہ ایک خوبصورت مصالحہ ہے اور یہی نہیں اس کی جمالیاتی صلاحیتیں اس سے بھی بڑھ کر ہیں۔یہ ہماری جلد کو نکھارتا ہے۔آپ نے ابٹن میں یہ روایتی مصالحہ استعمال کیا ہو گا یا کبھی بیسن اور ہلدی کے ساتھ فیس پیک بنایا ہو گا آج بھی ایسا ہی ایک چٹکلہ آزمائیے۔
صرف دو کھانے کے چمچ کے برابر دہی میں ایک چٹکی ہلدی ملا لیں اور چہرے،گردن،ہاتھوں،پیروں اور بازوؤں پر لگا لیں۔
آنکھیں بچا لیں حلقے کے اطراف احتیاط سے لگا لیں یہ فیس پیک جلد کے داغ دھبوں اور نشانات کو ختم کر دے گا۔کیل مہاسوں والے چہرے کے لئے بھی یہ تریاق ہے۔حساس جلد والوں کے لئے بھی مفید انتخاب ہے اکثر دیکھا گیا ہے کہ کیل مہاسوں والی جلد کو صابن اور ہاتھوں سے رگڑا جائے تو دانے تکلیف دیتے ہیں جلد سرخ پڑ جاتی ہے یا خون رسنے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ہلدی اور دہی کا یہ پیک ہر موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔


زعفران اور دودھ کا فیس پیک
آپ کے متعدد مسائل کا حل اس مصالحے میں بھی چھپا ہے۔جو خواتین رنگت صاف اور گوری چاہتی ہیں ان کے لئے یہ اچھا انتخاب ہے۔دودھ اور زعفران کا ماسک چہرے کو نکھار دیتا ہے۔کیونکہ ان دونوں نعمتوں کے کثیر تعداد میں فوائد ہیں۔اس ماسک کو تیار کرنے کے لئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی۔
پانی ایک چوتھائی پیالی
زعفران کے تنکے 6
تازہ یا خشک دودھ 3 کھانے کے چمچ
ان تمام اجزاء کو ملا کر 30 منٹ کے لئے چہرے،ہاتھوں اور جسم کے دیگر کھلے حصوں پر لگایا جائے تو رفتہ رفتہ جلد نکھرنے لگے گی۔
آپ کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ ہونے لگے گا۔
دہی اور ٹماٹر کا ماسک
آج آپ تھوڑا سا دہی اور ایک آدھ ٹماٹر جمالیاتی تسکین کے لئے اٹھا رکھیں۔جن خواتین کی شادیاں سر پر ہیں یا جنہیں بہرحال خود کو دلکش رکھنا ہے وہ ان ٹپس سے استفادہ کر سکتی ہیں۔
ٹماٹر ایک درمیانے سائز کا
مسور کی دال دو چائے کے چمچ
ہلدی چٹکی بھر
چاول کا آٹا چار کھانے کے چمچ
بیسن دو چائے کے چمچ
اور تھوڑا سا سرکہ ملا کر بلینڈر میں پیس لیں۔
ہر روز 20 منٹ کے لئے اس پیسٹ کو چہرے اور گردن کے اطراف لگائیں۔کچھ دیر مساج کریں۔یہ اچھا ٹونر ہے جس میں کیمیائی عنصر شامل ہیں اس لئے یہ الرجی نہیں کرتا۔آپ کبھی کبھار ٹماٹر کا ایک ٹکڑا کاٹ کر پورے چہرے پر اسکربنگ بھی کر سکتی ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Aaj Ghar Ki Cheezon Se Husn Barhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.