Chehray Ki Khoubsurti Timatar Se Barhaiye

چہرے کی خوبصورتی ٹماٹر سے بڑھائیے

Chehray Ki Khoubsurti Timatar Se Barhaiye

دانیہ بٹ
چہرے کی خوبصورتی میں جو چیز سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے وہ ہے ہماری جلد۔جسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ جلد کیسی ہی کیوں نہ ہو اس پر اچھا میک اپ کرلیں گی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔یاد رہے کہ یہ خیال بالکل غلط ہے ۔اگر ہماری جلد ترو تازہ نہیں ہوگی اس پر کبھی اچھا میک اپ نہیں ہوگا۔جلد کی تروتازگی حسن کی بنیاد ہے جلد اگر نرم صاف ستھری اور چمکدار ہے تو کافی عرصے تک اس پر جھریاں نمودار نہیں ہوں گی ۔

چہرے کی جلد اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ ہماری عمر چھپا بھی سکتی ہیں اور بڑھا بھی سکتی ہے جلد کی رنگت چاہے کیسی بھی ہواصل چیز چہرے کی شادابی ہے
۔
صاف ستھرے جلد کے حصول کے لیے سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ آپ پر سکون رہیں۔

(جاری ہے)

سوچ مثبت رکھیں کافی نیند لیں اور اپنی غذا کو متوازن رکھیں ۔اس کے بعد بیرونی طور پر اپنی جلد کی حفاظت کریں ۔


جلد کی بیرونی حفاظت کے لئے ٹماٹر بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ٹماٹر کی ٹھنڈک اور سکڑنے والی خوبیوں کی وجہ سے بہت اہم تصور کیا جاتا ہے ۔دراصل ٹماٹر وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے جو کیل مہاسوں کے علاوہ بے رونق جلد کو چمکدار اور پر کشش بناتی ہے ۔ہماری جلد کو صحت مند اور شاداب رہنے کے لئے وٹامن اے کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔
ٹماٹر میں یہ وٹامن بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

ٹماٹر میں شامل نمکیات جلد کو متوازن رکھنے میں اور جلد سے چکناہٹ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس جلد کے خلاف کام کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں ۔ذیل میں ٹماٹر کے چند استعمالات میں جن کے ذریعے خواتین اپنی جلد کو نہ صرف خوبصورت بنا سکتی ہیں بلکہ اس میں مزید رونق اور دلکشی لا سکتی ہیں۔
تازہ سرخ ٹماٹر کا رس ایک چمچ اور اس میں سے دو چار لیموں کے قطرے شامل کرلیں ۔

پھر اس آمیزے کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں ۔پندرہ منٹ تک اس کو جلد پر لگارہنے دیں ۔پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔آخر میں کوئی موئسچرائزر استعمال کریں ۔آپ کی جلد شاداب ہو جائے گی۔
جلد کو کیل مہاسوں سے پاک کرنے کے لئے ایک تازہ ٹماٹر کا گودا نکال لیں پھر اس گودے کو چہرے پر لگائیں اور گودا چہرے پر ایک گھنٹہ تک لگارہنے دیں ۔پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں ۔

ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے بہتر نتائج سامنے آنے لگیں گے۔
ٹماٹر سے ایک بہترین ماسک بھی تیار کیا جا سکتا ہے جسے ٹماٹر اور آواکاڈو کلیزنگ ماسک کہتے ہیں۔
آواکاڈو میں جلد کو سکڑنے اور مرمت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔
آواکاڈو میں وٹامن اے بی 12،سی اور وٹامن ڈی پایاجاتا ہے ۔جو صحت کے لئے اور جسمانی سکون کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔


ماسک کو بنانے کے لئے ایک چھوٹا ٹماٹر اور ایک آواکاڈو کا گودالیں ۔دونوں کو اچھی طرح ملالیں اور اُس آمیزے کو چہرے پر لگائیں ۔20-30منٹ لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔آپ سکون اور تازگی محسوس کرینگے۔
ٹماٹر چہرے کی جلد پر اپنی قدرتی جادوگری دکھاتا ہے ۔چاہے وہ ماسک کی شکل میں لگایا جائے یافیشل کے طور پر استعمال کیاجائے۔ٹماٹر کا گودا بہت کار آمد صرف گوداہی اگر روزانہ ایک گھنٹہ چہرے پر لگا کر نیم گرم پانی سے دھولیا جائے تو چہرے کا رنگ نکھرآتاہے ۔ٹماٹر صحت کاہی نہیں بلکہ حسن کا بھی محافظ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-13

Your Thoughts and Comments

Special New Trends Of Beauty article for women, read "Chehray Ki Khoubsurti Timatar Se Barhaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.