Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye - Article No. 3396

Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye

عید الاضحی پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے - تحریر نمبر 3396

عید کے دن خواتین کی تیاری میں میک اپ لک بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے

جمعرات 29 مئی 2025

ماہم خان
عید الفطر کی طرح عید الاضحی بھی خواتین کے سجے سنورے بغیر مکمل نہیں ہو پاتی۔عید کے تینوں دن کے لئے ملبوسات کی خریداری تو یقینا آپ کر چکی ہوں گی، تو اب باری ہے اپنی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافے کی۔عید کے دن خواتین کی تیاری میں میک اپ لک بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔چونکہ عید الفطر کی نسبت عید الاضحی پر خواتین کی مصروفیات دگنی ہو جاتی ہیں چنانچہ آپ کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل اس دن کی مصروفیات کے پیش نظر ہونا چاہیے۔
آئیے بات کرتے ہیں کہ دن اور رات کے اوقات میں عید میک اپ لک کیسا ہونا چاہیے۔
میک اپ کا پہلا مرحلہ بیس کی تیاری ہے۔بیس بنانے سے قبل آپ کی جِلد کا صاف و شفاف ہونا بے حد ضروری ہے۔جِلد کی صفائی کے لئے چہرے اور گردن کو کلینزنگ ملک سے صاف کریں۔

(جاری ہے)

اگر آپ بیس لگانا پسند کرتی ہیں تو نیچرل بیس استعمال کریں، جو آپ کے چہرے پر زیادہ نمایاں نہیں ہو گا اور اسے نیچرل میک اپ فراہم کرے گا۔

دوسری جانب نیچرل میک اپ لک کے لئے ان دنوں خواتین میں بی بی کریم (BB Cream) کا استعمال بھی کافی اِن ہے۔اگر آپ فاؤنڈیشن استعمال کر رہی ہیں تو کوشش کریں کہ اسے کم سے کم لگائیں۔آخر میں بیس سیٹنگ کے لئے بڑے برش کی مدد سے پاؤڈر اپلائی کریں۔زیادہ پاؤڈر استعمال نہ کریں ورنہ آپ کا چہرہ کیک کی طرح لگے گا۔صنف ناز ک کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافے کے لئے آنکھیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ عید الاضحی کے روزانہ کا بناؤ سنگھار بھی خاصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
آئی شیڈو:
میک اپ کی تمام خوبصورتی اور رعنائی مناسب آئی میک اپ کے بغیر نامکمل لگتی ہے، لہٰذا عید پر خاصا محتاط رہ کر آئی میک اپ کریں۔ٹرینڈز کی بات کریں تو ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ اس عید پر چاہے آپ بولڈ میک اپ کریں یا لائٹ میک اپ، دونوں صورتوں میں پنک آئی شیڈو کا انتخاب بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
بولڈ میک اپ لک کے لئے بولڈ شائنی پنک آئی شیڈو بطور آئی لڈ بھی استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ لائٹ میک اپ لک کے لئے صرف اوپری سطح پر پنک شیڈو استعمال کیا جاتا ہے۔دوسری جانب آئی لڈ پر وائٹ شیڈو ہی مناسب رہتا ہے۔
ڈرامیٹک آئی لائنر:
اگر آپ اس عید پر مصروفیات کے باعث آئی شیڈو کا استعمال ضروری نہیں سمجھتیں تو صرف آئی لائنر کے ذریعے بھی اپنی آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
اگر آپ کو کچھ عرصے پہلے منعقد کیا گیا کانز فیسٹیول یاد ہو تو اس میں بیوٹی کوئین دیپیکا پڈوکون نے بھی آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے ڈرامیٹک آئی لائنر کا ہی انتخاب کیا تھا۔ڈرامیٹک آئی لائنر کے لئے بلیک لائنر کے بجائے کلر فل لیکویڈ آئی لائنر کا انتخاب کریں۔اپنی آنکھ کے پپوٹے کو ذرا سا کھینچ کر پکڑیں اور پھر لیکویڈ لائنر کو آنکھ کے درمیانی حصے سے بیرونی حصے کی جانب لگائیں۔
ڈرامیٹک انداز میں لائنر لگانے کے لئے لائن کا بیرونی حصہ اندرونی حصے کی نسبت گہرا ہونا چاہیے۔آخر میں اندرونی حصے کی جانب لائنر سے دوسری لائن بنائیں اور پھر دونوں کو ملا دیں۔
شمر لک:
رواں برس گلیٹر کے بجائے شمر میک اپ لک ٹرینڈ کا حصہ ہے، لہٰذا عید میک اپ لک کے لئے بھی اس بات کا خاص خیال رکھیں۔شمر لک خاندانی یا عام تقاریب کے لئے زیادہ مناسب اور بہتر سمجھا جاتا ہے۔
آئی میک اپ کے لئے گلیٹر کا استعمال بالکل ختم کرتے ہوئے اس کے بجائے کارنر پر شمر اور بلش آن جبکہ ناک اور رخسار کی ہڈی کے ابھار کے لئے شمر کا ہی انتخاب کریں۔لپ اسٹک کا انتخاب آپ کے میک اپ لک پر منحصر ہے۔دن کی تقریبات میں پیچ، پنک اور ٹی پنک جیسے لپ کلرز اچھے لگتے ہیں جبکہ رات کی تقریبات کے لئے، اگر آپ کا آئی میک اپ لائٹ ہو تو نسبتاً گہرے رنگ کے شیڈز بہترین رہتے ہیں۔
البتہ آپ ایک ہی شیڈ میں لپ اسٹک لگانے کی بجائے 2 یا 3 شیڈ ملا کر بھی کوئی منفرد شیڈ بنا سکتی ہیں۔چہرہ خوبصورت ہو اور ہاتھ بے رونق نظر آئیں تو کیا خواتین کی تیاری مکمل سمجھی جا سکتی ہے؟ یقینا نہیں، لہٰذا مینی اور پیڈی کے علاوہ نیل آرٹ پر بھی خاص توجہ دیں۔ایکسپرٹ کے مطابق مختلف اور منفرد قسم کے نیل آرٹ ناخنوں سمیت ہاتھوں کی دلکشی میں بھی اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
ذیل میں ہم جن نیل آرٹ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں، ان کے لئے زیادہ محنت اور وقت درکار نہیں ہو گا۔
میٹ پرپل آرٹ:
اس برس پرپل رنگ (جامنی) کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔آپ بھی اپنی ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے میٹ پر پالش استعمال کر سکتی ہیں۔تمام ناخنوں پر ’’میٹ پرپل‘‘ نیل پالش لگائیں اورتیسری انگلی نیل آرٹ کے طور پر منتخب کریں۔
پرپل نیل پالش لگے ناخنوں پر سلور گلیٹر سے بنے فلاور آپ کے ہاتھوں کو الگ دلکشی دیں گے۔
شمری ٹرائی اینگل:
اس نیل آرٹ لک کے لئے عمومی طور پر لائٹ کلرز کی نیل پالش کا انتخاب کیا جاتا ہے۔نیل پالش لگانے کے بعد ناخن کی نچلی جانب ٹرائی اینگل شیپ میں گلیٹر شمر لگایا جاتا ہے۔
ویلو یٹ نیل آرٹ:
ویلویٹ نیل آر ٹ اس برس کے مقبول نیل آرٹ لک میں سے ایک ہے جو کہ ویلویٹ نیل وارنش کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ویلویٹ نیل وارنش ایک ایسا سیٹ ہے جو نیل وارنش، ویلوٹ پاؤڈر اور ایک برش پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں نیل وارنش لگانے کے بعد ویلویٹ پاؤڈر لگایا جاتا ہے۔اس پاؤڈر کے بعد ناخن مخملیں تاثر دینے لگتے ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.