Jugnu Jaisi Ankhain - Article No. 2581

Jugnu Jaisi Ankhain

جگنو جیسی آنکھیں - تحریر نمبر 2581

آئی پینسلز،آئی لائنر اور لپ لائنر کا کمال ہوتے ہیں

ہفتہ 24 اپریل 2021

کسی بھی چہرے کا مجموعی تاثر آنکھوں اور ہونٹوں کی ساخت اور دلکشی کے باعث بحال ہوتا ہے۔اگر آنکھوں اور ہونٹوں کا میک اپ صحیح کیا جائے تو چہرہ مزید پرکشش اور دلکش ہو جاتا ہے۔ماضی میں یہ تاثر عام تھا کہ میک اپ میں پینسل کا استعمال صرف ہونٹوں تک ہی محدود ہے مگر اب ایسا نہیں،مارکیٹ میں ایسی پینسلز دستیاب ہیں جو آئی لائنر اور لپ پینسلز دونوں مقاصد کے لئے یکساں طور پر موزوں رہتی ہیں۔

لپ پینسل
لپ پینسلز بنانے کا آغاز Max Factor Cosmetic Company نے 1932ء میں کیا تھا۔لپ پینسل اور لپ اسٹک پینسلز کے اجزاء کم و بیش ایک ہی ہوتے ہیں جس میں Grade Wax،تیل،Pigments،Mica اور Preservatives شامل ہوتے ہیں۔البتہ لپ پینسلز لپ اسٹک کے مقابلے میں نسبتاً خشک اور مضبوط ہوتی ہیں تاکہ لپ اسٹک لپ لائن کے اندر ہی محدود رہے اور پھیلنے سے بچے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں لپ پینسلز کی بھی کئی اقسام متعارف کروائی جا چکی ہیں۔
نیچرل فارمولا لپ لائنر
ان لپ لائنرز میں نباتاتی ذرائع مثلاً پودوں سے اخذ شدہ اجزاء شامل کئے جاتے ہیں ساتھ ہی معدنی اجزاء اور شہد کا موم اس کے استعمال کو اور بھی زیادہ محفوظ بناتا ہے۔
مدھم رنگ دار نظر نہ آنے والے لپ لائنر
یہ لائنرز ہونٹوں کی دلکشی میں اضافے کا بہترین طریقہ ہیں کیونکہ ان کی بدولت آپ ہونٹوں کے مصنوعی تاثر سے بچتے ہیں ساتھ ہی یہ کسی بھی رنگ کی لپ اسٹک کے ساتھ با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

چند اہم ہدایات
لپ پینسلز یا لپ لائنرز کے استعمال کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ اس کا رنگ آپ کی لپ اسٹک کے رنگ سے مختلف نہ ہو تو بہتر ہے۔خریداری کے وقت دونوں کا انتخاب ایک ہی وقت میں کیا جائے البتہ اگر آپ کے ہونٹ پتلے ہیں تو انہیں بھرا بھرا دکھانے کے لئے آپ لپ اسٹک سے تھوڑا سا مختلف رنگ لپ پینسل کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔
اب پینسل کی لائن واضح نہیں کی جاتی قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے لپ پینسل کو لپ اسٹک کے ساتھ بلینڈ کرنا لازمی ہے۔اس طرح آپ کے ہونٹ مصنوعی نہیں لگتے۔لپ پینسل کا استعمال مناسب مقدار میں کیا جائے تو یہی بہتر ہے ورنہ ہونٹ بہت بدنما دکھتے ہیں۔لپ اسٹک سے پہلے لپ پینسل کا استعمال یقینا ایک بہتر فیصلہ ہے کیونکہ اس طرح آپ کے ہونٹوں کی صحیح شکل سامنے آتی ہے اور اگر آپ لپ اسٹک نہ بھی لگانا چاہیں تو بھی لپ پینسل کے ذریعے بھی اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
اس کے لئے اپنے ہونٹوں کی رنگت سے مطابقت رکھتے رنگ کا انتخاب کریں۔
آئی پینسل
آنکھوں کی خوبصورتی آئی لائنر کی مدد سے مزید اجاگر ہوتی ہے اور اب آہستہ آہستہ آئی لائنر کے ساتھ ساتھ آئی پینسلز بھی خاصی مقبولیت پاتی جا رہی ہیں۔آئی پینسلز کے استعمال کے ذریعے اگر آپ اپنی آنکھیں بڑی اور روشن دکھانا چاہتی ہیں تو کوشش کریں کے آنکھوں کے بیرونی کناروں پر توجہ دیں جبکہ اگر آپ کی آنکھیں زیادہ بڑی ہیں تو آئی پینسل کا آنکھوں کے اندرونی حصے سے شروعات کرنا بہتر فیصلہ ثابت ہو گا۔
آئی پینسلز اب سیاہ کے علاوہ کئی مختلف رنگوں میں بھی دستیاب ہیں۔جن میں بھی دو اقسام ہیں ایک Matte اور دوسری Shimmery۔ آپ اپنے ذوق اور شخصیت کے مطابق ان کا انتخاب کر سکتی ہیں۔آج کل Neon رنگوں کی آئی پینسلز نوجوان لڑکیوں میں کافی مقبول ہے۔آئی پینسلز کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ آپ انہیں آنکھوں کے اندر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔سیاہ رنگ کی آئی پینسل کے استعمال سے آنکھیں چھوٹی،سفید آئی پینسل کی مدد سے بڑی اور رنگوں کی آئی پینسل کا آنکھوں کے اندرونی حصے پہ استعمال انہیں قدرتی تاثر دیتا ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Jugnu Jaisi Ankhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.