Chehra Ki Chamak Damak Ke Naye Tareeqay - Article No. 1925

چہرہ کی چمک دمک کے نئے طریقے - تحریر نمبر 1925
اب چہرے کے چمک دمک بڑھانے کے لیے ٹرانسلو سینٹ لُک ران ہے ۔(میٹ لُک اب پسند نہیں کیا جاتا اور آؤٹ آف فیشن بھی ہوگیا ہے )
پیر 26 نومبر 2018
اب چہرے کے چمک دمک بڑھانے کے لیے ٹرانسلو سینٹ لُک ران ہے ۔(میٹ لُک اب پسند نہیں کیا جاتا اور آؤٹ آف فیشن بھی ہوگیا ہے )فاؤنڈیشن کی ایسی کئی اقسام مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہیں جو آپ کے چہرے کو خوبصورت بنانے میں اور کم عمر دکھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان کے استعمال سے یوں محسوس ہوگا کہ وقت آپ ہر ٹھہر گیا ہے اوریہ شادابی قدرت کا تحفہ ہے کسی کا سمیٹکس کی مرہون منت نہیں ۔
لارئیل ‘میک کلینک ‘لینکوم یاYSLکے 6شیڈز میں دستیاب پر لی پاؤڈر فاؤنڈیشن میں سے کسی کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے ۔یہ سب ہی ایشیائی خواتین کے جلد اور رنگت کے لیے نہایت مناسب ہیں ۔آنکھوں کے لیے اس وقت سبزرنگ بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ۔سبز کے علاوہ گرے رنگ کو بھی پسندیدگی مل رہی ہے ۔
(جاری ہے)
آنکھوں کو خوبصورت اور خوابیدہ لک دینے کے لیے ایسے ٹو۔
ان ۔ون آئی شیڈو کا انتخاب کریں جس کے ایک طرف آئی شیڈو اور دوسری طرف آئی لائنر ہو۔اس کے لیے Cliniqueکے آئی شیڈو بہت موزوں ہیں ۔
آنکھوں کو تہہ دار لک دینے کے لیے YSLکے آئی شیڈو بہت کامیاب ہیں ۔ان کے استعمال کے بعد آپ چمکدار یا میٹ کوئی بھی مسکارا استعمال کر سکتی ہیں ۔ان کے علاوہ برونز گولڈکریم آئی شیڈو بھی بہت خوبصورت لک دیتے ہیں ۔ان کو بلشر کے ساتھ مکس کرکے گالوں پر بھی گلیٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔برونز گولڈن کے علاوہ برونز اور گرین کا امتزاج بھی دیکھا جا رہا ہے ۔یہ بھی یاد رکھیں کہ کا جل اور مسکارا اب بھی بہت پسندیدہ ہیں ۔
شام کا میک اپ ایسا ہر گزنہ ہو کہ آپ کی شخصیت کا تاثر ہی بگڑ جائے۔بلکہ اس کو سادہ مگر باوقاررکھیں ۔کسی ایک جزکوابھاریں اور باقی چیزوں کو نارمل رکھیں ۔جیسے سنڈی کرافورڈ کلر اسٹے لپ اسٹک کا استعمال بہت خوبصورتی سے کرتی ہے اور باقی چیزوں کو دھیما رکھتی ہے ۔اسی طرح الزبتھ ہلری ایک مشہورومعرو ف کمپنی کا مسکارا استعمال کرتی ہے جو اس کی آنکھوں کو سب سے نمایاں کرتا ہے ۔آپ بھی یہی گرآزما سکتی ہیں ۔
بہت سے ماہرین آرائش حسن اپنے کلائنٹ کی بیس پر گھنٹوں صرف کر دیتے ہیں لیکن اگر آپ ان سے پوچھیں گی تو وہ صرف ایک چیز کے بارے میں بلاجھجک بتا سکتے ہیں۔بھنویں بالکل درست اور چہرے کی ساخت کے مطابق بنوائیں۔ اس کے بعد آئی بروپنسل کا استعمال کریں چاہے وہ رنگین ہویا سیا ہ چہرے کا یہ لک دن ہرحصے کے لیے نہیں ہے بلکہ دو پہریا صبح کے وقت آپ کا میک اپ قدرتی ٹون پر مشتمل ہونا ضروری ہے جبکہ شام کے لیے ذراشوخ رنگوں کا انتخاب کریں ۔
بلشر کاذرا کھلتا ہوا شیڈ‘ذرا گہرے رنگ کی لپ اسٹک رات کی تقریب ہے تو میک اپ کو ذرا گہرا کریں تا کہ تیز روشنی کی چکا چوند میں یہ خوبصورت لگے لیکن یاد رکھیں بہت گہرا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔
Browse More New Trends of Beauty

کاسمیٹک گلیٹر خوبصورتی میں لگائے چار چاند
Cosmetic Glitter Khubsurti Mein Lagaye Char Chaand

بے رونق و بے جان جلد کو بخشیں تر و تازگی
Be Ronaq O Be Jaan Jild Ko Bakhshain Tar O Tazgi

عید الاضحی پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے
Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye

آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے بہترین مشورے
Aankhen Bari Aur Khoobsurat Karne Ke Behtareen Mashwara

جلد کی دلکشی کے لئے چاکلیٹ
Jild Ki Dilkashi Ke Liye Chocolate

لپ اسٹک آپ کو بنائے بہترین
Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

قدرت کا بوٹوکس استعمال کریں جھریوں سے چھٹکارا پائیں
Qudrat Ka Botox Istemal Karen Jhuriyon Se Chutkara Payen

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا
Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

سیلیبریٹیز کی طرح آپ بھی اپنا خیال رکھیں
Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain

خشک اور چکنی جلد کا امتزاج - دیکھ بھال ہے خاص
Khushk Aur Chikni Jild Ka Imtizaj - Dekh Bhaal Hai Khas

سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے
Sajna Sanwarna Bhi Aik Art Hai