Eyebrow Threading - Article No. 2107

Eyebrow Threading

آئی برو تھریڈنگ - تحریر نمبر 2107

آنکھوں کی خوبصورتی بڑھائے

پیر 1 جولائی 2019

ر ابعہ شیخ
لڑکیاں جب پہلی بار آئی بروتھریڈنگ کرواتی ہیں تو تھریڈنگ سے قبل انھیں ایک خوف سامحسوس ہوتا ہے لیکن اس کے بعد آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ ہوتا دیکھ کر آئی بروتھریڈنگ کروانا ان کی ماہانہ روٹین کا حصہ بن جاتا ہے ۔آپ بھی آئی بروتھریڈنگ کے لیے باقاعدگی سے پارلر ضرور جاتی ہوں گی کیوں کہ خوبصورت بھنویں حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن ہوتی ہیں ۔

خوبصورتی کے ساتھ بنی گھنی اور گہرے رنگ کی بھنویں چہرے کوجاذب نظر بناتی ہیں۔
بھنویں مختلف طریقوں سے بنائی جاسکتی ہیں مثلاً تھریڈنگ،ویکسنگ،ٹوئیزنگ(چمنی نماٹول کی مدد سے بالوں کے کھینچنے کے عمل کو ٹوئیزنگ کہتے ہی)یا پھر مشین کے ذریعے۔لیکن بھنویں بنانے کا سب سے آسان عمل تھریڈنگ ہی ہے،جسے ہر دور میں خواتین اپناتی ہیں۔

(جاری ہے)

تھریڈنگ چہرے سے غیر ضروری بال ہٹانے کے عمل کو کہتے ہیں مثلاً بھنویں،اَپرلپ،فورہیڈوغیرہ پر موجود بال۔

آئی بروتھریڈنگ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ دھاگے کو بل دے کر آئی بروکے اضافی بالوں کو اس کے درمیان میں رکھ کر انھیں جڑ سے اُکھاڑ لیں۔یہی نہیں،بیوٹیشن بھی خواتین کو آئی بنانے کے لیے تھریڈنگ کا ہی مشورہ دیتی ہیں۔
آئی برو شیپ کا انتخاب؟
ٹرینڈ کے پیش نظر تو آج کل گھنی اور موٹی بھنوں کا فیشن خاصااِن ہے۔لیکن بیوٹی ایکسپرٹ کی رائے کے مطابق آئی بروہمیشہ آنکھوں کی یا چہرہ بناوٹ کے مطابق ہوں تو زیادہ مناسب ہے،کیونکہ پلکوں اور آئی بروے درمیان خاصہ خلا موجود ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی اس سلسلے میں پریشان ہیں کہ کون سا آئی بروشیپ آپ کی آنکھوں کے لیے بہترین ہے تو اس سلسلے میں ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ اگر آپ کی وہ ہڈی ،جس پر آئی برو موجود ہوتی ہیں،بہت باریک ہے تو اس پر قدرے موٹی آئی بروموزوں رہیں گی۔اگر آپ اس سے غیر مطمئن ہیں تو آئی برو کے نیچے موجود چند ایک بل نکال دیجئے،اس میں کوئی مزائقہ نہیں ہے۔
یہی نہیں، آپ آئی بروپنسل اور تکنیک کے ذریعے بھی اپنی پسند کا شیپ حاصل کر سکتی ہیں۔
گھنی آئی برو کی خواہش مند خواتین اکثر آئی بروپنسل سے آئی بروکوموٹاکرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
اسی طرح اکثر ایکسپرٹ چہرے کی ساخت کے مطابق بھی آئی برو کے انتخاب کا مشورہ دیتے ہیں۔مثلاً
بیضوی چہرے والی خواتین کے لیے کرو(curve)کے بجائے راؤنڈ شیپ زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔
گول چہرے والی خواتین کے لیے ایکسپرٹ تیر کی کمان کی مانند آئی بروشیپ بنانے سے منع کرتی نظر آتی ہیں،ان کے لیے پروفیکٹ شیپ آئی برو کے عین درمیان میں واضح موڑیا گھماؤ کا ہے۔

لمبے چہرے والی خواتین کی بھنوں کے لیے فلیٹ شیپ بہترین ہے،اس سے چہرہ کم لمبا اور تھوڑا بیضوی محسوس ہوتا ہے۔
آئی بروتھریڈنگ میں احتیاط اس کے فوائد پر بات کریں تو مندرجہ ذیل باتیں اہم ہیں۔
نفاست سے بنی ہوئی آئی بروشیپ آنکھوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
آئی بروکوزیادہ نیچے تک سنوارنے سے چہرہ رعب دار لگتا ہے ۔

کانوں کی طرف زیادہ اونچی آئی برورکھنے سے چہرے پر حیرت کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔
آئی برو تھریڈنگ کے لیے بہت زیادہ مہارت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے،اس لیے ہمیشہ کسی ماہر بیوٹیشن سے آئی بروتھریڈنگ کروائیں۔اگر ایک بال بھی غلط نکل جائے تو شیپ خراب ہو جاتی ہے ،کوشش کریں کہ بھنویں زیادہ باریک نہ ہوں۔خواتین بھنوں کو سیدھا کرنے کے لئے برش استعمال کرتی ہیں لیکن وہ برش اتنی زور سے پھیرتی ہیں کہ اس سے بال ٹوٹ جاتے ہیں۔
کچھ چہرے بے انتہا سادہ ہوتے ہیں۔
جبکہ بعض انتہائی کو مپلیکس نقوش رکھتے ہیں۔کمان دار آنکھوں کی بناوٹ سے مطابقت رکھتی ہوئی بھنویں خوبصورت لگتی ہیں۔
بھنویں کیسے گھنی کی جائیں؟
بھنویں گھنی کرنے کے لیے خواتین مختلف گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرتی ہیں،آج ہم بھی آپ سے کچھ ایسے ٹوٹکے شےئر کرنے جارہے ہیں، جن سے ممکنہ طور پر آپ کی بھنویں گھنی ہو سکتی ہیں۔

ہےئر اسٹائلسٹ بال لمبے کرنے کے لیے ناریل کا تیل لگانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔آپ اس تیل کو بھنویں گھنی کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ناریل کے تیل کو ہلکاگرم کرکے اسے بھنویں پر لگائیں اور اسے رات بھر لگا رہنے دیں۔
ایک روئی کا ٹکڑا لیں،اسے پیاز کے عرق میں بھگوئیں اور بھنوں پر لگا کر پندرہ سے بیس منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ایسا کرنے سے بھی بھنویں گھنی ہوں گی۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Eyebrow Threading" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.