Gehnaya Husn Lootaye Elovera - New Trends Of Beauty

گہنا یا حسن لوٹائے ․․․ ایلو ویرا - خوبصورتی کے نئے انداز

جمعہ جولائی

Gehnaya Husn Lootaye Elovera
ایلو ویرا کا استعمال ہر بل میڈیسن کے طور پر پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ حسن و دلکشی کی حفاظت اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھی خاص جانا جاتا ہے۔زمانہ قدیم سے اس کے شواہد ملتے ہیں۔مصر میں ساٹھ ہزار سال قبل اس کا استعمال نظر آتا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ قدیم مصری ملکہ قلو پطرہ اپنی خوبصورتی اور کشش کو قائم رکھنے کے لئے ایلو ویرا کے جیل سے پورے جسم اور چہرے کا مساج کیا کرتی تھی، یونان میں اسے مختلف بیماریوں خاص طور سے السومینیا (نیند کی کمی) سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

امریکہ میں اسے wand of heavenپکارا جاتا تھا۔
ایلو ویرا Stemlessیا چھوٹے تنے کا پودا ہوتا ہے جو کہ 60سے 100سینٹی میٹر تک بڑھتا ہے (یعنی 24سے 39انچ تک)۔ اس کے پتے موٹے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ گہرا ہرا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پودے کی کچھ اقسام میں سفید ذرے یا دانے اس کی اوپری اور نچلی سطح پر پائے جاتے ہیں۔پودے کے پھول کارنگ پیلا ہوتا ہے۔اس کی کاشت تقریباً پوری دنیا میں کی جاتی ہے۔

ایلو ویرا میں نناوے فیصد پانی پایا جاتا ہے ،جبکہ اس کا بقیہ ایک فیصد حصہ بھی بھر پور طاقت رکھتا ہے۔اس میں وٹامنز،منرلز،شوگرز،انزائم،امینو ایسڈ،فیٹی ایسڈ،Lignins,Salicylic AcidاورSaponins(یعنی ایسی صابونی چھال کے درخت سے حاصل ہونے والا مواد جو میل کاٹ دے) بھی پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود ہر غذائی جزاپنے اندر بھر پور اور مکمل افادیت رکھتا ہے اور ان کے اثرات بھی حیرت انگیز ہوتے ہیں۔


ایلو ویرا جلد کے ہر قسم کے مسائل کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے،لیکن خاص طور پر ایگزیما اور جلنے کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ایلو ویرا کے دو حصے ہوتے ہیں ایلو جیل اور دوسرا Latexیعنی نباتاتی ۔ایلو جیل ایک صاف وشفاف جیلی کی مانند ہوتی ہے جو کہ پودے کے پتے کی اندرونی جگہ پر پائی جاتی ہے جبکہ ایلو لیٹکس پودے میں ہی موجود ہوتا ہے۔

کچھ ایلو ویرا کٹس کی تیاری میں پورے ایلو کو ہی پیس لیا جاتا ہے۔اسے دوا کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے اور اس سے کئی قسم کی بیماریوں جیسے کہ بخار،جلن،السر،ذیابیطس،استھیما کے علاوہ سوز ہلکے نتیجے میں ہونے والے مضر اثرات میں بھی فائدہ دیتا ہے۔لیکن ایلو کا زیادہ تر استعمال جلد کے لئے کیا جاتا ہے۔ریسرچ میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ حیرت انگیز طور پر ایلو میں جلد کے کم بیش تمام جملہ امراض کے لئے شفا پائی جاتی ہے ،جیسے الرجی،انفیکشن،خارش، ایگزیما،ایکنی ،جلنے کے داغ دور کرنے وغیرہ کے لئے۔


ایلو ویرا چھ قدرتی اینٹی سیپٹک فراہم کرتا ہے جو کہ جراثیم ،بیکٹیریا،فنگس،وائرس اور انفیکشن وغیرہ کو دور کرتا ہے ۔اس میں موجود طاقتور غذائی اجزاء کی وجہ سے سائنسدان اور ریسرچر اس پودے پر یہ بھی تحقیق کر رہے کہ یہ پودا اور اس کی صلاحیتوں کو ایڈز اور کینسر جیسی خطر ناک بیماریوں کے خلاف کام میں لایا جا سکتا ہے یا نہیں۔
ایلو ویرا کے پتوں کو لمبائی کی شکل میں کاٹ لیں اور اس کے اندرونی حصہ کی مدد سے پورے جسم پر مساج کریں یہ عمل جسم سے جراثیم کو دور کرے گا اور آپ کو فریش رکھے گا۔

مساج کے بعد ٹھنڈے پانی سے شاور ضرور لیں۔
اکثر وبیشتر کچن میں کام کے دوران ہاتھ جل جاتے ہیں تو ایسی صورت میں ایلو جیل کو وٹامن ای تیل کے ساتھ مکس کرکے ایک جار میں رکھ دیں اور جب استعمال کرنا ہوتو جلے ہوئے متاثرہ حصے پر ہلکا سا لیپ کر دیں۔اس سے ٹھنڈک کا احساس ہو گا اور جلنے کا نشان بھی غائب ہو جائے گا۔
کیڑے کے کاٹنے پر بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔


پیروں کو نرم وملائم بنانے کے لئے فٹ ماسک تیار کریں اور اس کے لئے آدھا کپ جوکا آٹا،آدھا کپ کارن(پسا ہوا)چار کھانے کے چمچ ایلو جیل اور آدھا کپ کسی معیاری باڈی لوشن کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور اس ماسک کو ایک گھنٹے تک پیروں پر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
ایلو جیل بہترین موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔اس لئے موسم سرما میں کسی کریمیا لوشن کے بجائے خشک جلد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


جلد میں قدرتی نکھار لانے کے لئے دو ٹیبل اسپون ایلوجیل،دو ٹیبل اسپون براؤن شوگر اور ایک ٹیبل اسپون لیمن جوس شامل کرکے اچھی طرح چہرے کا مساج کریں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔
اسکرینگ کے لئے دو کپ سمندری نمک،ایک کپ ایلو ویرا جیل اور ایک کپ ناریل کا تیل شامل کرکے چہرے اور ہاتھوں کی اسکرینگ کی جا سکتی ہے۔
بالوں کی افزائش کے لئے ایلو جیل کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر مساج کریں اور تیس منٹ بعد بالوں کو دھولیں۔یہ کنڈیشنز کا کام بھی دیتا ہے۔
ایلو ویرا کا حلوہ کمر کے درد،جوڑوں کی اینتھن اور مجموعی طور پر جسمانی،اعصابی کمزوری دور کرنے کے لئے اکسیر سمجھا جاتا ہے ۔عرق النساء کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-07-31

Your Thoughts and Comments

Special New Trends Of Beauty article for women, read "Gehnaya Husn Lootaye Elovera" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.