Bolti Ankhain - Article No. 2323
بولتی آنکھیں - تحریر نمبر 2323
آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں
ہفتہ 4 اپریل 2020
آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں لیکن ان آنکھوں پر کیا جانے والا میک اپ بہر حال آپ کے ذوق طبع اور جمالیات حس کا پر تو ہے جو آپ شوخ رنگوں کا کر رہی ہیں تو لپ اسٹک ہلکے رنگ کی لگائیں تب آپ کی شخصیت جامع اور خوبصورت معلوم ہو گی گہرے شیڈز آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی جسامت متاثر ہوتی ہے یہ قدرے چھوٹے نظر آتی ہیں ۔اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتاہے ۔آنکھوں کا غلط میک اپ چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتاہے ۔یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتاہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں ۔آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں ۔
(جاری ہے)
اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ منتخب کریں اور صرف دو تین شیڈز کی مدد سے جاذب نظر اور باوقار میک اپ کریں ۔
ایسا ہر گز نہ کریں کہ کٹ میں موجود تمام پسندیدہ رنگ تہہ در تہہ جماتی چلی جائیں اور آنکھوں کو ڈسکو بال بنا ڈالیں۔ یہ غلطی آپ کی میک اپ پر کی گئی تمام محنت برباد کردے گی ۔چند میک اپ ٹرینڈز درج ذیل ہیں انہیں دیکھیں اور پر کھیں کہ کونسا میک اپ آپ کی شخصیت پر زیادہ سوٹ کرتاہے ۔پنسل آئی میک اپ :
ان دنوں پنسل آئی میک اپ بہت پسند کیا جا رہا ہے یہ ہلکے مدھم اور گہرے رنگوں پر مشتمل ایک جدید رجحان ہے سب سے پہلے آئی برو کی بون پر ہلکا گلیٹر آئی شیڈز لگالیں اس کے بعد پپوٹوں پرچا کی گولڈ آئی شیڈ اپلائی کریں ۔پھر لیش کر لر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کرکے نفاست سے مسکارا لگالیں آخر میں نچلی پلکوں تلے دھیمے رنگ کا آئی شیڈ کا جل کی مانند لگالیں پنسل آئی میک اپ مکمل ہو گیا۔
مون لائٹ آئی میک اپ:
مون لائٹ میک اپ کو کول میک اپ کہا جاتا ہے اس میک اپ کے لئے سلور آئی شیڈ کا انتخاب کیا جا تاہے جو آپ کی شخصیت کو سحر انگیز کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اگر آپ مون لائٹ میک اپ کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے آئی برو کے نیچے آنکھوں کی اوپری سطح پر سلور ہائی لائٹر لگائیں اس کے بعد سلور رنگ کا شیڈ بھنوؤں کے نیچے بیس کیطور پر لگائیں اب نیلے یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈ لے کر اندر ہلکا سا سلور رنگ ملالیں اور اسے پپوٹون پر لگالیں کول میک اپ تیار ہو گیا شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا سالگرہ کے فنکشن آپ کے چہرے اور آنکھوں کے میک ۔اپ کو انتہائی دلکش اور جاذب نظر آنا چاہیے چہرے پر میک اپ کا آغاز آنکھوں سے ہوتا ہے اور اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتاہے آنکھوں کا ۔غلط میک اپ چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتا ہے یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتاہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈز کا انتخاب کریں اور صرف دو تین شیڈز سے میک اپ کریں۔
Browse More New Trends of Beauty
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
حسن و دلکشی میں اضافے کے لئے غذائی اشیاء بطور کاسمیٹکس
Husn O Dilkashi Mein Izafe Ke Liye Ghizai Ashya Bataur Cosmetics
صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz
گردن توجہ چاہتی ہے
Gardan Tawaja Chahti Hai
کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے
Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye