Jab Tak Lockdown Chaley - Article No. 2404

Jab Tak Lockdown Chaley

جب تک لاک ڈاوٴن چلے - تحریر نمبر 2404

تب تک آپ اپنی ماہر حسن بنیں

جمعہ 21 اگست 2020

یاد آتے ہیں وہ دن جب ہر ماہ میں دو تین بار خواتین بیوٹی پارلر کا رخ کرتی تھیں۔مختلف مصنوعات جن میں فیشل،کلینزنگ،ہیئر کٹنگ، مینی کیور،پیڈی کیور اور مساج کی پیشہ ورانہ رہنمائی بھی لی جاتی تھی۔اب جب کہ تالہ بندی کا دور ہے اور ہم سب کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی چاہئے تو کیوں نا گھر پر ممکنہ دور تک اپنی نگہداشت اور افزائش حسن کے لئے تھوڑا بہت اہتمام خود کر لیں۔
کلینزنگ یعنی جلد کی گہرائی تک صفائی ہے بہت ضروری․․․
ٹھنڈے دودھ کو روئی میں بھگو کر پورے چہرے پر لگائیں اس سے جلد صاف ہو جائے گی۔
کھانے کے دو چمچ دلیہ،ایک چمچ ڈبل روٹی کا چورا اور تھوڑا سا نمک لے کر ملائیں اور اس آمیزے کو 15 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔

(جاری ہے)

پھر اسے اتاریں اس طرح اسکربنگ بھی نرم ہاتھوں سے کی جائے تو تمام میل کچیل دور ہو جاتا ہے۔


اگر آپ تیار مصنوعات کی مدد سے جلد کی صفائی کرنا چاہتی ہیں تو Neogen Green Tea Foam کی مدد سے چہرے خصوصاً ناک پر آنے والی چکنائی کو با آسانی صاف کر سکتی ہیں۔اس سے بھی چہرہ تروتازہ محسوس ہو سکتا ہے۔
Conaturalکی Parabenاور Siliconeسے پاک Daily Essentialکی مدد سے بھی جلد کی گہرائی تک بڑی عمدگی سے کلینزنگ ہو سکتی ہے۔یہ لیونڈر اور کیمومائل جیسے اچھے اجزاء پر مشتمل مصنوع ہے۔
ان تمام تدابیر کے بعد آپ کی جلد کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں رہیں گی۔
پیڈی کیور کے لئے جہاں آپ شیمپو،جھانواں اور لیموں کے عرق بھی استعمال کیا کرتی ہیں اگر پیروں کو خشک کرنے کے بعد خشک برشنگ جسے Dry Brushing کہتے ہیں،کر لیا کریں تو پیروں کی اوپری اور تلووں کی سطح کا دوران خون رواں ہو گا اور جلد میں کولاجن بڑھے گا۔دھوپ،دھوئیں یا عدم توجہی کے باعث پیروں کی رنگت جسم کے دیگر اعضاء کی نسبت مانند پڑ جائے تو پیڈی کیور کر لینے سے جلد کے مردہ خلیے جھڑ جاتے ہیں۔
میل کچیل بھی صاف ہو جاتا ہے اور خشک ریشوں والا برش جلد کو نکھار بھی دیتا ہے۔
گرمیوں کے موسم میں بھی ہر روز بال دھونا صحیح نہیں ہوتا کیونکہ ہمارا پسندیدہ شیمپو کیمیائی عناصر سے بنا ہوتا ہے جو بالوں کی صفائی تو کر دیتا ہے مگر قدرتی روغن اور بالوں کی رنگت کو نقصان پہنچاتا ہے۔کوشش کیجئے کہ آپ کو آرگینک شیمپو(نامیاتی اجزاء سے تیار ہونے والے)ایسے شیمپو بار زمل جائیں تو سیلفیٹ سے پاک ہوں۔
Clam And Balm کے نامیاتی شیمپو سے چاہیں تو روزانہ بال دھوئیں۔آپ کے بال نہ گریں گے نہ دو مونہے ہوں گے اور نہ ہی سر کی جلد پر مضر اثرات ہی مرتب کریں گے۔جب آپ پارلر جاتی ہیں اور چہرے سے متعلق خدمات کا انتخاب کرتی ہیں تو لازماً ماسک سے متعلق بھی جانکاری رکھتی ہوں گی۔یعنی آپ اپنی ماہر حسن سے پوچھتی ہوں گی کہ مجھ پر کیسا ماسک سوٹ کرے گا۔آج ہم آپ کو کورین مصنوعات کے انتخاب کا مشورہ دیں گے جس کا نام Pearl Glow Mask By Klavu ہے۔
یہ ملتانی مٹی جیسا پر تاثیر ماسک ہے جوBentonite Clay Kadin جیسے مقوی اجزاء سے مل کر بنایا گیا ہے ۔یہ جلد کی صفائی،نکھار،تروتازگی اور نمی پہنچانے کے لئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں۔پاکستان میں @koglanنامی آن لائن کوریا کی بیوٹی شاپ اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔آپ اس کی ویب سائٹ سے کوریا کی متعدد مصنوعات خرید سکتے ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Jab Tak Lockdown Chaley" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.