Blush On Ka Sahih Intikhab - Article No. 3287

Blush On Ka Sahih Intikhab

بلش آن کا صحیح انتخاب - تحریر نمبر 3287

بلش آن کے ذریعے ہر طرح کی جلد کو صحت مند چمکتا روپ دیا جا سکتا ہے اگر اس کا صحیح انتخاب کیا جائے اور بہترین طریقے سے اسے استعمال کیا جائے

بدھ 3 جولائی 2024

بلش آن کے ذریعے ہر طرح کی جلد کو صحت مند چمکتا روپ دیا جا سکتا ہے اگر اس کا صحیح انتخاب کیا جائے اور بہترین طریقے سے اسے استعمال کیا جائے۔گورے رنگ کی حامل خواتین تو کسی بھی رنگ کا بلش آن استعمال کر سکتی ہیں کیونکہ گوری رنگت پر سرخ‘ گلابی اور بیچ رنگ کے علاوہ گہرے کتھئی یا چاکلیٹی رنگ کے بلش آن بھی خوبصورت لگتے ہیں جبکہ گہری رنگت کی حامل خواتین اگر ڈارک رنگ کے بلش آن کا استعمال کریں گی تو اُن کی رنگت مزید گہری اور دبتی ہوئی محسوس ہو گی لہٰذا گہری رنگت کی حامل خواتین کو چاہیے کہ بلشر کا انتخاب اپنی جلد کی رنگت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کریں۔

Bronze Peach شیڈ تقریباً ہر طرح کی سانولی رنگت پر بھلا محسوس ہوتا ہے۔بلشر خریدتے ہوئے اسے ٹھیک طرح سے چیک کرنے کے لئے اپنی کلائی یا رخسار کی نچلی ہڈی پر برش سے متوازن اسٹروک لگا کر اسے چیک کریں۔

(جاری ہے)

ہمیشہ معیاری کمپنی کے تیار کردہ اعلیٰ کوالٹی کے بلش آن خریدیں۔چکنی جلد کی حامل خواتین پاؤڈر بلشر جبکہ خشک جلد کی حامل خواتین کریم بلشر کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ گول‘ بیضوی‘ لمبوترے اور چوڑے چہرے والی خواتین اپنے چہرے کی ساخت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بلشر کے اسٹروکس لگائیں۔
لمبے چہرے والی خواتین بلشر برش کو رخسار سے کانوں کی طرف چوڑائی کے رُخ پر ‘چوڑے چہرے والی خواتین بلشر برش کا ایک اسٹروک کنپٹیوں سے جبڑوں کی طرف لمبائی کے رُخ پر ایک اسٹروک جبڑوں کی نچلی ہڈی پر اور ہلکا ہلکا آخری اسٹروک رخسار سے کان کی جانب پھیریں جبکہ گول اور بیضوی چہرے کی حامل خواتین بلش آن لگاتے ہوئے اپنے رخسار کی ان ہڈیوں پر برش سے اسٹروک لگائیں جو ہنستے یا مسکراتے ہوئے اُبھر جاتی ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Blush On Ka Sahih Intikhab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.