Aaye Cat Eyes Banate Hain - Article No. 2371

Aaye Cat Eyes Banate Hain

آئیے کیٹ آئیز بناتے ہیں - تحریر نمبر 2371

کیٹ آئی لائنر ․․․ خوبصورتی کا انوکھا تاثر

جمعہ 19 جون 2020

آئی لائنر ان دنوں فیشن میں ہے اور کیٹ آئی لائنر ایک اسٹائل ہے جو خواتین میں مقبول نظر آتاہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہر طرح کی آنکھوں پر جچتا ہے۔آنکھوں کی خوبصورتی کو انوکھا تاثر دیتا ہے خواہ آپ کا باقی میک اپ سادہ ساہی کیوں نہ ہو۔
Cat Eyesیعنی بلی نما آنکھیں بنانے کے لئے آپ کاجل، بلیک پنسل یا جل آئی لائنر استعمال کر سکتی ہیں۔
بہتر ہے کہ جل ہی استعمال کریں۔یہ چار مرحلوں میں آسانی سے لگتا ہے۔ذیل میں ہم اسے لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ اپنی آنکھوں کو بخوبی یہ پرکشش انداز دے سکتی ہیں ۔تھوڑی سی پریکٹس کے بعد آپ بھی نفاست کے ساتھ کیٹ آئز بنانا سیکھ سکتی ہیں۔
1۔برش پر آئی لائنر لگائیں اور آنکھ کی بیرونی کنارے پر آئی لائنر کا مثلث نما کونہ یا پنکھ نما اسٹائل بنانے کے لئے قدرے ترچھی ایک لائن بنائیں۔

(جاری ہے)

اسے Wing Lineکہا جاتا ہے اس لائن کی لمبائی آپ اپنی مرضی کے مطابق کر سکتی ہیں اور اس کا زاویہ بھی اپنی پسند کے لحاظ سے کم ترچھا یا زیادہ ترچھا رکھ سکتی ہیں۔
2۔ونگ لائن بنانے کے بعد اسی لائن کو پپونے پر اوپر والی پلکوں کے ساتھ ساتھ واپس لائیں ۔اس طرح آنکھ کے بیرونی کنارے پر ایک مثلث بن جائے گا۔اگر آپ موٹا یا گہرا لائنر لگانا چاہیں تو یہ مثلث بڑا رکھیں اور آئی لائنر کا تاثر ہلکا یا مدھم رکھنا چاہیں تو آنکھ کے بیرونی گوشے پر چھوٹا مثلث بنائیں۔

3۔لائنر کی اوپر والی لائن کو پپونے پر آگے بڑھاتے ہوئے پلکوں کے ساتھ اس طرح لائن بنائیں کہ پوری آنکھ کور ہو جائے اور اس لائن کا زاویہ اور موٹائی بھی اپنی پسند کے مطابق رکھ سکتی ہیں یعنی لائن موٹی ہویا باریک یہ آپ کی صوابدید پر منحصر ہے ۔دونوں انداز بھلے لگتے ہیں۔
4۔آخر میں اس دلکش اسٹائل کو مکمل کرتے ہوئے خالی مثلث کے اندر آئی لائنر بھریں اور پلکوں پر کسی اچھے سے یعنی مستند کمپنی کا بنایا ہوا مسکارا لگالیں۔اس کے دو یا تین کوٹ بھی اچھے لگتے ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Aaye Cat Eyes Banate Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.