Ankhoon K Halqoon Se Churain Jaan - Article No. 2183

Ankhoon K Halqoon Se Churain Jaan

آنکھوں کے حلقوں سے چھڑائیں جان - تحریر نمبر 2183

صحت مند جلد اور تازہ دم آنکھیں آپ کی بھی ہو سکتی ہیں

بدھ 16 اکتوبر 2019

جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے چہرے ہی پر نگاہ پڑتی ہے اس طرح یہ ہماری شخصیت کا پہلا تاثر اور اولین تعارف کا ذریعہ بنتا ہے ۔اسی طرح یہ دوطرفہ معاملہ کبھی کبھی برا تاثر بھی قائم کر سکتا ہے اور وہ اس طرح کہ ہمارے ہونٹ تو مسکرارہے ہوں مگر آنکھیں تھکی ماندی ہوں اور ان کے گرد حلقے ہمیں تقریباً بیمار اور پژمردہ ظاہر کررہے ہوں۔
اگر ایسی کیفیت ہے تو ان آنکھوں کے گردموجود حلقوں کا کوئی علاج یا تدارک تو ہونا ہی چاہئے۔
پہلے اپنی عادات پر نگاہ دوڑائیے
کیا آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ذہنی تناؤ،خاندان میں کوئی پریشانی یا الجھن لاحق ہے،آپ غیر ضروری طور پر حساس ہیں اور دوسروں کی باتوں کا بہت جلد اثر لیتی ہیں؟کیا وجہ ہے؟غور فرمائیے۔

(جاری ہے)


کیا آپ چائے اور کافی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں؟ذہنی تھکاوٹ دورکرنے کا یہی ایک طریقہ آپ کی سمجھ میں آتاہے۔


کیا آپ نے حال ہی میں یا ماضی میں کبھی مدت معیاد ختم ہوجانے والی کاسمیٹکس استعمال کی ہیں؟یعنی ایسی پڑانی مصنوعات جنہیں عرصہ دراز سے استعمال نہ کیا گیا ہو۔
کیا آپ کی خوراک متوازن نہیں؟آپ سبزیاں ،دالیں ،پھل اور دودھ کا استعمال نہیں کرتیں یا کم مقدارمیں کرتی ہیں؟اس طرح تو ممکن ہے کہ کسی وٹامن کی کمی لاحق ہورہی ہو اور آپ خون کی کمی کا شکار ہوں۔

چند اہم احتیاطی تدابیر اور ٹوٹکے
آنکھوں کے گرد یہ حلقے کسی بیماری کاپیش خیمہ بھی ہو سکتے ہیں لہٰذا میڈیکل چیک اپ کرالینے میں کوئی حرج نہیں۔
تمباکونوشی،سگریٹ وغیرہ سے اجتناب کریں۔کھانے کی زیادتی کی عادت ترک کیجئے۔پانی کی مقدار میں توازن کے ساتھ اضافہ کیجئے۔
کینو اور دیگر تر پھلوں کا استعمال دونوں انداز سے کیجئے۔
پھل کھائیے اور اس کے رس کا کچھ حصہ بچاکے گلیسرین یا بادام کے تیل کے چند قطرے ملا کر روزانہ لگائیں۔جلد بیرونی مسائل سے نجات پائے گی۔روشن اور چمکدار ہوگی اور آپ کو خود فرق محسوس ہو گا۔
کھیرے کو پیس کر ایک سوتی کپڑے میں پوٹلی کی طرح لپیٹ لیں اور اس پوٹلی کو فریج میں ٹھنڈا کرکے کمرے کے درجہ حرارت تک لائیے اور پھر اسے باری باری دونوں آنکھوں پر پانچ پانچ سیکنڈ کے لئے رکھتی جائیے۔
سوتی کپڑے سے کھیرے کارس نکلتارہے گا اور آنکھوں کو تروتازگی بھی ملتی رہے گی۔کھیرا سلاد کے طور پر کھانے کو معمول بھی بنا لیجئے۔یہ قدرتی مدافعت رکھنے والی شاندار سبزی ہے۔
انڈے کی سفیدی کو علیحدہ کٹوری میں رکھئے اور روئی میں ڈبو کر نرم انگلیوں سے دائرے کی شکل میں پیوٹوں سے حلقوں تک لگائیے یہ سوکھ جائے تو سادہ پانی سے آنکھیں دھولی جائیں۔
ہفتے میں تین سے چار بار انڈہ ناشتے میں کھالینا درست ہے۔یہ مقوی غذاہے۔اس میں وٹامن D,B,A،اور بہت سے معدنی عناصر موجود ہیں۔
ٹماٹر اور لیموں کا عرق ملا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے سے جلد کا دوران خون بہتر ہوتاہے۔جلد کو کولاجن کے ساتھ ساتھ وٹامن Cسے بھی ملتا ہے۔کچا ٹماٹر معدے اور پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے لہٰذا اسے کھانا بھی چاہئے۔
ٹھنڈے دودھ کو روئی کے پھا ہے میں ڈبو کر آنکھوں کے اطراف لگانے سے حلق معدوم ہونے لگتے ہیں اور رفتہ رفتہ ان کے نشانات جاتے رہتے ہیں۔بیرونی استعمال سے جلد کوپروٹین ،آئرن،وٹامنD ،B2،کیلشیئم اور میگنیشیئم وغیرہ ملتے ہیں اسی طرح دودھ پینا بھی چاہئے۔دودھ میں موجود کیلشیئم کی ضرورت ہمارے دماغ کی شریانوں کو بھی ہوتی ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Ankhoon K Halqoon Se Churain Jaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.